21۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور تدارک کس طرح کیا جاسکتا ہے؟نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟
میں سمجھتا ہوں کہ معاشرے کی سب سے بڑی برائی جس نے سارا نظام درہم برہم کر رکھا ہے وہ صحیح وقت پر نکاح نہ کرنا ہے۔ اسی سبب معاشرے میں بے حیائی کو فروغ مل رہا ہے، لڑکیاں اپنی عصمتوں سے ہاتھ دھو رہی ہیں اور ایک بدکار اور خودغرض معاشرہ تشکیل پارہا ہے۔
نوجوان نسل کی سب سے بڑی برائی یہی ہے کہ اسکی نوجوانی کا اولین مقصد جنسی لذت کا حصول ہے جس کے لئے وہ دوسروں کی عزت بھی برباد کرتا ہے اور خود بھی اپنی عزت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ یعنی اپنی اور دوسروں کی عصمتیں لٹانا ہی ایک نوجوان کا مطمع نظر ہے۔ ظاہر ہے یہ ساری خرابی اور فتنہ صحیح وقت پر نکاح نہ کرنے کے سبب ہے۔ اگر صحیح وقت پر لڑکے اور لڑکی کا نکاح کردیا جائے تو نوجوانی کا انتہائی قیمتی وقت بے کار اور فضول کاموں میں ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔ عصمتیں محفوظ ہوجاتی ہیں اور جنسی ضرورت پوری ہوجانے کے بعد لڑکا اور لڑکی جلد مذہب کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔ جنسی خواہشات کی تکمیل ایک ایسی ضرورت ہے کہ اگر یہ پوری نہ ہو تو انسان دینی اور دنیاوی طور پر بے کار ہوکر صرف اور صرف اسی کے بارے میں سوچتا رہتا ہے۔ بس یہ ایک ایسی لازمی ضرورت ہے کہ اگر یہ پوری ہوجائے تو انسان اپنے زندگی کے اصل مقصد یعنی اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے اور ایک صحت مند اور پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