• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد عامر یونس صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!




محترم محمد عامر یونس صاحب، فورم کے فعال اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ ماشاء اللہ ! ہمہ وقت دین کی باتیں عوام الناس تک پہنچانے کے لیے مصروف عمل رہتے ہیں۔ موصوف کے بارے مزید جاننے کے لیے، کچھ سوالات ان کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔



1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟

2-آپ کی دینی سرگرمیاں کیا ہیں اور دین کو سیکھنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

3۔آپ کی تعلیم کیا ہے؟

4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

5-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

6۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

7۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

8-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر کیسا کام کرنا پسند کرتے ہیں؟

9۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

10۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

11۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

12-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

13- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

14۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

15۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

16۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

17-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

18۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟

19-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

20۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور اس کا خاتمہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

21-نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

22۔تین مقامات جہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں؟

23۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟

24-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟

25-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

26۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کے بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

27۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

28۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

30۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کرتے ہیں؟

31۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

32۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

33۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

35۔ بطور فعال رکن آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟



@محمد عامر یونس صاحب


( تمام اراکین سے بصد احترام عرض ہے کہ دوران انٹرویو مزید سوالات نہ کیے جائیں۔ منجانب : انٹرویو پینل )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!


بہت بہت شکریہ @محمد نعیم یونس بھائی آپ کا اور محدث فورم انتیظامہ کا جنھوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں اپنے بارے میں کچھ باتیں شیئر کر سکوں -


"بسم اللہ الرحمن الرحیم"

1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟


میرا مکمل نام محمد عامر یونس ہے اور رہائش کراچی کے ایک علاقے گلشن معمار میں ہے



2-آپ کی دینی سرگرمیاں کیا ہیں اور دین کو سیکھنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟


سوال کا پہلا حصہ : آپ کی دینی سرگرمیاں کیا ہیں

میری دینی سرگرمیاں علماء کے درس سننا جن میں شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ، شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ، شیخ توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ، اور دیگر اہل حق علماء کے درس شامل ہیں - خاص طور پر ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کے دروس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے

دعوت کے سلسلےمیں ، میرا طریقہ کار یہ ہے کہ گھر سے آفس تک کا فاصلہ تقریبا 44 کلو میٹر ہے اور جب میں آفس جاتا ہوں تو اپنی کار میں لوگوں کوبیٹھا لیتا ہو ں اور ان تین علماء میں سے کسی ایک کا درس گاڑی میں لگا دیتا ہوں، اس طرح لوگوں تک صحیح منہج کی دعوت پیش کرنے کا موقع مل جاتا ہے - اور ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ ان علماء کا نام اور ویب سائٹ کے متعلق پوچھتے ہیں - خاص طور پر شیخ ابو زید کےمتعلق، کیونکہ ان کے انداز بیان سے کافی لوگ متاثر ہوتے ہیں -

اس کے علاہ، میں نے دعوت کے لئے ایک پیج بنایا ہے جس کا نام حق کی طرف رجوع ہے یہ نام میں نے اسی فورم سے چنُا ہے اس پیج پر صحیح منہج کی دعوت ، میں اسی فورم اور اسلام سوال جواب سے پیش کرتا ہوں، اور جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے تو علماء سے پوچھ لیتا ہو -


سوال کا دوسرا حصہ: دین کو سیکھنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

