محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
10۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
اسلام کی دعوت پیش کر کے دلی خوشی ہوتی ہے ، خاص طور پر جب کوئی شخص صحیح منہج پر پلٹتا ہے تو اس سے بھی دلی خوشی ہوتی ہے - اور جب کوئی شخص اسلام قبول کرتا ہے اس سے بھی دلی خوشی ہوتی ہے - خاص طور پر ڈاکٹر ذاکر نائک جب کسی غیر مسلم کو کلمہ پڑھاتے ہیں تو اس سے دلی خوشی ہوتی ہے -
جیسے کہ یہ ویڈیو :
جیسے کہ یہ ویڈیو :
ایک ہندو لڑکی جو پورے دو سال تک پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتی رہی اور روزے بھی رکھتی رہی اب باقاعدہ اسلام قبول کرنا چاہتی ہے ..
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر....
بیشک اللہ کا دین غالب ہو کر رہے گا (ان شاءاللہ)
11۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟فیس بک اور محدث فورم پر ،فرصت کے لمحات دین کی دعوت پیش کرنے میں صرف کرتا ہوں - اس کے علاوہ علماء کی تقاریر سننا - حق بات لوگوں تک پہنچانا ،چاہےفیس بک پر یا محدث فورم پر یا پھر آفس جاتے ہوئے علماء کی تقاریر لوگوں کو سنوانا۔ پریشانی میں اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا کرنا اور اللہ سبحان و تعالیٰ سے مدد مانگنا -
میرے روزمرہ کے مشاغل فجر کی جماعت پڑھنے کے بعد فیس بک اور محدث فورم پر دین کی باتیں پوسٹ کرنا، اس کے بعد ناشتہ بنانا، بچوں کو اسکول ڈراپ کرنا ، 8 سے نو بجے تک کا ٹائم ہوم منسٹر کو دینا، اس کے بعد آفس کی تیاری، راستے میں لوگوں کو لفٹ دینا سفر کے دوران کسی بھی موضوع پر علماء کا درس سنوانا، آفس کی مصروفیت کے باوجود فیس بک اور محدث فورم پر دین کی باتیں شیئر کرنا، واپسی پر آفس کے دوستوں کو راستے میں ڈراپ کرنا اس دوران علماء کی تقاریر سننا ، عشاء محلے کی مسجد میں بچوں کو لے جا کر پڑھنا، عشاء کی نماز کے بعد کھانا کھا کر بچوں کو باہر گھمانا، آنے کے بعد کچھ ٹائم فیس بک اور محدث فورم پر دینا - چھٹی کا پورا دن گھر والوں کے ساتھ گزارنا-
لہذا جتنا بھی آپ کو فارغ مت ملیں اس اللہ کے دین کو سیکھنے اور اللہ کے دین کو سیکھانے میں گزارے
علم کا راستہ !
حوالہ:
عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم من سلك طريقا يلتمس به علما سهل الله له طريقا إلى الجنة
(سنن الترمذی:2646،باب فضل طلب العلم)
عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم من سلك طريقا يلتمس به علما سهل الله له طريقا إلى الجنة
(سنن الترمذی:2646،باب فضل طلب العلم)