• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
جب تک کوئی ہماری زندگی میں داخل نہیں ہو جاتا۔ہمیں بہت اچھا لگتا ہےلیکن ہماری زندگی میں شامل ہونے کے بعد اس سے برا شخص نظر نہیں آتا۔برائے مہربانی لوگوں کو ان کی اچھائیوں اور برائیوں دونوں کے ساتھ قبول کرنے کی عادت اپنائیے۔خوش رہیں گے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
حقیقت پسند بنیے۔خوابی دنیا وقتی طور پر اچھی لگتی ہے لیکن زندگی میں اوندھے منہ گراتی ہے!!
محض حقیقت پسند نہ بنیے۔۔حقیقت بیان کرنے کی بھی جرات رکھیے ورنہ لوگ آپ کی پردہ پوشیوں کو آپ کے خلاف ہی استعمال کرنے لگتے ہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
برائے مہربانی آپ کی بات اچھی ہے ، اس کا لنک بھی اچھا دیں ۔
اگر آپ کسی اصلاحی موضوع مثلا ’ بچوں کی تربیت ’ پر تحریر لکھتے ہیں ، اور اس میں اقتباسات ، مثالیں دے رہے ہیں فلمز ، ڈائجسٹ ، ناولز سے ، اور حوالے دے رہے ہیں مغربی مفکرین کے ، جبکہ قرآن وسنت کی بے شمار نصوص ، اور اسلامی تاریخ سے روشن مثالیں ، آپ کے ذہن کے کسی کوچے میں نہیں آرہیں تو سمجھ لیں کہ آپ اپنے بچوں کو ، اور قارئین کو لا شعوری طور پر ان سے قریب کررہے ہیں ، جن کے حوالے دے رہے ہیں ، اور ان سے دور کر رہے ہیں ، جن کو آپ نے نظر انداز کیاہے .
لہذا بچوں سے پہلے ، آب کی تربیت کی ضرورت ہے ، قارئین سے پہلے آپ کو اصلاح کی ضرورت ہے .
قرآن وسنت کا حوالہ دیں گے ، کسی صحابی ، تابعی یا بزرگ کی سیرت کا حوالہ دیں گے ، تو پڑھنے والے اس مقام پر موجود دیگر اچھی چیزوں سے بھی مستفید ہو سکیں گے ، اور اگر آپ اہل مغرب کے حوالے دیں گے ، تو رجوع کرنے والے ایک اچھی بات کے دھوکے میں وہاں سے دس غلط باتیں سیکھ کر آئیں گے۔
لہذا گزارش ہے کہ اگر آپ کی بات اچھی ہے تو اس کا لنک بھی درست دیں . وہ اس لیے بھی تاکہ اسلامی لٹریچر کی ٹریفک بڑھے ، اس کی ریٹنگ میں مزید اضافہ ہو ، اور اس کے متضاد لٹریچر کی ریٹنگ کم ہو ، اور اس کی ٹریفک بڑھانے میں ہمارا کوئی حصہ نہ ہو ۔
یہ درست کہ اچھی بات جہاں سے بھی ملے ، لے لینی چاہیے ، لیکن یہ بات درست نہیں کہ آپ کے والد صاحب کسی موضوع پر بہترین رہنمائی کر رہے ہوں ، لیکن آپ پھر بھی کہیں کہ نہیں میں نے کسی ’ ماجے ’ ، ’ گامے ’ کے ہی حوالے دینے ہیں .
ابنے اسلامی لٹریچر سے تعلق مضبوط کریں ، احساس کمتری سے باہر نکلیں ۔
بالفاظ دیگر ’ مغرب ’ کی فلموں ، فلسفوں ، اور مفکرین کی دلدل سے باہر نکلیں ، اور قرآن وسنت ، اور سلف صالحین کے أقوال زریں کے چشمہ صافی سے سیراب ہوں .
ــــــــ
نوٹ : اہل مغرب کے افکار پر نقد و تنقید کے ضمن میں ان کے اقوال ، اور ان کے فلسفے کا تذکرہ کرنا ، یہ الگ چیز ہے ، ایسا ہونا چاہیے ، کئی علماء کا بھی یہ طریقہ کار رہا ہے ۔ اسی طرح اگر مخاطبین کسی اور علاقہ و مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ، تو حق کی تائید میں ان کے بزرگوں کی باتیں بیان کی جاسکتی ہیں ۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
حسن سلوک


