کتاب کے انتخاب میں دو باتوں کو لازماً پیش نظر رکھنا چاہیے :
ایک اس کا موضوع ، جو افادیت کے وسیع امکانات اور جامع جہات کا حامل ہو اور علم و فکر کے نئے نئے گوشوں سے آشنائی کا باعث بنے ۔
دوم ، میسر و موجود اور دست یاب سرمایے میں سے اعلیٰ تر کا انتخاب کیا جائے اور فروتر تحریروں سے کامل صرف نظر برتا جائے تا پیرایہ بیان کی لطافتوں اور نزاکتوں سے واقفیت پیدا ہو اور فصاحت و بلاغت کے اسالیب پر قدرت حاصل ہو سکے !