• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
کچھ لوگ جن کی اپنے گھر میں تو بیگم ماجده کے حضور ایک نہیں چلتی ہے وہ خدا کے گهر(مسجد) میں اپنی ہر الٹی سیدھی بات چلانا اور منوانا اپنی مردانگی سمجھتے ہیں ، مسجد کے واشروموں سے لیکر امام صاحب کے حجرے تک تمام امور میں اپنے فیصلے نافذ کرنا وه اپنا فرض منصبی جانتے ہیں ، بدقسمتی سے ہماری مسجد کمیٹیوں میں ایسے ہی لوگ قابض ہیں اور ان کے آگے آئمہ مساجد لاچار و بے بس !

فردوس جمال
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
صاحب!
اگر آپ کے گھر والےآپ سے کوئی بات کھل کر نہیں کہہ سکتے یا آپ ان سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنے رویے پر نظر ثانی اور پھر گھر والوں کے رویے کی وجوہات جاننے کی اشد ضرورت ہے۔
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
جب تک اپنی ذات پر تنقید کرنا نہ سیکھ لو
اس وقت تک دوسروں کےبارے میں مکمل خاموشی اختیار کرو
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
گھر سے باہر نکلتے ہی آپ کا دو قسم کی عورتوں سے سامنا ہوتا ہے
پہلی قسم : ان عورتوں کی ہے جو عزیز مصر کی بیوی والی بیماری کا شکار ہیں۔ خوب بن سنور کر پرفیوم لگائے بے پردہ ۔۔۔ زبان حال سے کہہ رہی ہوتی ہیں ” ﻫﻴﺖ ﻟﻚ ”
دوسری قسم : وہ عورت جو ستر و حجاب کی پابند ، مگر مجبوری نے اسے گھر سے نکالا۔ وہ اپنی زبان حال سے کہہ رہی ہوتی ہے ” ﺣﺘﻰ ﻳﺼﺪﺭ ﺍﻟﺮﻋﺎﺀ ﻭﺃﺑﻮﻧﺎ ﺷﻴﺦ ﻛﺒﻴﺮ ”
پہلی قسم کی عورتوں سے آپ وہی معاملہ کریں جو سیدنا یوسف علیہ السلام نے کیا تھا ، یعنی کہیں ” ﻣﻌﺎﺫ ﺍﻟﻠﻪ ” .
اور دوسری قسم کی عورتوں سے آپ وہی معاملہ کریں جو سیدنا موسی علیہ السلام نے کیا تھا، یعنی ادب و احترام سے انکی مدد کریں اور اپنے کام میں مشغول ہو جائیں اور اللہ کا فرمان : ''ﻓﺴﻘﻰ ﻟﻬﻤﺎ ﺛﻢ ﺗﻮﻟﻰ ﺇﻟﻰ ﺍﻟﻈﻞ ” یاد کریں
کیونکہ
یوسف علیہ السلام اپنی عفت و پاکدامنی کی بناء پر عزیز مصر بن گئے تھے۔
اور
موسی علیہ السلام کے حسن تعامل کی بناء پر اللہ نے انہیں نیک بیوی اور پر امن رہائش عطاء فرمائی ۔

شیخ رفیق طاہر حفظہ اللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
معلوماتی !
فقہ ظاہریہ کے بانی کہلائے جانے والے امام داود بن علی الظاہری ( 200 ۔ 270 هـ ) رحمہ اللہ کے والد محترم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے پیروکار تھے ۔ (تاریخ الاسلام للذہبی )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
پاکستان کا مطلب کیا....قبروں پر چادر چڑھا
..
لاالہ الا اللہ...تو دنیا میں توحید کی سب سے بلند آواز ہے...سب سے بڑا نعرہ ہے...اور ہمارے ہاں توحید کے عقیدے کے ساتھ جو ہوتی ہے اس کے بعد میں نے کیا غلط کہا

ابو بکر قدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
کچھ اینٹیں
ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زمین میں دفن ہونے کا فیصلہ کرتی ہیں
تبھی اونچی اور عالی شان عمارتیں بن پاتی ہیں اور لوگ ان میں لگی نظر آنے والی اینٹوں کی خوشنمائی کی تعریف کرتے ہیں۔
ہم سب خوش نما اینٹیں بننا چاہتے ہیں
حالانکہ ہمیں بنیادوں میں دفن ہو جانے والی اینٹوں کی زیادہ ضرورت ہے تبھی اللہ کے دین کی عالی شان عمارت بن پائے گی۔
ضرورت ہے گمنام ہو جانے کے لئے تیار اینٹوں کی۔۔۔۔۔

خود کلامی۔۔۔زبیر منصوری
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
وحشت

گناہگار انسان میں ترقی یافتہ خطرناک تباہ کر دینے والا مقام وہ ہوتا ہے جہاں اسے دینی فرائض ، نیکیوں اور نیک لوگوں سے وحشت محسوس ہونے لگتی ہے
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
وحی و تنزیل کی صداقتیں اپنے ثبوت میں سائنس کی بیساکھیوں کی ہرگز محتاج نہیں ہیں !
 
Top