میرا تعلق ایک مذہبی خاندان سے ہے، میرے نانا ایک عالم تھے جن کا نام عبدالجلیل رحمہ اللہ تھا اور جماعت غرباء اہل حدیث سے تعلق رکھتے تھے - بچپن میں مجھے یہ تک پتا نہیں تھا کہ اہل حدیث کون لوگ ہوتے ہیں مجھے میرے دوست وہابی کہہ کر پکارتے تھے میرے لئے دین کی طرف آنے میں جو سب سے بڑی وجہ بنی وہ "تعویذ" ہے۔ میرے نانا قرآنی تعویذ لکھتے تھے اور میں بچپن سے اپنی والدہ کو تعویذ پہنے ہوئے دیکھتا تھا ۔اور وہ مجھے بھی تعویذ پہناتی تھی- شادی کے بعد میں نے آفس میں "اسلام سوال جواب " ویب سائٹ دیکھی جس کے ذریعے سے اللہ نے میری رہنمائی کی اور تعویذ کے بارے میں جب مجھے پتا چلا کہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ تعویذ پہننے سے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے- ایک دن میں ایک فتویٰ جو کہ تعویذ کے متعلق تھا ، پرنٹ کرکے جماعت غرباء اہل حدیث کے مفتی چچا عبدالقہار رحمہ اللہ کو دکھانے کے لیے لے گیا اور تعویذ پہننے کے متعلق سوال کیا ۔ جس پر مجھے انھوں نےکوئی تسلی بخش جواب نہ دیا ۔اسی وجہ سے میں نے اسلام سوال جواب ویب سائٹ سے فتویٰ پڑھنا شروع کردیئے جس سے میرا شوق بڑھتا گیا اسی ویب سائٹ سے میں نے دین کی کافی معلومات سیکھیں ہیں، خاص طور پر عقیدے کے متعلق۔ ہاں! ایک بات اور کہ کچھ عرصے بعد چچا عبدالقہار رحمہ اللہ جو کہ تعویذ لکھا کرتے تھے وہ انھوں نے لکھنا چھوڑ دیئے ۔

یہاں پر ایک بات اور شیئر کرتا چلوں کہ یہی قرآنی تعویذ آگے چل کر میری والدہ کے لئے شرکیہ تعویذ کا باعث بنے، اسی ویب سائٹ سے ایک فتویٰ تعویذ کے بارے میں تھا وہ ایک دن میں اپنی والدہ کے پاس لے کر گیا اور انکو وہ فتویٰ پڑھ کر سنایا جس کے سننے سے الحمدللہ انھوں نے ہر طرح کے تعویذ سے توبہ کر لی اس کے بعد سے میرا دینی شوق بڑھتا گیا اور الحمدللہ آج میں آپ جیسے علماء کے بیچ میں ہوں ۔

میں نے ایک بڑا وقت کرکٹ کھیلنے میں گزار دیا ۔نماز کی عادت ،بہرحال بچپن ہی سےمجھے میرے والد صاحب نے ڈال دی تھی ۔میں نے پہلے داڑھی نہیں رکھی ہوئی تھی ، میرے ایک دوست عالم محمد حسین میمن حفظہ اللہ کے کہنے پر داڑھی رکھی اور ان سےدین کا بڑا حصہ سیکھا ہے- داڑھی رکھنے پر مجھے "جاب "سے نکالنے کی دھمکیاں بھی "باس "کی طرف سے ملیں مگر ہر بار اللہ نے میری مدد کی ۔الحمد اللہ!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
3- آپ کی تعلیم کیا ہے ؟

دینی تعلیم :

