• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عامر صاحب( Aamir)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
پہلی ملاقات پر سامنے والے شخص کا اخلاق دیکھتا ہوں، جب کوئی شخص ملنے آتا ہے تو یہی دیکھتا ہوں کہ اسکی چال کیسی ہے اگر سست ہوتی ہے یا بات کرنے میں سامنے والا شخص بہت سست ہوتا ہے تو میرا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، یا پھر جو شخص بہت زیادہ بات کرے تو اسکے سامنے ہی ہنسی نکل جاتی ہے کہ بھائی بس کرو میں اس کا بھی عادی نہیں ہوں
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
اس پرفتن دور میں دنیا کو دیکھ کر ایک ہی چیز کا افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوان میں تعلیم کی بہت کمی ہے،جو لوگ دعوت کا کام کر بھی رہے ہے تو بہت عجیب طریقے سے کرتے ہیں، اس دور میں میں اپنے آپ کو اہل حدیث بھی کہتا ہوں اور نہیں بھی کہتا، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میری سوچ ڈاکٹر ذاکر نائک کی طرح ہے ، میں اپنے آپ کو اور دوسرے لوگوں کو یہی سمجھاتا ہوں کہ اپنے آپ کو چاہے جو بھی کہو لیکن سوچ اور عمل قرآن و حدیث والی ہونا چاہیے، آج لوگوں کی سوچ اس طرح کی ہے کہ اپنے علماء کی کتابیں بہت شوق سے پڑھتے ہے لیکن دوسرے مسلک کی کتابوں کو ایسے نظر انداز کرتے ہے جیسے ان کتابوں میں نا جانے کیا فحش باتیں لکھی ہوئی ہے، ایک غلط بات پڑھ کر پوری جماعت کو بدنام اچھے خاصے علماء بھی آجکل کر رہے ہیں، خاص کر ہمارے بریلوی بھائی کی عقل کو دیکھ کر سب سے زیادہ دکھ ہوتا ہے کہ انھیں یہ بھی نہیں پتا کہ ان میں رافضیت کس قدر ملوث ہو چکی ہے، صرف قوالی سننا ان کی نجات کا ذریعہ بن چکا ہے، رافضی انہیں جو سکھا دیتے ہیں اس پر عمل پیرا ہو جاتے ہیں، الله انہیں ہدایت عطا فرمائے آمین
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
19۔محدث لائبریری اور فورم ، اس سفر میں کیسے شامل ہوئے؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
محدث لائبریری پر تو شاید ٢٠٠٩ سے ہی کتابیں ڈاونلوڈ کرتا آیا ہوں، رہی بات فورم کی تو میں اس فورم کے علاوہ کسی دوسرے فورم پر موجود نہیں، اور اگر کسی دوسرے فورم پر ہوں تب بھی مجھے یاد نہیں کہاں رجسٹرڈ ہوا تھا، جب سے محدث فورم کی ابتداء ہوئی ہے تبھی سے فورم سے جڑا ہوا ہوں، شروع میں کافی غلط فہمیاں تھی جسے ابو الحسن علوی صاحب نے اور انس صاحب نے دور کی، شروع میں ارسلان بھائی اور میں ابو الحسن علوی صاحب سے کافی سوال جواب کرتے تھے، شاید اسی وجہ سے علوی صاحب گھبرا گئے (ابتسامہ)
فورم پر کبھی مشکلات کا سامنا نہیں کیا بلکہ فورم پر موجود اراکین نے ہمیشہ مشکلات میں ساتھ دیا، یہاں کی انتظامیہ کافی فرینڈلی ہے ماشاء الله، اور جو بھی غلطیاں ہوئی اس پر انتظامیہ نے ہمیشہ ہی حسن طریقہ ہی اپنایا. جب میں محدث لائبریری پر کتاب ڈاونلوڈ کرتا تھا تب یہی سوچتا تھا کہ ان کے ساتھ لائبریری پر کچھ کام کرنا ہے اور الحمد للہ ابھی جو نئی لائبریری لانچ ہوئی ہے اس پر میں نے بھی کام کیا جس پر مجھے فخر بھی ہے اور یہ بھی سوچتا ہوں کہ انتظامیہ کے ساتھ کام بھی کر لیا ، انٹرنیٹ کی دنیا کام کرنے میں میری سب سے بڑی کامیابی یہی رہی کہ محدث انتظامیہ نے اپنی سائٹس پر کام کرنے کا موقع دیا الله انکے تمام وسائل کو پورا کرے آمین

