××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
انٹرویو پینل سے معذرت چاہتا ہوں کہ میں اب اس انٹرویو میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، میں تمام سوالوں کے جوابات دینا چاہ رہا تھا لیکن اب دل گنوارہ نہیں کر رہا ،، معذرت قبول کریں
ماشاءاللہ، آپ کا انٹرویو اچھا جا رہا ہے، میں نے مطالعہ کیا ہے، آپ نے اپنی لائف کے متعلق اچھی وضاحت کی ہے۔
دراصل آپ کے بارے میں میرا ذاتی خیال ہے کہ آپ جب کسی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں تو جلد ہی ہمت ہار جاتے ہیں، حالانکہ آپ کے انٹرویو سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی لائف خاص کر چھوٹی عمر میں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے، اس لحاظ سے تو اب آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا چاہئے اور اللہ سے مدد طلب کرنی چاہئے، کیونکہ آپ موحد آدمی ہیں۔
آپ نے جتنے سوالات کے جوابات دئیے ہیں، وہ زیادہ ہیں ان سے جن کے جوابات دینے سے آپ نے معذرت کی ہے، میری گزارش ہے کہ ہمت کریں، اللہ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا انٹرویو مکمل کریں، اگر کوئی پریشانی لاحق ہے تو کوئی بات نہیں، جب ذہنی سکون حاصل ہو جائے تب جوابات دے دیجئے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے آمین