• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
فلوجہ پر حملہ ....اس کے بعد بھی اگر کوئی کہے کہ مغرب میں انسانیت باقی ہے...تھذیب موجود ہے ......تو اس کی عقل کا علاج ہونا ضروری ہے...جی ہاں "قتل حسین " کا بدلہ لینے کا نعرہ لگاتے حملہ آوروں کو مکمل امریکی سپورٹ حاصل ہے....جن کا نشانہ مظلوم اور نہتے سنی ہیں...اور مقصد آبادی کا تناسب بدلنا
ابوبکر قدوسی
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
تھذیب کے ماموں جان
....
انسانیت کے ماما جی یعنی اوباما ، ہیروشیما . جاپان کے دورے پر پہنچے....اس دورے پر جانے کے لیے صدر امریکہ کا ضمیر بے انتہا "مردہ" ہونا ضروری تھا...کیونکہ ایک لاکھ چالیس ہزار انسانوں کو چشم زدن میں ہلاک کرنا معمولی "کارنامہ " نہیں..یقینا امریکی سائنس کی ترقی کی معراج تھا یہ واقعہ...اور اس کو دہشت گردی کہنا بھی جہالت ہو گا...بھئی سائنس کی ترقی کی رو سے دیکھیں...ایک سیکنڈ میں تمام شہر آہا اور ڈیڑھ لاکھ عام شہری قتل کرنا آسان کام نہیں ...ارے پھر وہی انسانیت..میرے بھائی انہوں نے تو ویسے بھی دس بیس برس میں مر ہی جانا تھا.....ساینس کی ترقی کی داد دو
...اب جاپانیوں کو امید تھی کہ اباما حضور بدھ بھکشو بن کے ان کا ہاں ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہو جائیں گے...لیکن ان کی امید ٹوٹ گئی...اور اوباما نے معافی نہیں مانگی...لیکن میں سوچ رہا ہوں کہ اس شہر میں جانا بہت اعلی درجے کی مردہ ضمیری ہے....جو امریکی ہی کر سکتے ہیں...ہر کس و نا کس کا جگرا نہیں...آخر تہذیب کے "ماموں جان" جو ہوۓ..............ابو بکر قدوسی
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک گلی سے تقریبا روزانہ گزر کر ہم گلشن پارک جاتے ہیں۔۔
ایک دن گلی کے کونے پر موجود عمارت پر میری نظر پڑی تو ۔۔ بے اختیار میرے منہ سے اک نعرہ مستانہ بلند ہوا۔۔
"اوہ۔۔ ڈاکٹر محمد قدیر ولد محمد منیر"۔۔
اہلیہ نے پُر تحسین انداز میں کہا:
اچھا جی! یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ ڈاکٹر صاحب اپنے والد صاحب کا نام روشن کر رہے ہیں۔
میں نے کہا:
جی! جی! بہت اچھی طرح روشن کر رہے ہیں۔
بیگم: کیا مطلب؟
میں نے کہا:
مطلب اس کا واپسی پر دکھاؤں گا۔۔
خیر واپسی پر جب ہم وہاں سے گزرنے لگے تو بیگم کو میں نے اُس "نام نہاد کلینک" کی طرف متوجہ کیا جس کی دیوار پر براہ راست ہی لکھا ہوا تھا۔
"ماشاء اللہ "
"ڈاکٹر محمد قدیر ولد محمد منیر"
اندر جھانک کر دیکھا تو ایک کمرے پر مشتمل خستہ حال کلینک مریضوں کا منتظر دکھائی دے رہا تھا۔۔۔ابتسامہ!
ساری صورت حال دیکھ کر میں نے بیگم سے پوچھا کہ:
اب بتاؤ!! یہ اپنے والد صاحب کا نام روشن کر رہے ہیں؟۔۔
بیگم بولی:
یہ تو دو نمبر ڈاکٹر معلوم ہوتے ہیں۔
میں بولا:
پھر بھی اپنے والد صاحب کا نام روشن کرنے پر بضد ہیں، نجانے کس بنیاد پر؟
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
کیا آپ تعجب نہیں کرتے، جمائی سے منہ کھلے شخص پر شیطان کا ہنسنا! اور شرع کو یہ بات گوارا نہ ہونا! تصور کرلیجئے، چند لمحات کےلیے بھی ’’مسلمان‘‘ کے حق میں یہ بات شرع کو منظور نہیں! خدا کا دشمن خدا کے بندے پر ہنسے، شرع کو یہ ایک لحظہ قبول نہیں!

تو پھر… سُستی، کاہلی، عدم فاعلیت کا شکار، لتھارجی کا مارا ہوا مسلمان! دنیا بھر میں جوتے کھاتا مسلمان! ذلت قبول کر چکا، کافروں کے آگے کشکول پھیلاتا، خیرات مانگتا، سفارتخانوں کے آگے دھکے کھاتا مسلمان! کافروں کے آگے بھیگی بلی بنا اور ان سے ’تہذیب‘ سیکھتا، اقوامِ عالم سے بدنظمی اور گنوارپن کے طعنے سنتا مسلمان! اعلیٰ آداب اور تہذیبی رویوں سے تہی دامن مسلمان! دنیا میں ’مسلمان‘ کی یہ جو قسم دریافت ہوئی ہے اس پر شیطان بھلا کیسی کیسی بغلیں نہ بجاتا ہوگا۔ شرع کےلیے یہ کس قدر ناگوار ہوگا… ’چھینک‘ اور ’جمائی‘ والی حدیث فرفر پڑھ جانے والے قوم کے معلّم کیا اس پر بھی کبھی سوچتے ہوں گے؟!
حامد کمال الدین
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
If Islam is not made as the greatest bond between the Muslims, the bonds of ethnicity, descent and nation will tear them apart, and their enemy will exploit their differences, making them legitimate targets, and they will not support one another [against their enemy].