پرکھ لو میری بات قرآ ن پڑھ کر
اطاعت ہےماں باپ کی فرض تم پر
قراردل وجان خدمت ہے ان کی
ہراک شے سے بڑھ کر محبت ہے ان کی
رسول جہاں نے یہ دی ہےمسرت
کہ ماؤں کے قدموں کےنیچے جنت
نہیں بڑھ کے ماں باپ سے کوئی رشتہ
بناؤاسے جسم و جاں سے بھی پختہ
کرو ان پہ احساں یہ حکم خدا ہے
کہ ہر دکھ کا تریاق ان کی دعا ہے
نہ جھڑکو انھیں اور نہ ہی دل دکھاؤ
مگر ان سے نرمی سے تم پیش آؤ
کہو اف تک بھی نہ تم ان سے بچوں
سدا خوش انھیں ہر طریقہ سے رکھو
اللہ کا کرم ان کی آسودگی ہے
اللہ کا غضب ان کی ناراضگی ہے
کرو گے جو ماں باپ سے مہربا نی
سکوں سے کٹے گی تب ہی زندگانی
مدارات ہر د م کرو ان کی بچوں
بڑھاپے میں لاٹھی بنو ان کی بچوں
جو ماں باپ کے شاعر یاور ہوئے ہیں
وہ انساں بہت نام آور ہوئے ہیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
’’بگھت سنگھ ‘‘ گوروں کے نزدیک Terrorist تھا ۔ لیکن آج ہندوستانی قوم اس کو ہیرو مانتی ہے۔ افریقیوں کے حقوق پر بات کرنے والا ’’ نیلسن منڈیلا ‘‘ گوروں کے لیے Terrorist تھا لیکن قید و بند کی مشکلیں برداشت کرنے کے بعد وہ وزیر اعظم بنا۔ جو یہ ثابت کرتا ہے کہ عوامی جذبات کی نمائندگی کے لیے اصطلاحات کچھ اور ہوتی ہیں اور خواص کی نمائندگی کے لیے اصطلاحات کچھ اور ہوتی ہیں۔ یعنی ایک ہی وقت میں ایک شخص Terrorist اور ایک وقت میں freedom fighter ہوتا ہے۔
مسلمانوں کو جیسے ہی terrorist کہا جاتا ہے یہ گھبرا جاتے ہیں کہ نہ جانے یہ لفظ ساتھ لگ جانے سے انسان شاید سب سے زیادہ قابل نفرت بن جاتا ہے۔ میں تو کہتا ہوں۔ کہ اس لفظ کو صرف قتل و غارت تک ہی کیوں محدود رکھا ہوا ہے ؟
۱: کیا ہم دنیا سے Rape ختم کرنے کے لیے Terrorist نہیں ہو سکتے ؟
۲: کیا ہم دنیا سے Corruption ختم کرنے کے لیے Terrorist نہیں ہو سکتے ؟
۳: کیا ہم دنیا سے Bribe ختم کرنے کے لیے Terrorist نہیں ہو سکتے ؟
ہم ان تمام برائیوں کو امن کے ساتھ تبلیغ کے ذریعے ختم کر سکتے ہیں۔ اور پھر ہمیں کوئی دہشت گرد کہے تو ہمیں منظور ہے۔اور معاشرے میں بہت جگہ پر دین اسلام کی وجہ سے ہمیشہ مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔۔۔۔
میں تو یہ کہوں۔گا اگر کوئی آپکو Extremist یعنی انتہاء پسند کہتا ہے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں انتہاء پسند ہوں۔
میں Extremly loving انتہائی محبت کرنے والا ہوں۔
میں Extremly caring انتہائی خیال رکھنے والا ہوں۔
میں Extremly kind انتہائی مہربان کرنے والا ہوں۔۔
اس لیے کہ میں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل سمجھتا ہوں۔ میں زنا بالجبر کو کبیرہ گناہ اور ظلم سمجھتا ہوں۔ میں رشوت کو Talent کے آگے بہت بڑی رکاوٹ سمجھتا ہوں۔ اور اس کو کرپشن سمجھتا ہوں۔ لیکن میں مسلمان ہوں اور سمجھتا ہوں ان۔گناہوں کے متعلق جو سزائیں اسلام نے بتائی ہیں انکو حق سمجھتا ہوں۔ لیکن میڈیا پر جو اصطلاحات’’ اسلام اور مسلمانوں‘‘ کے لیے پیش کی جاتی ہیں ان کو نہیں مانتا۔۔۔

عبدالسلام فیصل
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
جذبات میں کیے فیصلوں پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے ورنہ ہماری اور اس فیصلے سے جڑے افراد کی زندگی عذاب کا شکار ہو سکتی ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بس معاملہ یہیں تلپٹ ہوتا ہے کہ جو باتیں آپ کو بہت پہلے سوچ اور سمجھ لینی چاہیے تھیں۔۔انہیں کو سوچنے سمجھنے میں دیر ہو گئی!!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
"لکھتے " کیوں نہیں میرے حق میں
"قلم" میں کیڑے پڑ گیے ہیں کیا..؟

