یہ قوم سو رھی ھے ابھی اسکے جاگنے کا وقت نہیں آیا. سوشل میڈیا پر خاص طور سے فیسبوک اور واٹس اپ پر نام نہاد ملاؤوں اور مناظروں کی بھیڑ قابل دید ھے. اور حد تو یہ ھے کہ مناظرے کرنے والے یہ عقل کے دشمن مناظرے کے اصول تک نہیں جانتے. تقلید اور فکری جمود کے اہم اسباب میں سے شیوع المناظرات کا بھی کردار رھا ھے.
تاریخ الفقہ الاسلامی پڑھنے کا اتفاق ھوا اور تقلید وجمود کے اسباب پر رونا آیا. کیا نہیں کیا ھے اس مسلکی تعصب نے اور غیر مسلموں نے اسی کا فائدہ اٹھایا ھے. اور اسی طرح اٹھاتے رھیں گے اگر مسلمان ھوش میں نہ آۓ.