إذا لم يكن (الإسلام) أعظم رابطة بين المسلمين، مزقتهم روابط الأعراق والأنساب والبلدان، واستغل عدوّهم فروقهم فاستباحهم ولم ينتصر بعضهم لبعض
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انسان اپنی سعی مکمل کے باوجود آگے نہ بڑھ سکے کا حد انتظار سے
اس کے لطف و کرم پہ ہے فیصلہ جب چاہے وہ بدل دے خزاں کو بہار سے
(طارق حبیب سندھی)
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میری
تو پھر ان بدنصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
(منور رانا)
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
کسی مرد دانا سے پوچھا گیا : کامل درجے کی حماقت کیا ہے ؟ جواب دیا :اخیار کا مرتبہ چاہنا اور اعمال اشرار کے اپنانا ؛ اہل حق سے نفرت رکھنا اور باطل پسندوں سے محبت کرنا !
-------------------------------------
قيل لبعض الحكماء: ما كمال الحمق؟ قال:طلب منازل الأخيار بأعمال الأشرار، وبغض أهل الحق، ومحبة أهل الباطل.(المجالسة 435/4)
اللھم لا تجعلنا منھم
طاہر اسلام عسکری

Sent from my Lenovo A536 using Tapatalk
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
دوسروں کے نظریات (سیکولرازم) کو جاننے سے پہلے اپنے نظریات (اسلامزم) کو جاننا ضروری ھے
ورنہ
ایسا ھو گا کہ کوئی شخص انسانوں کے بارے تو نہ جانتا ھو لیکن حیوانوں کے بارے علم حاصل کر کے حیوان کو انسان پر فوقیت و برتری کی سٹیٹمنٹ جاری کر دے.

Sent from my Lenovo A536 using Tapatalk
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
کبھی کسی مولوی کی بیوی اس کے روئیے سے تنگ آ کر عدالت گئی۔۔۔۔؟؟
نہیں گئی۔۔۔۔۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مولوی بیوی کے متعلق حقوق جانتا ہے۔۔۔۔۔ اس کے ساتھ حتی الامکان ویسا ہی برتاؤ کرتا ہے، جیسا اس کا حق ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے اسے قوانین اور بل بنانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر یہ الزام ہوتا ہے کہ مولوی بیویوں کو ڈرا کر عدالت نہیں جانے دیتے ۔۔۔۔۔۔۔ ساتھ ہی مولوی کو طعنہ دیتے ہیں کہ مولوی "رن مرید" ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
ارے بھئی۔۔۔۔ جو ظالم ہوگا۔۔۔۔ وہ رن مرید کیسا۔۔۔۔۔؟؟ کیا بات کرتے ہیں صاحب۔۔۔۔۔۔ سیدھا کہہ دیجئے کہ مولوی کا کوئی قول و فعل آپ کو قبول نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ اس سے اپ کو خدائی بیر ہے۔۔۔۔۔
کسی اخبار یا چینل کے کرائم رپورٹر سے پوچھ لیں کہ میاں فیملی کورٹ میں ظلم و جبر سے ستائی خواتین جو کیسز کرتی ہیں ان کی شادیاں کن سے ہوتی ہیں۔۔۔؟؟
جواب ملے گا۔۔۔۔"فلاں ڈاکٹر۔۔۔۔۔۔ فلاں بزنس مین۔۔۔۔۔۔ فلاں سیاسی شخص۔۔۔۔۔ فلاں وڈیرے کی اولاد۔۔۔۔۔۔۔ جن والدین کو اپنی بیٹیاں مولوی یا داڑھی رکھے ہوئے کسی بھی ڈگری ہولڈر سے بیاہتے ہوئے "شرم" محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ پھر اسمبلیوں میں جا کر خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔۔۔۔۔
انہی کے گھروں میں عائلی زندگی کا مشاہدہ کیا جائے تو چھ چھ "آف شور" بیویاں استعمال کرکے پھینکی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔ مولوی چار شادیاں بھی کرتا ہے تو ڈنکے کی چوٹ پر چالیس بچوں کا اضافہ کرکے ثبوت دیتا ہے کہ صرف چار بیویوں کے ہی نہیں چالیس بچوں کے حقوق ادا کرسکتا ہوں۔۔۔۔۔۔ جن کو کا سسٹم دو بچوں کی پیدائش کے بعد ناکارہ ہوجائے اور تیسرے بچے کی خواہش حسرتِ ناکام بن جائے وہ بھی مولوی کو کوسا کریں کہ "آبادی" میں اضافے کا باعث مولوی ہے۔۔۔۔۔۔
اریان از فیس بک

Sent from my Lenovo A536 using Tapatalk
 
Top