• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ملت ابراہیم کو سمجھے بغیر سنت ابراہیمی کی ادایگی ایک بے روح رسم کے سوا کچھ نہیں : ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (النحل: 123)
 
شمولیت
مارچ 03، 2016
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
21
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
ایک معلمہ ہونے کے ناطے میری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی بچوں کو کوئی چیز کے بارے میں بتاوں تو اس میں سے خیر کا پہلو بھی نکالوں، ابھی گھوڑے کے متعلق بتانا ہے تو چاہتی ہوں کہ اسلام میں گھڑ سواری کی جو ترغیب دی گئی ہے بچوں میں بھی شوق پیدا کروں، اور بتاوں کہ ہمارے نبی نے حکم دیا ہے گھڑ سواری سیکھنے کا، اور چاہتی ہوں کہ چند واقعات بھی اس حوالے سے بچوں کو بتاوں، جیسے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کو بہترین گھڑ سوار قرار دیا گیا۔۔۔۔۔ محدث فورم ایک ایسی جگہ ہے جہاں اہل علم موجود ہیں، کیا میں شئیر کرسکتی ہوں جو بھی میں پڑھانا چاہ رہی ہوں تاکہ اہل علم حضرات اگر تھوڑا سا بھی فری ہوں تو مجھے مزید معلومات فراہم کریں، تاکہ ہم بچوں کو بہترین طریقہ' اسلام کے مطابق تربیت کرسکیں۔
اللہ یجزیکم خیرا کثیرا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,133
پوائنٹ
412
بہت سے پھلوں کی طرح اکثر دوست بھی موسمی ہوتے ہیں جو صرف کام کے موسم میں ہی نظر آتے ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
ایک معلمہ ہونے کے ناطے میری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی بچوں کو کوئی چیز کے بارے میں بتاوں تو اس میں سے خیر کا پہلو بھی نکالوں، ابھی گھوڑے کے متعلق بتانا ہے تو چاہتی ہوں کہ اسلام میں گھڑ سواری کی جو ترغیب دی گئی ہے بچوں میں بھی شوق پیدا کروں، اور بتاوں کہ ہمارے نبی نے حکم دیا ہے گھڑ سواری سیکھنے کا، اور چاہتی ہوں کہ چند واقعات بھی اس حوالے سے بچوں کو بتاوں، جیسے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کو بہترین گھڑ سوار قرار دیا گیا۔۔۔۔۔ محدث فورم ایک ایسی جگہ ہے جہاں اہل علم موجود ہیں، کیا میں شئیر کرسکتی ہوں جو بھی میں پڑھانا چاہ رہی ہوں تاکہ اہل علم حضرات اگر تھوڑا سا بھی فری ہوں تو مجھے مزید معلومات فراہم کریں، تاکہ ہم بچوں کو بہترین طریقہ' اسلام کے مطابق تربیت کرسکیں۔
اللہ یجزیکم خیرا کثیرا۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت بہتر ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
افکار ، خیالات ، نظریات اور بیانیوں کی بھرمار کے دور میں کھوٹے کھرے کی پہچان میں ایک بنیادی بات یاد رکھنے کی ہے :
حضرت عرباض بں ساریہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک مشہور حدیث ہے :
( ومَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ بَعْدِي فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الْمَهْدِيِّينَ الرَّاشِدِينَ . سنن ابي داؤد 4607 )
تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہا وہ بہت اختلاف دیکھے گا ، چنانچہ ان حالات میں میری سنت اور میرے خلفاء کی سنت اپنائے رکھنا )
ہر وہ ایجنڈا اور بیانیہ جس میں اللہ کے رسول کی سنت ، یا صحابہ کرام کے متفقہ طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا ہو ، بلا کسی تامل اسے ٹھوکر ماردیں ۔
اس طرح غامدی وامدی اور اس قماش کے سب دانشوروں سے جان چھوٹ جائے گی ۔​
 
شمولیت
مارچ 03، 2016
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
21
چونکہ ان دنوں بتوں کا تہوار منایا جارہا ہے، ہر طرف اسی کی دھوم تھی، آج بچوں کو ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ بتایا گیا کہ کس طرح ان کے والد بت تراشتے تھے اور ابراھیم علیہ السلام نے ان بتوں کو انکار کیا، جس پتھر کو خود انسان تراشے، جس بت کو خود انسان بنائے، جو اپنے آپ کے لئے کچھ نہ کرسکے وہ ہمارے لئے کیا کرپائے گا؟
اور بتایا کہ ابراھیم علیہ السلام نے کس طرح اپنے رب کو پہچاننے کی سعی کی، جب رات تاریک ہوئی تو انہوں نے ایک ستارہ دیکھا، اور کہا کہ یہ میرا رب ہے، جب وہ غروب ہوگیا تو ابراھیم علیہ السلام نے کہا کہ جو غروب ہوجائے وہ میرا رب نہیں ہوسکتا، جب چاند کو چمکتا دیکھا تو کہا کہ یہ میرا رب ہے، جب وہ بھی غروب ہوگیا تو اپنے رب سے ہدایت کی دعا کی، پھر جب سورج کو دیکھا جو سب سے بڑا اور بہت چمکدار تھا، کہا کہ یہ میرا رب ہے، جب وہ بھی غروب ہوگیا تو انہوں نے ان سب سے برات کا اظہار کیا۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
زِندگـی مُـختلــف کیــفیـات کـا نـام ہـے ۔ غــم ، خُـوشـی ، ہــجر ، وِصـال ، انتظـار ۔۔ یــہ سب مـِل کـر ہمــاری زِندگِـی پـر اَثَــرانداز ہـوتـے ہیــں ۔ ہـم اِن تبـدیلیــوں کـو ہـونـے سـے نہیــں روکــ سکـتے ۔۔ سـو حقیـقت کـو حقـیقت کـی طـرح تـسـلـیم کـرتـے ہُـوۓ زِندگـی کـے بہــاؤ کـو اِس کـے فِـطـری انداز میں قبُــول کـریں کیونکہ یہــی زِندگـی کـی خُـوبصُـورتـی ہــے"ــ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
اعمال میں سب سے پیارا عمل خلوص ہے کوئی عمل،عمل نہیں ہوتا جب تک اس میں خلوص نہ ہو ۔خلوص کو عمل کے ساتھ وہی نسبت ہے جو روح کو جسم کے ساتھ ۔جسم بغیر روح مٹی ہےاور عمل کے بغیر خلوص کھیل۔خلوص عمل باطن ہے اور اطاعت عمل ظاہر۔ ظاہر باطن سے پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے اور باطن کی قیمت ظاہر پر منحصر ہے۔چنانچہ کوئی ہزار سال بھی خلوص دل کی پرورش کرے اور اس کے اعمال ظالر میں خلوص نمایاں نہ ہو تو اس کا خلوص بے معنی ہےاور اسی طرح اگر کوئی ہزار سال عمل ظاہر میں مصروف رہے اور اسکا دل خلوص سے خالی ہو تو اس کے عمل کو شامل عبادت نہیں کر سکتے۔
 
Top