باقاعدہ دینی تعلیم میری خاص نہیں ہے ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ ہم نے دین کو صرف قرآن مجید پڑھانے تک محدود کر دیا ہے یہی معاملہ کچھ میرے ساتھ بھی پیش آیا میری والدہ نے مجھے قرآن پاک ختم کرنے کے لئے ایک دیوبندی مدرسے میں داخل کروادیا ۔میں نے وہاں پر نماز کی دعائیں سیکھیں اور نورانی قاعدہ ختم کرکے قرآن مجید پڑھنا شروع کیا۔ جب میرے 7 پارے ختم ہو گئے تو میں جس استاد سے پڑھتا تھا وہ چھوڑ کر چلے گئے انکی جگہ ایک دوسرے استاد آ گئے وہ بچوں کو بہت مارتے تھے ایک دن سبق سنانے کے دوران مجھ سے غلطی ہو گئی جس پر انھوں نے مجھے جانوروں کی طرح مارا یہاں تک کے انھوں نے میری انگلیوں میں مسواکوں کو ڈال کر اپنے دونوں ہاتھوں سے خوب دبایا میں آج تلک اس کی تکلیف محسوس کرتا ہو - اس دن کے بعد ،میں نے مدرسہ جانا چھوڑ دیا میری والدہ نے بہت کوشش کی مگر میں نہ مانا ۔میں نے والدہ کو کہا کہ میں گھر میں قرآن ختم کر لوں گامگر میں ایک عرصہ تک قرآن مکمل نہ پڑھ سکا - لیکن الحمدللہ ! میرے پہلے استاد جن سے میں نے نورانی قاعدہ اور 7 پارے پڑھے تھے اُسی وجہ سے میں نے ایک بڑی عمر میں جا کر قرآن مجید مکمل کیا -

یہاں میں ایک بات بطور نصیحت عرض کرنا چاہتا ہوں، خصوصا قاری اساتذہ کے لیےجو کہ قرآن مجید کی تعلیم بچوں کو دیتے ہیں - "وہ بچوں پر اتنا تشدد نہ کریں کہ وہ دین سے ہی باغی ہو جائیں"-

یہ تھی میری دینی تعلیم


دنیاوی تعلیم :

دنیاوی تعلیم بھی میں کچھ خاص حاصل نہ کر سکا میں نے فرسٹ ایئر کے امتحان کے بعد جاب کر لی تھی کیونکہ ہمارے گھر کے تمام اخراجات میرے والد صاحب اٹھاتے تھے انکی تنخواہ اتنی نہیں تھی جس کی وجہ سے میں نے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اپنی پہلی جاب شروع کی ۔جاب میں مصروفیت کی وجہ سے میں اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکا -

یہ تھی میری دنیاوی تعلیم



4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

عمر عزیر کی 43 سال گزار چکا ہو

زندگی کے حوالے سے:

1۔ تکالیف پر صبر کرنا اور دوسروں سے دعاؤں کی درخواست کرنا۔

2- جب بھی کوئی مشکل پیش آئے اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا کرنا- اور اسی پر توکل کرنا -


3۔ دنیاوی پریشانیوں کے سبب اور بیمار رہنے کے باوجود دین کی خدمت کرنا۔

4- والدین کے ساتھ ہمیشہ نرمی سے اور حسن اخلاق سے پیش آنا -

والدین سے حسن سلوک جنت میں داخلے کا سبب !

10849785_484348515036748_1600924199782562442_n (1).jpg

5- موت کو اور خاص طور پر قبر کو یاد رکھنا -


10609437_473719782766288_7659292152141039152_n.jpg


6- دنیا کی دوڑ میں کھو نہ جانا -

10433696_476645919140341_285133869779131749_n.jpg

مجھے اپنی زندگی سے بنیادی سبق یہ حاصل ہوا کہ یہ دنیاوی تکالیف عارضی ہیں اور ان پر صبر کرکے اور دین اسلام پر عمل کرکے انسان ایک دن موت کے ذریعے دنیا کی ان تکالیف سے نجات پاسکتا ہے اور ہمیشہ کا سکون حاصل کرسکتا ہے۔

یعنی رب کی جنت : جس کا حصول کتنا آسان


10351588_462865323851734_7800163976309169212_n.jpg

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
5-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

urdu-poetry33.jpg

چلو پھر ڈھونڈ لیں ہم ،
اس معصوم بچپن کو
انہی معصوم خوشیوں کو ،
انہی رنگین لمحوں کو
جہاں غم کا پتہ نہ تھا ،
جہاں دکھ کی سمجھ نہ تھی ،
جہاں بس مسکراہٹ تھی ،
بہاریں ہی بہاریں تھی
کہ جب ساون برستا تھا ،
تو اس کاغذ کی کشتی کو بنانا اور ڈبو دینا، بہت اچھا لگتا تھا ،