آغاز میں بھی کوئی مشکل نہیں ہوئی، بلکہ علوی صاحب اس وقت بہت active تھے، اور میں آج بھی یہی سمجھتا ہوں کہ فورم کی کامیابی کے پیچھے ابو الحسن علوی صاحب کا بہت بڑا رول رہا ہے، الله شیخ صاحب کو بھی دنیا اور آخرت کی تمام پریشانیوں سے محفوظ رکھے آمین
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟
محدث فورم کے سبھی اراکین چاہے جو بھی مسلک کے ہو سبھی کی تحریر سے فائدہ ہی ہوا ہے، سب سے زیادہ فائدہ @ابوالحسن علوی صاحب سے ہوا اس کے بعد @انس بھائی کی تحریر پڑھ کر ہوا، @کفایت اللہ صاحب کی تحاریر کا تو کیا کہنا ، @شاکر بھائی اور @کلیم حیدر بھائی کی اردو مجھے کافی پسند ہے ، یعنی اگر یہ دونوں بندے مدد کا اعلان کر دے تو اردو کے اتنے اچھے الفاظ استعمال کرتے ہے کہ سبھی تعاون کرنے میں لگ جاتے ہیں- ابتسامہ ، @محمد ارسلان بھائی کی ڈھیروں پوسٹ دیکھنا وہ بھی روزانہ کافی اچھا لگتا ہے، ساتھ ہی @محمد نعیم یونس بھائی بھی کافی مدد کررہے ہے، ساتھ ساتھ @محمد عامر یونس بھائی کا تو کیا کہنا ہر چھوٹی سی بات پر بھی فتویٰ اور امیج تیار رہتی ہے انکے پاس ،،، ابتسامہ ، @رضا میاں بھائی کے بارے میں ایک بار پڑھ کر تعجب ہوا تھا کہ وہ ٢٠ سال کے بھی نہیں ہے، مطلب یہ کہ اس نیٹورک پر اتنی ہستیاں موجود ہیں جن کے بارے میں ہمیں بہت کم معلومات ہے ، باقی جن بھائی کا نام نہیں لیا تو برا نا مانیں میری یادداشت تھوڑی کمزور بھی ہے. اسی لئے تو ایک بار @شاکر بھائی کو کہا تھا کہ ایک ذاتی نوٹس والا آپشن بھی رکھیں ابتسامہ
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
انٹرنیٹ پر اسلامی کاموں میں مدد ہی کرنا چاہتا ہوں، اگر میں کسی کے ساتھ مل کر کچھ روز کام کر لیتا ہوں تو یہی سوچتا ہوں کہ ہم اتنے دن آگے آ گئے، میری جو بھی قابلیت ہے اسے اسلامی کاموں پر لگانا چاہتا ہوں،
ایک سوال ہے آپ سے بھائی کہ انٹرنیٹ کی نسبت عملی زندگی میں زیادہ اسلامی کاموں کی ضرورت ہے ، خصوصا آپ کے ملک میں۔تو کیا آپ صرف انٹرنیٹ تک اپنی صلاحیات محدود کرتے ہیں یا عام زندگی میں دین اسلام کی اشاعت کے حوالے سے سرگرم رہتے ہیں ؟؟؟
محدث لائبریری پر تو شاید ٢٠٠٩ سے ہی کتابیں ڈاونلوڈ کرتا آیا ہوں، رہی بات فورم کی تو میں اس فورم کے علاوہ کسی دوسرے فورم پر موجود نہیں، اور اگر کسی دوسرے فورم پر ہوں تب بھی مجھے یاد نہیں کہاں رجسٹرڈ ہوا تھا، جب سے محدث فورم کی ابتداء ہوئی ہے تبھی سے فورم سے جڑا ہوا ہوں، شروع میں کافی غلط فہمیاں تھی جسے ابو الحسن علوی صاحب نے اور انس صاحب نے دور کی، شروع میں ارسلان بھائی اور میں ابو الحسن علوی صاحب سے کافی سوال جواب کرتے تھے، شاید اسی وجہ سے علوی صاحب گھبرا گئے (ابتسامہ)
فورم پر کبھی مشکلات کا سامنا نہیں کیا بلکہ فورم پر موجود اراکین نے ہمیشہ مشکلات میں ساتھ دیا، یہاں کی انتظامیہ کافی فرینڈلی ہے ماشاء الله، اور جو بھی غلطیاں ہوئی اس پر انتظامیہ نے ہمیشہ ہی حسن طریقہ ہی اپنایا. جب میں محدث لائبریری پر کتاب ڈاونلوڈ کرتا تھا تب یہی سوچتا تھا کہ ان کے ساتھ لائبریری پر کچھ کام کرنا ہے اور الحمد للہ ابھی جو نئی لائبریری لانچ ہوئی ہے اس پر میں نے بھی کام کیا جس پر مجھے فخر بھی ہے اور یہ بھی سوچتا ہوں کہ انتظامیہ کے ساتھ کام بھی کر لیا ، انٹرنیٹ کی دنیا کام کرنے میں میری سب سے بڑی کامیابی یہی رہی کہ محدث انتظامیہ نے اپنی سائٹس پر کام کرنے کا موقع دیا الله انکے تمام وسائل کو پورا کرے آمین

