سید طہ عارف
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 18، 2016
- پیغامات
- 737
- ری ایکشن اسکور
- 141
- پوائنٹ
- 118
جس دور پہ نازاں تھی دنیا ، ہم اب وہ زمانہ بھول گئے
دنیا کی کہانی یاد رہی ، اور اپنا فسانہ بھول گئے
منھ دیکھ لیا آئینے میں ، پر داغ نه دیکھے سینے میں
دل ایسا لگایا جینے میں ، مرنے کو مسلماں بھول گئے
اغیار کا جادو چل بھی چکا ، ہم ایک تماشہ بن بھی گئے
دنیا کا جگانا یاد رہا ، خود ہوش میں آنا بھول گئے
وہ ذکر حسیں، رحمت کا امیں ، کہتے ہیں جسے قرآن مبیں
دنیا کے نئے نغمے سیکھے ، الله کا ترانہ بھول گئے
انجام آزادی کیا کہئے ، بربادی ہی بربادی ہے
جو درس شہ بطحا نے دیا ، دنیا کو پڑھانا بھول گئے
دنیا کا گھر آباد کیا ، عقبی کا مگر برباد کیا
مشکل میں خدا کو یاد کیا ، مشکل هوئی آساں بھول گئے
تکبیر تو اب بھی ہوتی ہے ، مسجد کی فضا میں اے انور
جس ضرب سے دل ہل جا تے تھے ، وہ ضرب لگا نا بھول گئے ً
Sent from my SM-G360H using Tapatalk