اور اس دنیا کا ہر چہرہ بڑا سچا لگتا تھا ،

بچپن پڑھائی اور کھیل کھود میں گزرا

- صبح مدرسہ
- دوپہر اسکول
- شام ٹیوشن
- چھٹی کے دن کھیل کھود یعنی کرکٹ


نہیں شرارتی نہیں تھا

بچپن کا ایک واقعہ شیئر کرتا ہوں آپ لوگوں کے ساتھ جب بھی سوچتا ہو ں تو ہنسی آتی ہے

میں اپنی امی کے ساتھ بس میں بیٹھ کر بازار گیا چونکہ بس میں میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے جب میں بازار پہنچا تو گرمی کی وجہ سے اور بس میں سفر کی وجہ سے میری طبیعت خراب ہو گئی اور میں بیہوش ہو گیا جب میری آنکھ کھلی تو میں گھر پر تھا چونکہ وہ جمعہ کا دن تھا اور جمعے کا وقت ہونے والا تھا- میرے والد نے بچپن سے مجھے نماز کی عادت ڈالی تھی جس کی وجہ سے جیسے ہی مجھے ہوش آیا تو میں نے امی سے جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت مانگی انھوں نے کہا کہ تم گھر پر ہی نماز پڑھ لو مگر میں نہیں مانا آخر کار انھوں نے مجھے جمعہ میں جانے کی اجازت دے دی - اہل حدیث مسجد ہمارے گھر سے تقریبا پونے کلو میٹر دور تھی اور میں وہاں پر جمعہ پڑھتا تھا۔ میں نے پورا خطبہ بڑی مشکل سے سنا۔ نماز کے دوران مجھے چکر آنے لگے ،دوسری رکعت کے دوسرے سجدے میں مجھے قہہ آ گئی اور میں سجدے کی حالت میں نماز توڑ کر مسجد سے بھاگ گیا صفائی کے ڈر سے ! مجھے یہ واقعہ جب بھی یاد آتا ہے تو میں سوچتا ہو ں کہ مسجد کی صفائی کس نے کی ہو گی ؟؟؟
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
6۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
شادی ہوئی ؟

الحمدللہ شادی کو 16 سال ہو چکے ہیں اب@محمد ارسلان بھائی کی شادی کے کارڈ کا انتظار ہے

اولاد ہے ؟
جی (الحمدللہ)

2 بیٹیاں :

مریم اور ماہا

4 بیٹے :

اسام بن عامر، موسٰی بن عامر، بلال بن عامر اور محمد بن عامر

ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

میری اللہ سبحان و تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ اللہ ان کو نیک و باعمل اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور ہمارے لئے وہ صدقہ جاریہ بنیں - آمین!

بڑا بیٹا :

اسام بن عامر حفظ کے ساتھ ساتھ اسکول بھی پڑھ رہا ہے ! "کلاس 8 میں" اس کے 14 پارے حفظ ہو چکے ہیں - اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ اس کے حفظ کرنے میں اس کی مدد فرمائیں - آمین یا رب العالمین


دوسرا بیٹا :

موسٰی بن عامر قرآن ناظرہ مکمل کر چکا ہے اور اب ترجمہ سیکھ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اسکول بھی پڑھ رہا ہے " کلاس 7 میں"


تیسرا بیٹا :

بلال بن عامر قرآن ناظرہ پڑھ رہا ہے 18 پارے مکمل کر چکا ہے - اس کے ساتھ اسکول بھی پڑھ رہا ہے
" کلاس 5 میں"


چوتھا بیٹا :

محمد بن عامر قرآن ناظرہ پڑھ رہا ہے - اس کے ساتھ اسکول بھی پڑھ رہا ہے" کلاس 4 میں"

بیٹیاں :