آغاز میں بھی کوئی مشکل نہیں ہوئی، بلکہ علوی صاحب اس وقت بہت active تھے، اور میں آج بھی یہی سمجھتا ہوں کہ فورم کی کامیابی کے پیچھے ابو الحسن علوی صاحب کا بہت بڑا رول رہا ہے، الله شیخ صاحب کو بھی دنیا اور آخرت کی تمام پریشانیوں سے محفوظ رکھے آمین
سو فیصد متفق ہوں آپ سے۔۔۔ابو الحسن علوی بھائی کی تحاریر اور ان کا حسن سلوک ہم نئے آنے والے آج بھی دیکھتے ہیں اور یاد کرتے ہیں۔لیکن اب فورم پر "جنگ" زیادہ ہے۔ایسے میں آپ علمی سوالات اور اپنی مشکلات کیسے حل کرتے ہیں ؟؟؟
ہمارے ایک بہت اہم علمی بھائی @خضر حیات بھائی کا نام لینا آپ یقینا بھول گئے۔۔۔۔)
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
انڈیا میں اسلام ہی کو نہیں بلکہ دوسرے مذہب کو بھی سرپرستی حاصل نہیں ہے۔ ہماری نسلوں کو اسلامی تعلیمات اسی طرح کی جاتی ہے جس طرح دوسرے ملکوں میں، یہاں مدرسوں سے لیکر کئی اسلامک یونیورسٹی موجود ہے ، اگر اسلام پر کسی کی بندش ہوتی تو آج یہ سب نہیں ہوتا۔
پاکستان میں بی ۔اے تک تعلیمی اداروں اسلامیات لازمی کتاب کے طور پر رائج ہے جبکہ غیر مسلم اس کی جگہ"اخلاقیات" پڑھتے ہیں،جس میں تمام مذاہب کا بیان ہے۔۔میرا مقصد یہ تھا کہ انڈیا میں اس طرح سے اسلام کے متعلق سرپرستی نہیں ہےتوکیا کسی مذہب کے متعلق لازمی کتاب شاملِ نصاب ہے؟؟یا خود اپنی مرضی سے کسی بھی مذہب کی تدریسی کتاب پڑھی جا سکتی ہے؟؟یعنی جس طرح کہا جاتا ہے کہ انڈیا "سیکولر" ملک ہے؟؟
اراکین کی وضاحت کے لیے:عامر بھائی سے یہ سوالات پوچھنے کا مقصد ذاتی دلچسپی اور ان کا نقطہ نظر جاننا ہے۔۔اگر وہ مناسب سمجھیں تو جواب دے دیں۔اراکین اسے بحث کا دھاگہ سمجھنے سے گریز کریں:)
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ایک سوال ہے آپ سے بھائی کہ انٹرنیٹ کی نسبت عملی زندگی میں زیادہ اسلامی کاموں کی ضرورت ہے ، خصوصا آپ کے ملک میں۔تو کیا آپ صرف انٹرنیٹ تک اپنی صلاحیات محدود کرتے ہیں یا عام زندگی میں دین اسلام کی اشاعت کے حوالے سے سرگرم رہتے ہیں ؟؟؟

سو فیصد متفق ہوں آپ سے۔۔۔ابو الحسن علوی بھائی کی تحاریر اور ان کا حسن سلوک ہم نئے آنے والے آج بھی دیکھتے ہیں اور یاد کرتے ہیں۔لیکن اب فورم پر "جنگ" زیادہ ہے۔ایسے میں آپ علمی سوالات اور اپنی مشکلات کیسے حل کرتے ہیں ؟؟؟
ہمارے ایک بہت اہم علمی بھائی @خضر حیات بھائی کا نام لینا آپ یقینا بھول گئے۔۔۔۔)
میں انٹرنیٹ پر زیادہ سرگرم ہوں، عام زندگی میں whatsapp وغیرہ پر دین کا کام کرتا ہوں، آج کا دور ہی ایسا ہے کہ اگر ہم آج کسی سے کوئی فتویٰ لینا چاہیں تو کئی دنوں کا وقت لگ جاتا ہے جبکہ انٹرنیٹ پر وہی سوال پہلے سے موجود ہوتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ہر مسلہ کا حل انٹرنیٹ پر تلاش کرتے نظر آتے ہیں، اور اسی وجہ سے شاید میں بھی اسی طرح کام کرتا ہوں،

