• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
انسان کے پاس دو چیزوں میں سے صرف ایک ہی رہ سکتی ہے عقل یا غصہ کیونکہ جب غصہ آتا ہے تو عقل رخصت ہو جاتی ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
یہ ایک حقیقت ہے کہ برائی بے حد پرکشش ہوتی ہے شیطان اتنی حسین کرکے برائی پیش کرتا ہے لگتا ہے کہ یہ برائی ہو ہی نہیں سکتی. لیکن جیسے جیسے ہم برائی کے حسین جال میں پهنستے جاتے ہیں خوبصورتی ختم ہوتی جاتی ہے اور تب تک ہم نیکی سے بہت دور ہو چکے ہوتے ہیں اور واپسی کا راستہ صرف ایک ھی رہ جاتا ہے صرف اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا یعنی سچے دل سے توبہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جسم پر فالج کا اٹیک ہوا۔چلتا پھرتا شخص کیسے ایک بستر کا قصہ بن کر رہ گیا۔جسمانی مفلوج !دور پار کے سب رشتہ داروں نے بھی افسوس اور عیادت کی۔کیسا عجب سانحہ تھا؟
ادھر سوچ پر فالج کا اٹیک ہوا۔۔فکری مفلوج!!ساتھ گھر میں پڑے جسمانی مفلوج پر اسے رشک آرہا تھا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,133
پوائنٹ
412
اگر ایک دو دن کے لۓ انٹرنیٹ بند ہو جاۓ تو انسان بے چین و بے قرار ہو جاتا ہے لیکن قرآن کئ کئ دن تک بند رہتا ہے پھر بھی اسے فکر نہیں ہوتی
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,133
پوائنٹ
412
کبھی کبھار اچھے لوگوں سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں. اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ برے ہیں. بلکہ اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ بھی انسان ہیں.
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
انسان اپنی غفلت میں اگر موت کو بھول جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ موت بھی اسے بھول جاتی ہے موت کا فتوی اٹل ہے-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
تین چیزیں انسان کو اللہ سے دور کرتی ہیں

( 1) اپنے اعمال کو زیادہ سمجھنا

( 2 ) اپنے گناہوں کو بھول جانا

( 3 ) اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھنا
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
انسانی ذہن کی ساخت کچھ ایسی ہے کہ اس کو سوچنے کے لئے کچھ نہ کچھ چاہئے جب انسان ایک چیز کو سوچنا شروع کرتا ہے تو دوسری چیزوں کے خیالات آنے بند ہو جاتے ہیں لہذا جب انسان گناہ کو دل سے ہٹا کر ذہن کو اللہ کے ذکر کی طرف متوجہ کر دیتا ہے اللہ کی نعتوں اور کمالات کو سوچنے میں مشغول کر لیتا ہے تو پھر گندے وسوسے اور خیال کو سوچنے کا موقع ہی نہیں ملتا انسانی ذہن کی یہ خاصیت ہے کہ یہ جتنا خالی رہے گا اس کے اندر وسوسے اور گناہ کی خواہشات جوش مارتی رہیں گی انسان ایک دم سے کسی بھی گناہ میں مبتلا نہیں ہوتا بلکہ پہلے اس کے دل میں وسوسہ پیدا ہوتا ہے پھر اس کو سوچتا رہتا ہے اور وہ اندر ہی اندر پروان چڑھتا رہتا ہے اور ایک دن گناہ کی صورت اختیار کر لیتا ہے خالی ذہن کو اگر اچھے کام میں مشغول نہ رکھا جائے تو یہ شیطان کا مسکن بن جاتا ہے پھر اس میں اچھائی سوچنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے دل اور ذہن کا تعلق لازم و ملزوم ہے وسوسہ دل میں پیدا ہوتا ہے اور پروان اس کو زہن چڑھاتا ہے
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
محتویات نبوت کو قرآن میں محصور جاننا صریح ضلالت ہے !
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
‏اپنے حصے کا کام کیے بغیر
دعا پر بھروسہ کرنا حماقت ہے
اور اپنی محنت پہ بھروسہ کر کے
دعا سے گریز کرنا تکبر ہے
 
Top