بیٹی مریم بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ مسجد جاتی ہےاور اسکول میں کلاس 1 میں ہےاور ماہا جو کہ سب سے چھوٹی ہے وہ ابھی صرف اسکول ہی جاتی ہے -

1173801_668640753164136_1765187091_n.jpg

بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ ھم سب کی اولاد کو نیک بنائیں اور وہ ھمارے لئے صدقہ جاریہ بنے ، اور مرنے کے بعد ھمارے لئے دعا کریں

آمین یا رب العالمین
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
7۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
مزاجا کم گو ہوں، لیکن جیسی بھی محفل ہو اس میں اپنے آپکو ایڈجسٹ کر لیتا ہوں۔ اجتماعیت پسند ہوں، خاص طور پر اجتماعیت اگر دینی نوعیت کی ہو تو مجھے زیادہ پسند ہے جس کی وجہ سے مجھے دین سیکھنے کا موقع مل جاتا ہے انفرادیت مجھے اچھی نہیں لگتی کیونکہ اس سے انسان میں کبر پیدا ہو سکتا ہے -

الحمدللہ : ہاں ایک خصوصیت میرے اندر ہے کہ کوئی اگر ناراض ہو جائے جب تک اسے منا نہیں لیتا چین سے نہیں بیٹھتا - قصور کسی کا بھی ہو معافی مانگنے میں پہل کرتا ہو خصوصا بیوی کے معاملے میں اگر غلطی ان کی بھی ہوتی ہے تو منانے میں دیر نہیں کرتا اور ایک یہی شکایت میری بیوی کو رہتی ہے کہ میں آپ سے ناراض بھی نہیں رہ سکتی-

اس کی وجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ذہن میں آ جاتی ہے -

10690259_714048585330080_3341571310910347558_n (1).jpg


چنانچہ حدیث میں آیا ہے کہ

ابلیس سمندر میں اپنے تخت پر بیٹھا رہتا ہے اور اپنے چیلوں اور چانٹوں کو ملک میں فساد پیدا کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے روزانہ بھیجتا رہتا ہے۔ شام کو یہ سب اکٹھے ہو کر ابلیس کے حضور اپنے اپنے کارنامے بیان کرتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ میں نے فلاں فتنہ کھڑا کیا اور کوئی کہتا ہے کہ میں نے فلاں شر بپا کیا مگر ابلیس انہیں کچھ اہمیت نہیں دیتا اور کہتا ہے کہ تونے کچھ نہیں کیا، پھر ایک اور چیلا آ کر کہتا ہے کہ میں فلاں میاں بیوی میں جدائی ڈال کے آیا ہوں تو ابلیس خوش ہو کر اسے شاباش دیتا اور گلے لگا لیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ تھا کرنے کا کام جو اس نے سر انجام دیا ہے۔ ”


(مسلم، کتاب صفۃ المنافقین، باب تحریش الشیطان و بعثۃ سرایاہ لفتنۃ الناس۔۔۔ الخ)

معافی میں پہل کرنے کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر غلطی آپ کی نہیں ہے اور آپ نے ہی معافی مانگ لی تو سامنے والے کے دل میں آپ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور وہ آپ سے سچی محبت کرنے لگ جاتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
8-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر کیسا کام کرنا پسند کرتے ہیں؟

انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟
میری دوسری جوب 1999 میں ایک انٹرنیٹ کمپنی جس کا نام فیس کوم تھا- وہاں سے ہی انٹرنیٹ کی دنیا میں متعارف ہوا - شروع میں صرف اسلامی ویب سائڈ سے بکس کا معطالہ کرنا اور آڈیو ویڈیو ڈائنلوڈ کرنا تھا - فیس بک پر 2012 میں اکاونٹ بنایا وہی پر محدث فورم کا پتا چلا تو اس کا ویزٹ کیا تو بہت اچھا لگا - اگست گیارہ 2013 کو اس فورم پر اکاونٹ بنایا جب سے لے کر آج تک آپ لوگوں کے بیچ موجود ہے -