ابھی جبکہ علوی صاحب نے سوال جواب کا سلسلہ بند کر دیا ہے تو ایسے میں انٹرنیٹ پر اپنا جواب تلاش کرتا ہوں، اور اگر حدیث کے حوالے سے مشکل ہو تو کفایت الله صاحب سے بہتر اور کون ہے!
@خضر حیات بھائی سے جہاں تک میری یاد داشت ہے کوئی بھی موضوع پر تفصیل سے بات نہیں ہوئی، لیکن دوسروں کی مدد کرتے کافی دیکھا ہے، میں انہیں بھولا نہیں ہوں بس شاید ہمارے درمیاں گفتگو ہی نہیں ہوئی
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
پاکستان میں بی ۔اے تک تعلیمی اداروں اسلامیات لازمی کتاب کے طور پر رائج ہے جبکہ غیر مسلم اس کی جگہ"اخلاقیات" پڑھتے ہیں،جس میں تمام مذاہب کا بیان ہے۔۔میرا مقصد یہ تھا کہ انڈیا میں اس طرح سے اسلام کے متعلق سرپرستی نہیں ہےتوکیا کسی مذہب کے متعلق لازمی کتاب شاملِ نصاب ہے؟؟یا خود اپنی مرضی سے کسی بھی مذہب کی تدریسی کتاب پڑھی جا سکتی ہے؟؟یعنی جس طرح کہا جاتا ہے کہ انڈیا "سیکولر" ملک ہے؟؟
اراکین کی وضاحت کے لیے:عامر بھائی سے یہ سوالات پوچھنے کا مقصد ذاتی دلچسپی اور ان کا نقطہ نظر جاننا ہے۔۔اگر وہ مناسب سمجھیں تو جواب دے دیں۔اراکین اسے بحث کا دھاگہ سمجھنے سے گریز کریں:)
جہاں تک میں نے تعلیم لی ہے اس وقت تک تو کوئی ایسی کتاب میرے سامنے نہیں آئ، اپنی مرضی سے تو کوئی بھی ہندوستانی کسی بھی مذہب کی کتاب پڑھ سکتا ہے، لیکن زبردستی نہیں
انڈیا کافی سیکولر ملک ہے ، آپ صرف اس بات سے اندازہ لگا سکتی ہے کہ بھارت میں ہر ماہ تقریبا ٧٠٠ لوگ اسلام قبول کرتے ہیں،
 
Last edited:

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
21-محدث فورم پر آپ کا پہلا دورہ کیسا رہا ؟ اس حوالے سے کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں۔
فورم کیا ہوتا ہے وہ میں نے محدث فورم سے ہی سیکھا، فورم پر سب سے اچھی بات یہ لگی کہ رجسٹریشن کافی آسان تھا، کوئی دلچسپ واقعہ تو یاد نہیں
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
22۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟
محدث فورم اتنا لگاؤ ہے کہ اپنے بلوگ سے زیادہ وقت یہاں دیتا ہوں، اپنے بلوگ کو ہفتے میں دو تین مرتبہ ہی چیک کرتا ہوں، لیکن محدث فورم تو ہر روز صبح آتے ہی چیک کرتا ہوں،
محدث فورم پر اتنے اچھے لوگوں کے درمیاں رہنے کا موقع ملا کہ اپنے آپ کو ان کے جیسا بنانے میں لگا رہا، دعوت دین پھیلانے کے لئے ایک بار تو مختصر صحیح بخاری ہندی زبان میں سکین کر ڈالی، اور وہ کتاب آٹھ مہینے تک سکین کرتا رہا اور کامیاب بھی رہا،
اختلاف بھی اتنا دیکھا کہ کچھ پوسٹر بنا دیے
http://momeen.blogspot.in/2012/04/tadad-rakaat-e-taraweeh-mukammal-dalail.html
http://momeen.blogspot.in/2012/04/ameen-bil-jahr-imaam-ke-pichhe-buland.html
http://momeen.blogspot.in/2012/03/fateha-khalf-ul-imaam-har-namaz-mein.html
http://momeen.blogspot.in/2012/03/namaz-mein-haathon-ka-seene-ke-upar.html
http://momeen.blogspot.in/2012/02/hum-namaz-mein-rafayaden-kyun-karte_17.html
ان پوسٹرز کے نئے ورزن بھی جلد لانچ کرنے والا ہوں اور ساتھ ساتھ ہندی زبان میں بھی ان پوسٹرز پر کام شروع ہو چکا ہے جو ان شاء الله مسجدوں کے لئے مفت تقسیم کیے جائے گے اگلے ایک دو مہینوں کے بعد،
فورم پر سب سے زیادہ صبر کی تعلیم حاصل کی ہے ، اگر محدث فورم نہ ہوتا تو آج یہ سب کاوشیں بھی میری طرف سے نہ ہوتی اللہ سے دعا ہے کہ وہ محدث کی تمام سائٹس کی حفاظت کرے آمین
 
Top