• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عامر صاحب( Aamir)

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
کچھ بیماری وغیرہ نہیں ہے آپ پریشان نہ ہو ،،، ابتسامہ
الحمدللہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ کوئی بیماری نہیں ہے الله تعالٰی آپ کو تمام روحانی و جسمانی بیماریوں سے محفوظ رکھے- آمین
اور امید ہے کہ آپ آئندہ پریشان ہونے کا موقع نہیں دیں گے- ان شاءاللہ
(ابتسامہ)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
28۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
مجھے اسلام کی لگ بھگ سبھی محفلیں پسند ہیں، سب سے زیادہ قرآن سننا بہت پسند ہے، جب الله تعالیٰ قرآن میں ہم سے سوال کرتا ہے یا ہم سے جواب مانگتا ہے یا ہمیں ڈراتا ہے تو آنسو نکل جاتے ہے ، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الله ہم سے باتیں کر رہا ہے سبحان الله​
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
مجھے کمپیو ٹر(Desktop)بہت پسند ہے، ویسے میرے پاس کافی اچھا موبائل اور لیپ ٹاپ ہے لیکن جو بات کمپیوٹر میں مجھے نظر آتی ہے وہ لیپ ٹاپ اور موبائل میں نظر نہیں آتی، کمپیوٹر میں کام کئی سالوں سے کر رہا ہوں، جہاں تک صلاحیت کی بات ہے تو مجھے کمپیوٹر بہت زیادہ بھی آتا ہے اور نہیں بھی ، میں نے آج تک کوئی بھی کورس نہیں کیا لیکن پھر بھی بہت سی چیزوں میں مہارت رکھتا ہوں، جیسے کہ میں نے کمپیوٹر پر اپنے آپ جو سیکھا ہے وہ یہ ہے
Coreldraw
Autocad
Solidworks
Artcam
کمپیوٹر کی دنیا میں میں ١٩٩٨ سے ہوں، اور کبھی کمپیوٹر سیکھنے کے لیے کوئی کورس نہیں کیا، جو کچھ سیکھا ہے الله کے عطا کردہ فہم سے سیکھا ہے، ١٩٩٩ میں میرے بڑے بھائی نے ہمارے گھر میں ایک کمپیوٹر خریدا ، جس میں ونڈو ٩٥ تھا، ایک روز میرے بھائی کہیں باہر گئے تو میں نے سوچا کیوں نا میں بھی کمپیوٹر پر ہاتھ صاف کر لوں، میں نے کمپیوٹر آن کیا اور طرح طرح کے نا سمجھ آنے والے کام کرنے لگا اتنی ہی دیر میں میرے بڑے بھائی واپس آ گئے اور انہیں دیکھ کر میں کافی ڈر گیا کیونکہ اس وقت کمپیوٹر کو بہت درجہ دیا جاتا تھا، میرے بڑے بھائی کو دیکھتے ہی میں نے کمپیوٹر ڈائریکٹ بند کر دیا، یہ دیکھنا تھا کہ میرے بڑے بھائی غصہ میں آ گئے اور کہنے لگے "بیٹا کمپوٹر آن کرنا بہت آسان ہے لیکن قاعدے سے بند کرنا بھی آنا چاہیے" خیر اس وقت میں نے کمپیوٹر بند کرنا سیکھا،

اسی طرح مجھے مائیکروسوفٹ ورڈ میں کچھ بھی جانکاری نہیں تھی، لیکن ابو طلحہ بابر بھائی کے ساتھ کام کرتے وقت بابر بھائی جو بھی کہتے تھے میں ہاں کہتا تھا، لیکن یہ پتا نہیں ہوتا تھا کہ کام کیسے کرنا ہے، بابر بھائی کہتے یہ آپشن ہونا چاہیے میں کہتا ہاں بھائی ہو جائے گا، کمپیوٹر پر میری کوششیں کچھ اسی طرح کی ہوتی ہیں، Maths اور کمپیوٹر ایسی چیزیں ہیں جس میں ہم کبھی بھی استاد سے آگے بڑھ سکتے ہے،، ابتسامہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
30۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
جہاں تک بات دین پر چلنے پر مشکل کے سامنے کی ہو تو اس میں میں نے بہت کچھ سہا ہے، آج بھی بہت سے لوگ آن لائن گالیاں دیتے ہے، یوٹیوب پر سب سے زیادہ گالیاں سننے کو ملی کوئی میری والدہ اور بہن کو گالیاں دیتا تھا تو کوئی مجھے کنجر کی اولاد اور کتے کا بچہ اور نا جانے کیا کیا کہتا رہا، سب سے زیادہ گالیاں پاکستان سے ملی، اور جب سے پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی لگی تبھی سے گالیاں بھی بند ہو گئی،،، ابتسامہ،
یہی وجہ ہے کہ میں انٹرنیٹ کے دوستوں سے کبھی ملنے کی کوشش نہیں کرتا نہ ہی فون نمبر شئیر کرتا ہوں

ایک دن میں شہر ہی میں ایک بریلوی مسجد میں نماز ادا کرنے گیا جب نماز ادا ہو گئی تو ایک بزرگ نے مجھے غصے سے دیکھا اور میرے پاس آکر کہا آئندہ اس مسجد میں نہیں آنا ورنہ بہت پٹائی ہوگی، میں کافی گھبرا گیا ، پھر انہوں نے مجھے وہاں سے نکال دیا میں وہیں باہر کھڑے دیکھ رہا تھا کہ اچانک وہ بزرگ نے پانی بھری بالٹی لے آئے اور مسجد میں میں جہاں بیٹھا تھا اس جگہ کو دھونے لگے، حالانکہ اس وقت میں حنفی نماز ادا کرتا تھا میرا قصور صرف یہ تھا کہ میں نے اپنی پینٹ ٹخنوں سے اوپر موڑ رکھی تھی،