اور اس پر کیسا کام کرنا پسند کرتے ہیں؟
صرف اور صرف اسلام کی دعوت پیش کرنا پسند کرتا ہو - اس کے لئے فیس بک پر ایک پیج بنایا 2013 میں، صحیح منہج کی دعوت کے سلسلے میں جس کا نام میں نے حق کی طرف رجوع رکھا - الحمدللہ اس کے بعد سے شوق بڑھتا گیا - اس پیج پر دعوت کے لئے محدث فورم سے مجھے بڑی مدد ملی -
دعوت کے سلسلے میں ایک نصیحت اپنے آپ کو اور ان طالب علموں کو دینا چاھتا ہو - جو دعوت کا شوق رکھتے ہیں- دعوت میں ہمیشہ نرمی اختیار کی جائے، اور صبر سے کام لیا جائے، ھمارا مقصد صرف اور صرف دعوت ہو - اس کے علاوہ علماء کی عزت کی جائے - اور علماء کی رہنمائی میں دین کی دعوت دی جائے- بات اگر فتویٰ کی آ جائے تو اہل حق علماء سے اس سلسلے میں مدد لی جائے-

آخر میں ایک حدیث پیش کرتا ہو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت کے طور پر اپنے آپ کو اور آپ سب کو

10155901_790497440996557_5267214881757220316_n (1).jpg



اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ھم سب کے اندر اخلاص پیدا کر دے - آمین یا رب العالمین
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
میری دینی سرگرمیاں علماء کے درس سننا جن میں شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ، شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ، شیخ توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ، اور دیگر اہل حق علماء کے درس شامل ہیں - خاص طور پر ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کے دروس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے
اس باب میں میرا آپ کو یہ مشورہ ہے کہ ان شیوخ کے ساتھ ساتھ زیادہ توجہ شیخ زبیر علی زئی صاحب، شیخ عبدالسلام رستمی صاحب اور شیخ امین اللہ پشاوری صاحب پر دے دیں ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اس باب میں میرا آپ کو یہ مشورہ ہے کہ ان شیوخ کے ساتھ ساتھ زیادہ توجہ شیخ زبیر علی زئی صاحب، شیخ عبدالسلام رستمی صاحب اور شیخ امین اللہ پشاوری صاحب پر دے دیں ۔
السلام علیکم :

نہیں بھائی میرے لئے یہ سب قابل قدر ہے اگر آپ میری اس فورم پر پوسٹ دیکھیں گے تو ان میں شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے فتویٰ بھی ملے گے

میں نے تو ایک حقیقت بیان کی کہ میں دین کی طرف کیسے پلٹا وہ تھے ان تینوں شیخوخ کے لیکچر جن کو میں سنتا تھا ان لیکچر سننے کہ بعد اللہ سبحان و تعالیٰ نے مجھے گناہوں کی دنیا سے بہار نکالا -
الحمدللہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
9۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور ناگوار جو چیز لگتی ہے وہ ہیں مزارات یعنی قبر پرستی !

کہ میں جب بھی کسی مزار کے قریب سے گزرتا ہو تو دیکھتا ہو کہ لوگ ایک اللہ کو چھوڑ کر مردے سے اپنی التجائیں کر رہے ہوتے ہیں- جس میں سب سے زیادہ تعداد عورتوں کی ہوتی ہے -