...................ابو ! خدا کے لیے کچھ کریں
...
جی ہاں درد بھری فریاد نے باپ کے دل پر کیسے تیر چلائے ہوں گے.....بچہ جب ہسپتال میں تڑپ تڑپ جا رہا ہو گا تو باپ پر کیا بیتی ہو گی....؟
خود بچے کو جو اذیت ہے ، جودرد ہےاس کا اندازہ کون کر سکتا ہے؟..نہ لکھنے والا نہ پڑھنے والا
....چھوڑیے صاحب..ایسے بات سمجھ نہیں آئے گی ...ذرا میرے ساتھ چلیے..تصور میں ہی سہی...کچھ دیر کے لیے میرے ساتھ آئیے....
آپ کے کتنے بچے ہیں...؟...چلیے اب ان میں سے جو سب سے پیارا ہے اس کا تصور کیجئے...مانا بھائی سب ہی اچھے ہیں ..لیکن چھوٹا سب سے محبوب ہے اسی کو میرے ساتھ لے آئیے....
آ گئے؟.... لیجئے آنکھیں بند کیجئے...تصور کیجئے کہ آپ کا بچہ گھر کے باہر کھیل رہا ہے...کتنا پیارا لگ رہا ہے..نظر نہ لگ جائے.....نظر تو شائد نہ لگے..لیکن چهرے لگ سکتے ہیں...آپ کا بچہ درد میں ہے..درد سے تڑپ رہا ہے...تصور کیجئے نا...آئیے نا میرے ساتھ ساتھ....اس کو بہت درد ہے...بے چین ہو کے کہتا ہے..
"ابو خدا کے لیے کچھ کیجئے..بہت درد ہو رہا ہے"
...آپ کیا کر سکتے ہیں...؟
آپ بے بس ہیں....آپ تڑپ رہے ہیں...آنسوں آنکھوں سے نکلنے کو بے تاب ہیں...مرد بھلا روتے ہوۓ اچھے لگتے ہیں؟.
.. ہاں آپ رو بھی نہیں سکتے...
....اننت ناگ جس کو اسلام آباد بھی کہتے ہیں ...اس کے ہسپتال میں چودہ برس کا عرفات ایسے ہی تڑپ رہا تھا...
.ابو خدا کے لیے کچھ کیجئے نا بھت درد ہو رہا ہے...".
..باپ کیا کر سکتا ہے ..بے بس ہے رو بھی نہیں سکتا ..مرد روتے ہوۓ اچھے نہیں لگتے نا؟...ہاں تڑپ سکتا ہے سو تڑپ رہا ہے...سو سے زیادہ چھرے عرفات کے جسم میں گھس چکے ہیں..کچھ دل تک جا پہنچے.... بارہ سالہ آصف رشید زخمی ہے... چھرے اس کی آنکھ پر لگے...
شوپیاں کی چودہ سالہ انشاء کی آنکھیں ضائع ہو گئیں...جی ہاں وہ اندھی ہو گئی...چار سالہ "دہشت گرد" زہرہ مجید بھی زخمی ہے....نا جانے زہرہ کو کیا سوجھی ..آسمان سے زمین پر اتر آئ..زہرہ ستارہ تھی آسمان پر رہتی تو اچھا تھا...لیکن زمین والوں نے اس کے بدن پر چھروں کی کہکشاں "کاڑھ" دی
جی ہاں یہ سب کچھ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں ہو رہا ہے ..اور نام نہاد "انسانیت" خاموش ہے....کہاں مر گئے سوات کی جھوٹی وڈیو پر دن رات رونے والے...مغرب کا میڈیا .یاد ہے؟...کیسے ملاله کے لیے تڑپا تھا....منافق...ہنہ...
بولتے کیوں نہیں میرے حق میں
زبان میں کیڑے پر گئے کیا؟
سنا ہے انسانی حقوق کی تلک لگی ایک پاکستانی "چڑیل " نے کہا ہے کہ "وانی" دہشت گرد تھا..اور "بھگت سنگھ" شہید ہے....اللہ کی قسم بازار حسن کی طوائفیں ان سے بہتر ہیں کہ محض جسم بیچتی ہیں..روٹی کے پیسے پورے کرتی ہیں اور شانت ہو جاتی ہیں...لیکن انسانی حقوق کی یہ " چڑیلیں" اور "جن" ضمیر بیچتے ہیں...انسانیت بیچتے ہیں ..ان کے ہونٹوں سے انسانی خون ٹپک رہا ہوتا ہے....اور پھر بھی انسانیت کا نام لیتے ہیں..اور ڈالروں کی ہوس پوری نہیں ہوتی

.....................ابوبکرقدوسی
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
لوگ آئیڈیل کی تلاش میں رہتے ہیں خود آئیڈیل بننے کی کوشش نہیں کرتے
 
Top