• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
خدا آزماتا بھی بہت ہیں اور جب نعمتوں پر آ جائے تو دیتا بھی بہت ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
14 اگست کے موقعہ پر ’ پیغام ٹی وی ’ کی نشریات سب سے بہترین (جذباتی اور معلوماتی اور اسلامی جمہوریہ کے مزاج کے قریب تر ) نظر آرہی ہیں .
ورنہ مشہور ٹی وی چینلز پر تو زیادہ تر ’ کنجر خانہ ’ ہی نظر آرہا ہے .
مینار پاکستان کی منفرد تاریخ ، پرچم پاکستان کے متعلق دلچسپ معلومات ، صرف پیغام پر ہی نظر آئیں .
http://paigham.tv/urdu
http://paigham.tv/webtv/urdu.html
www.facebook.com/tvPaigham
یہ حُسنِ صُبحِ چمن کو سنوارتا ہوا دِن
رُخِ عروسِ وطن کو نکھارتا ہوا دِن
مُبارَک اَہلِ وطن، تُم کو صد مبارک ہو
یہ آسمان سے خوشیاں اُتارتا ہوا دِن
خُلوص و مہر و محبّت کے، اور وفاؤں کے
ہزار جذبے دلوں میں اُبھارتا ہوا دِِن
وطن پہ جان لُٹانے کا آؤ عزم کریں....!
کہیں نہ رُوٹھے یہ ہم کو پکارتا ہوا دِن
بشکریہ محترم Zahid Saeed صاحب .
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ناممکن ہے کہ اللہ نے جو ہمارے لیئے لکھ دیا ہے وہ کسی اور کے پاس چلا جائے۔
تو پھر مطمئین ہوجائیں، اپنے دل سے حسد، نفرت اور کدورت کو باہر نکال پھینکیں اور صاف دل صاف نیت کے ساتھ جینا سیکھیں.
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
لا الہٰ الا اللہ ہمارا مطلوبِ حیات ہے اور محمد رسول اللہﷺ ہمارا اسلوبِ حیات !​
 
Last edited by a moderator:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
انسان کتے کو شکار سکھاتا ہے اور کتا اپنے مالک کی وفا میں اپنی بھوک پر قابو پا لیتا ہے ایک انسان ہے جس کو اسکا مالک ہر چیز سکھلا دیتا ہے لیکن یہ بے وفا اس کے لیے حرام کی خواہش پر قابو نہیں پاتا
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
عفت مآب خواتین کے نام
آج کل موسم کی شدت اپنے عروج پر ہے کہ پنکھے کے بغیر چند لمحے گزارنا دشوار ہے ؛ دھوپ میں بے حد تمازت اور چبھن ہے ۔ ایسے میں انتہائی ہلکا پھلکا لباس بھی طبیعت پر سخت گراں گزرتا ہے اور بہ مشکل ہی گوارا ہوتا ہے ۔ لیکن اس طرح کے شدید موسم میں جب کہ جسم پسینے سے شرابور ہو رہا ہوتا ہے اور دھوپ سے جسم میں سوئیاں چبھ رہی ہوتی ہیں ، میں جب ان عفت مآب ماؤں بہنوں کو دیکھتا ہوں جو بھاری برقعے اور عبایا پہنے کام کاج پر نکلی ہوتی ہیں اور جسم کو پورے طور سے ڈھانپا ہوتا ہے تو سوچتا ہوں کہ آخر کس شے نے انھیں اس مشقت کو جھیلنے پر آمادہ کر رکھا ہے ؟ کیا ان کا یہ عمل بس یونہی رایگاں جائے گا ؟ اللہ کی قسم ! ہرگز نہیں ؛ جس اللہ کو راضی کرنے کے لیے انھوں نے یہ صعوبت اٹھائی ہے ، وہ بڑا قدردان ہے ، وہ پروردگارِ مہربان دنیا میں بھی انھیں عزتوں سے سرفراز فرمائے گا اور یقیناً آخرت میں بھی انھیں جنتوں کا مہمان بنائے گا !

Sent from my SM-E700F using Tapatalk
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
مارکس کے مرید ہوں یا فرائڈ کے چیلے؛ انسانیت کو تسلی بخش نظام زندگی دینے میں ناکام یاب رہے ہیں ـ
عالم انسانی کو مصائب سے نجات دلانے کا قابل عمل منشور صرف اسلام کے فرزندوں ہی کے پاس ہے !​
 
Last edited by a moderator:

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ہمارے یہاں ناموں کی پرستش ہوتی ہے ـ ایک بات مجھ ایسا طالب علم کہہ دے تو اسے گردن زدنی قرار دے دیا جاتا ہے اور وہی بات کسی بڑے نام سے منسوب کر دیجیے تو سب اس پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسانا شروع کر دیتے ہیں ـ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ یہ نہ دیکھو کون کہہ رہا ہے بل کہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے؛ ہمارا رویہ اس کے برعکس ہے ـ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہ قول کس ہستی کا ہے؟ اگر وہ بڑا نام ہے تو سر دھنتے ہیں اور اگر کوئی عام انسان ہو تو اس پر چڑھ دوڑتے ہیں !!
 
Top