اسی طرح میرے بڑے بھائی جو دیوبند سے تعلق رکھتے ہے انہوں نے پچھلے سال جب ایک بریلوی علاقے میں مسجد تعمیر کروانی چاہی تو پورے علاقے میں میرے بڑے بھائی پر پتھروں سے حملہ ہوا، گھر میں گھس کر گالی گلوچ اور چیزوں کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی، میرے بڑے بھائی کے ایک ساتھی کی آنکھ پر حملہ ہوا جسکی وجہ سے انکی ایک آنکھ خراب ہو گئی، اس طرح کی بہت سی باتیں ہے لیکن ذہن میں نہیں آ رہی،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
31۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
انبیاء علیہ السلام پر سب سے زیادہ رشک آتا ہے، نوح علیہ السلام کی اس دعا کو جب بھی یاد کرتا ہوں تو بہت حیرانی ہوتی ہے
رَبَّهٗٓ اَنِّىْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ 10 ؀ سوره القمر
" میں مغلوب ہو چکا ، اب تو ان سے انتقام لے " ۔
یعنی سینکڑوں برس سمجھانے پر بھی جب کوئی نہ سمجھاتو نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کے لیے بددعا کی، اور کہا اے پروردگا! میں ان سے عاجز آچکا ہوں ۔ ہدایت و فہمائش کی کوئی تدبیر کارگر نہیں ہوتی۔ اب آپ اپنے دین اور پیغمبر کا بدلہ لیجیے اور زمین پر کسی کافر کو زندہ نہ چھوڑیے۔ ہماری تھوڑی سی زندگی میں ہمیں لگتا ہے کہ ہم دعوت کا بہت عظیم کام کر رہے ہیں لیکن جب نوح علیہ السلام کی اس دعا کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ ہماری اس چھوٹی سی جدوجہد سے ہم پریشان ہو جاتے ہے جبکہ انبیاء علیہ السلام نے کس قدر صبر سے کام لیا، جتنے بھی پیغمبر گزریں ہیں انہوں نے کافی کچھ سہا ہے، ابراہیم علیہ السلام کا تقویٰ قرآن مجید میں کتنی بار دہرایا گیا ہے ، عیسی علیہ سلام کے ساتھ کیا ہوا اور ہمارے نبی محمد صلی الله علیہ وسلم کے قصے سن کر ہی آنکھ بھر آتی ہے، میرے خیال سے انبیاء علیہ السلام سے بڑھ کر اس چیز میں میں کسی اور کو اس لائق نہیں سمجھتا ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
32-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔
پسندیدہ شخصیات میں ہمارے نبی صلی الله علیہ وسلم اور ابراہیم علیہ السلام
آج کے دور میں سب سے زیادہ جو شخص پسند ہے وہ ہے ڈاکٹر ذاکر نائک ، کیونکہ ان کی سوچ کسی ایک مسلک کی نہیں بلکہ مسلم والی سوچ ہے،
کوئی خاص پسندیدہ کتب نہیں ہے ہاں لیکن مطالعہ کرنے کے لئے اکثر حدیث کی کتابوں کو پڑھتا ہوں، ایک ایک حدیث کو غور سے پڑھنا پسند ہے،
 
Last edited:

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
33۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
کچھ خاص نہیں صرف صبح دکان سے دودھ لاتا ہوں، کبھی کبھار بچوں کو برش کرانا یا گرمی میں بچوں کو نہلانا پسند ہے، بیٹی کی پڑھائی پر دھیان بھی دیتا ہوں،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
34۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
اگر تو بات کھانے کی ہو تو بریانی اور دو پیازہ سب سے زیادہ پسند ہے، پھلوں میں سب سے زیادہ انناس پسند ہے، مٹھائی میں ربڑی اور شاہی ٹکڑے ، اور سب سے بڑا شوق تو ویفرز کھانے کا ہے اگر میرے سامنے بریانی رکھ دی جائے اور دوسری طرف ویفرز رکھ دیے جائے تو میں ویفرز سے ہی خوش ہو جاتا ہوں، اس کے علاوہ کشمش بھی بہت پسند ہے،
اگر کھانا خود بنانا پڑ جائے تو صرف انڈا بنا سکتا ہوں، انڈوں کو ابال کر آدھا کاٹ کر اس کی زردی تل دیتا ہوں اور صرف نمک لگا کر کھانا بہت پسند ہے، انڈے کی سفیدی سے کراہت ہوتی ہے، اسی طرح شربت بنانے کا بھی کافی شوق رہتا ہے ہر وقت، ہر اتوار کے دن کوئی نیا شربت یا فالودہ وغیرہ لیکر گھر پہنچ جاتا ہوں اور بناتا ہوں، بیوی کو اس بات سے کافی چڑھ رہتی ہے کہ میں کوئی بھی Instant شربت بناکر کافی مشہور ہو جاتا ہوں،،،، ابتسامہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
35۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟
میرے ذہن میں ایک ایسا کام ہے جس کی میں الله سے دعا کرتا رہتا ہوں کہ الله اتنا پیسہ دے کہ میں غریب لوگوں کو عمرہ کرا سکوں، میرا پلان یہ ہے کہ قسطوں پر لوگوں کو عمرہ کراؤ اور لوگ قسطوں میں روپے ادا کرے، اس سے میں کوئی زائد پیسہ کمانا نہیں چاہتا بلکہ جن لوگوں کی تمنا ہو عمرہ کرنے کی ان کے لیے آسانی کرنا چاہتا ہوں. اور ایک مسجد تو ضرور بنوانا چاہتا ہوں.
 
Top