• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
کہاں راجا بھوج کہاں گنگو تیلی
كسی صاحب نے لکھا ہے :
’’ مولانا مودودی اور غامدی صاحب نے دین کو براہ راست اصل مآخذ سے سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے اور اس کوشش میں مروجہ دینی تعبیرات سے کئی جگہ اہم اور بنیادی اختلاف بھی کیا ہے۔ ان کی پیش کردہ دینی فکر اور مذہبی تعبیرات میں قابل نقد اور کمزور باتیں بھی ہو سکتی ہیں جن پر علمی نقد لازماً‌ ہونا چاہیے، لیکن بحیثیت مجموعی ان کی دینی فکر کو فتنہ یا گمراہی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ‘‘
ہماری گزارش ہے کہ :
مولانا مودودی رحمہ اللہ سے فکری غلطیاں ہوئیں ، لیکن انہوں نے تو تفہیم القرآن ، پردہ اور جہاد سے متعلق شانداز تصانیف کی صورت امت مسلمہ کو جو تحفہ دیا ہے ، اس پر وہ ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے ۔
لیکن غامدی صاحب نے قراءات قرانیہ کا انکار کیا ، بیت المقدس کو یہودیوں کا حق قرار دیا ، حدود اللہ کے نفاذ میں رکاوٹیں کھڑی کیں ، ناچ گانا حلال قرار دے کر اس کے مقابلے میں امت کو کیا دیا ہے ، کہ جس پر انہیں مودودی صاحب جیسے مفکر کے ساتھ ذکر کیا جائے ؟؟
پھر مودودی صاحب کے فیض یافتگان کو دیکھئے ، اور دوسری طرف غامدی کے نقش قدم پر چلنے والوں کو دیکھیے ، تو بے ساختہ یہ جملہ نوک زبان پر آجاتا ہے :
’ کہاں راجا بھوج کہاں گنگو تیلی ‘
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,569
پوائنٹ
791
یورپ میں بہت روشنی علم و ہنر ہے ؛؛ حق یہ ہے کہ بے چشمہ حیواں ہے یہ ظلمات!
رعنائی تعمیر میں، رونق میں، صفا میں ؛؛ گرجوں سے کہیں بڑھ کے ہیں بنکوں کی عمارات!
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
حکمت ایمانی اور مصلحت عمرانی کے امتزاج ہی سے ایک روحانی معاشرہ وجود پذیر ہو سکتا ہے !
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
لعنت بھیجتا ہوں ، تمہارے ان غلیظ معیارات پر
نشكرك على الوقت الذي أمضيته للإبلاغ عن شيء تشعر أنه قد يمثل انتهاكًا لمعايير مجتمعنا. تشكل البلاغات المماثلة لبلاغك عاملاً مهمًا في جعل فيسبوك بيئة آمنة ومناسبة للجميع. لقد راجعنا الصورة التي أبلغت عنها لعرض عُري ووجدنا أنها لا تنتهك معايير المجتمع.
يُرجى إخبارنا إذا تعرضت لشيء آخر يثير مخاوفك. نريد الحفاظ على فيسبوك بيئة آمنة ومناسبة للجميع.

کسی ملحد نے ایک پیج بنایا تھا ، جس میں قرآن ، رسول اور اسلام کی کھلی توہین کی گئی تھی ،،، اس قدر کھلی کہ جتنا تصور کیا جاسکے .
میں نے پہلے بھی اس طرح کے بعض پیج رپورٹ کیے تھے ، لیکن جواب آتا تھا کہ آپ کا اعتراض درست نہیں ، اگر آپ کو کسی خاص پوسٹ سے تکیف پہنچی ہے تو اس کو رپورٹ کریں ، نہ کہ سارے پیج کو .
اس دفعہ سوچا چلو اس طرح کرکے چیک کرلیتے ہیں .
ایک تصویر ، جس میں ایک فاحشہ کو قرآن مجید کے اوراق بطور ٹشو پیپر استعمال کرتے ہوئے دکھایا جارہاتھا .
میں نے اس کو رپورٹ کیا ، اس کا جو جواب آیا ، وہ آپ اوپر عربی عبارت میں ملاحظہ کرسکتے ہیں . جنہیں عربی نہیں آتی ، ان کے لیے خلاصہ عرض ہے کہ : آپ کی شکایت ہم نے دیکھ لی ہے ، لیکن ہمیں اس میں کوئی قابل اعتراض بات نظر نہیں آئی ، ہمارے بنائے گئے معیارات کے مطابق اس تصویر کو فیس بک پر لگأنے میں کوئی حرج نہیں ؟؟؟!!
جی ہاں ، ایک غلیظ اور توہیز آمیز تصویر پر شکایت کا جواب ، ان گندے اور دوہرے معیارات رکھنے والوں کی طرف سے ہے ،،، جو آزادی کی راہ میں شہادت حاصل کرنے والے برہان وانی کی تصویر لگأنے والی اکاؤنٹس بلاک کردیتے ہیں ...
لعنت ہو ، تمہارے ان تعفن و تعصب زدہ دوہرے تہرے معیارات پر !
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
غیر آئینی ، غیر قانونی ، غیر جمہوری ۔۔۔ نفرت ہے مجھے ان اصطلاحات سے ۔۔۔ !