ایک واقعہ میں آپ کوبتاتا ہوں، میں آفس جا رہا تھا کہ راستے میں لائٹ ہاؤس کے مقام پر ایک چھوٹا سا مزار آتا ہے میں جب وہاں سے گزرا تو دیکھا کہ ایک بڑی عمر کا شخص قبر کو سجدہ کر رہا ہے میں موٹر سائیکل اس کے قریب روک کر اس کے پاس کھڑا ہو گیا - جب وہ سجدے سے فارخ ہو گیا تو میں نے ان بڑے صاحب سے کہا کہ بابا جی سجدہ اللہ کے علاوہ کسی کو جائز نہیں اگر کوئی پریشانی ہے تو اللہ سے ڈائریکٹ دعا کرو اللہ سبحان و تعالیٰ ہی سب پریشانیوں کو دور کرنے والا ہے یہ کہنے پر ، وہ مجھ پر غصے ہوئے اور کہنے لگے کہ تو کیا بغیر وسیلے کے پیدا ہو گیا تھا تیرے باپ نے نکاح کیا جب ہی تو تو پیدا ہوا - اور بہت کچھ انھوں نے کہا میں نے انکی اس بات پر کہا کہ بابا جی میرے والدین زندہ ہیں اور زندگی میں ہی آپس کے تعلقات کے بعد ہی تو میں پیدا ہوا اور اب آپ کے سامنے موجود ہو ں- میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ سامنے اللہ کا گھر مسجد ہے آپ وہاں جا کر اللہ سے دعا کریں کیونکہ آپ یہ جو عمل کر رہے ہے وہ شرک ہے اور اللہ سبحان و تعالیٰ شرک کو کبھی معاف نہیں کرے گا - مگر انھوں نے میری بات نہیں مانی -


آخر میں ایک پیغام قرآن سے :
1496706_230782270379329_950101933_n (1).jpg


کیا اللہ اپنے بندے کےلیے کافی نہیں؟

"اس اللہ کو چھوڑ کر جن جن کی بندگی کرتے ہو وہ تو بس چند نام ہیں،جوتم اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے،اللہ نے اس کی تو کوئی سند نازل نہیں کی"
(سورۃ یوسف:40)
لوگو!تمہیں کیا ہوگیا ہے تمہاری نظروں میں اللہ کا کوئی وقار ہی نہیں۔
(سورۃ نوح)
یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم اللہ کو پکارنے کی بجائے اللہ کی ہی پیدا کردہ مخلوق کو پکارتے ہیں۔

جیسے کہ !

"غوث اعظم"
"سب سے بڑا فریاد سننےوالا"

کون ہےجو بے قرار کی دعا سنتا ہے جبکہ وہ اسے پکارتے اور کون اس کی تکلیف کو رفع کرتاہے اور کون ہے جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتاہے،کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی الہ بھی ہے؟؟؟(النمل27-62)

"داتا"
سب کچھ دینے والا

بےشک اللہ بڑا دینے والاہے۔(القرآن)

فرمان ہجویری رحمتہ اللہ علیہ :یہ وہ بزرگ ہیں جو غزنی (افعانستان)سے بسلسلہ تبلیغ لاہور تشریف لائے تھے اور لاہور میں ہی دفن ہوئے۔ان کے مزار پر اکثر لوگ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہیں۔اور ان سے کئی امیدیں باندھتے ہیں اور انہیں پکارتے ہیں۔وہ اپنی مشہور کتاب"کشف الاسرار"میں اپنے آپ کو مخاطب کرکے فرماتے ہیں،اے علی!لوگ تجھ کو گنج بخش کہتے ہیں،مگر تیرے پاس کسی کو دینے کےلیے کوڑی بھی نہیں،تو اس پر فخر نہ کر کیونکہ گنج بخش اور نج بخش صرف اللہ کی ذات ہے۔

بے شک اللہ جسے چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے،جسے چاہتاہے بیٹے دیتا ہے،جسے چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں ملاجلاکردیتاہے اور جسے چاہتاہے بانجھ رکھ دیتاہے۔وہ تو جاننے والا اور قدرت والاہے۔
(الشوری42-49-50)
"غریب نواز"
غریبوں کو نوازنے والا

اے لوگو! تم سب اللہ کے در کے فقیر ہو، اور اللہ غنی و حمید ہے (فاطر15-35)
 
Top