دہشت گردوں کو سزائین دینا ۔۔۔ غیر آئینی ۔۔۔
کرپشن کے خلاف آپریشن ۔۔۔ غیر قانونی ۔۔۔
سیاسی مافیا پر اعتراض ۔۔۔ غیر جمہوری ۔۔۔
سنا ہے کسی بھی ملک میں آئین اور قانون عوام کا محافظ ہوتا ہے ۔۔۔
پاکستان میں آئین اور قانون عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔
دنیا بھر میں آئین اور قانون دہشت گردوں اور کرپشن کرنے والوں کو سزا دیتا ہے ۔ پاکستان کا آئین اور قانون ان کو بچا رہا ہے ۔
چوروں ، ٹھگوں ، ڈاکوؤں اور قاتلوں نے آئین ، قانون اور جمہوریت کی ڈھال لے کر لوٹ ماراور قتل و غارت گری کا میلا لگایا ہوا ہے ۔ جیسے ہی کوئی ان کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے آئین اور جمہوریت کی بے حرمتی کر بیٹھتا ہے ۔۔۔ :(
ان ظالموں کے نزدیک آئین صرف ایک ہی آرٹیکل پر مشتمل ہے ۔۔۔ " جمہوریت چاہے کچھ بھی کرے بس فوج مداخلت سے نہ کرے " ۔۔۔
اسی طرح قائداعظم نے بھی زندگی میں صرف ایک ہی نصیحت کی تھی ۔۔۔ " فوج سیاسی معاملات سے دور رہے " ۔۔۔۔
آئین میں درج عوام کے حقوق ، قائداعظم کی وہ نصیحتیں جو اس نے قیام پاکستان کے مقاصد اور عوامی فلاح کے حوالے سے کی تھیں صرف نمائشی ہیں ۔ انکا کوئی تذکرہ نہیں کرتا ۔۔۔

آئین میں موجود اللہ کی حاکمیت اعلی اور آرٹیکل 62/63 تو شائد کسی نادیدہ سیاہی سے لکھا گیا ہے جو آج تک ہماری سپریم کورٹ کو بھی نظر نہیں آیا ۔۔۔ !

تحریر شاہدخان
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
اگر دیکھا جائے تو لوگوں میں طاقت کی اتنی کمی نہیں جتنی مستقل ارادے کی ہے اگر آپ اپنی کوششوں کا مفید اور ٹھوس نتیجہ دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے دن یہ سوچ لیجئے کہ آپ کو لمبی مدت تک انتظار کرنا پڑےگا۔ اگر آپ کے اندر انتظار کی طاقت نہیں تو آپ کو اپنے لئے کسی پائیدار کامیابی کی امید بھی نہیں رکھنا چاہئے
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
قربان ہونے والا جانور ، اور کرنے والا انسان ، دونوں عیوب سے پاک ہونے چاہییں ۔ گو دونوں میں جو چیز عیب کہلاتی ہے ، اس کی نوعیت مختلف ہے ۔
اللہ تعالی کو جانور کا گوشت پوست نہیں پہنچتا ، بلکہ قربانی کرنے والے کا تقوی پہنچتا ہے ۔
دونوں پہلوؤں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
 
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
234
ری ایکشن اسکور
50
پوائنٹ
52
لعنت بھیجتا ہوں ، تمہارے ان غلیظ معیارات پر
نشكرك على الوقت الذي أمضيته للإبلاغ عن شيء تشعر أنه قد يمثل انتهاكًا لمعايير مجتمعنا. تشكل البلاغات المماثلة لبلاغك عاملاً مهمًا في جعل فيسبوك بيئة آمنة ومناسبة للجميع. لقد راجعنا الصورة التي أبلغت عنها لعرض عُري ووجدنا أنها لا تنتهك معايير المجتمع.
يُرجى إخبارنا إذا تعرضت لشيء آخر يثير مخاوفك. نريد الحفاظ على فيسبوك بيئة آمنة ومناسبة للجميع.

کسی ملحد نے ایک پیج بنایا تھا ، جس میں قرآن ، رسول اور اسلام کی کھلی توہین کی گئی تھی ،،، اس قدر کھلی کہ جتنا تصور کیا جاسکے .
میں نے پہلے بھی اس طرح کے بعض پیج رپورٹ کیے تھے ، لیکن جواب آتا تھا کہ آپ کا اعتراض درست نہیں ، اگر آپ کو کسی خاص پوسٹ سے تکیف پہنچی ہے تو اس کو رپورٹ کریں ، نہ کہ سارے پیج کو .
اس دفعہ سوچا چلو اس طرح کرکے چیک کرلیتے ہیں .
ایک تصویر ، جس میں ایک فاحشہ کو قرآن مجید کے اوراق بطور ٹشو پیپر استعمال کرتے ہوئے دکھایا جارہاتھا .
میں نے اس کو رپورٹ کیا ، اس کا جو جواب آیا ، وہ آپ اوپر عربی عبارت میں ملاحظہ کرسکتے ہیں . جنہیں عربی نہیں آتی ، ان کے لیے خلاصہ عرض ہے کہ : آپ کی شکایت ہم نے دیکھ لی ہے ، لیکن ہمیں اس میں کوئی قابل اعتراض بات نظر نہیں آئی ، ہمارے بنائے گئے معیارات کے مطابق اس تصویر کو فیس بک پر لگأنے میں کوئی حرج نہیں ؟؟؟!!
جی ہاں ، ایک غلیظ اور توہیز آمیز تصویر پر شکایت کا جواب ، ان گندے اور دوہرے معیارات رکھنے والوں کی طرف سے ہے ،،، جو آزادی کی راہ میں شہادت حاصل کرنے والے برہان وانی کی تصویر لگأنے والی اکاؤنٹس بلاک کردیتے ہیں ...
لعنت ہو ، تمہارے ان تعفن و تعصب زدہ دوہرے تہرے معیارات پر !
ھم بھی ان ملعونین کی اس حکمت عملی سے پریشان ھو چکے ھیں. اللہ ایسے لوگوں سے خوب واقف ھے. ان شاء اللہ تعالی ھمارا کامل یقین ھے کہ اللہ انکو بہت جلد دنیا میں یا پھر آخرت میں تباہ وبرباد کرے گا.
 
Top