جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرےـ
اسحاق سلفی بھائی اور فیض بھائی کاشکریہ ـ کہ
انہوں نے اصل الزامات اور وجہ تنازع یعنی " ناصبیت " پر توجہ دلائی کہ اس پر گفتگو کی جائے ـجبکہ باقی شرکاء بشمول ا نتطامیہ محدث کا رویہ حسب توقع تھا ـ
اصل الزامات " ناصبیت " اور پابندی "تھے جو کہ اردو مجلس فورم،وہاں کی انتظامیہ ،اوراہل علم پر لگے تھے ـ پابندی اور ناصبیت کی وضاحت کردی گئی تھی ـ جو کہ یہاں موجود ہے ـ
ناصبیت کا جو الزام لگا یا گیا اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ـ جس تھریڈ کا لنک دیا گیا تھا ـ اہل علم میں سے کسی نے اس پر رد نہیں کیا اس لئے کسی کے ناصبی ہونے کے لئے وہ ثبوت کافی نہیں ـ
ناصبی ثابت کرنے کی بجائے ایک اور الزام لگایا کہ انتظامی رکن محمود عباسی کو کہنے پر سیخ پا ہے ـ یہ تو رجما بالغیب ہے ـکیسے معلوم ہوا کوئی دلیل نہیں اور نا ہی کسی نے طلب کی کہ مذکورہ منتظم نے کہاں اور کس جگہ پر محمود عباسی کو ناصبی کہنے پر اعتراض کیا ہے ـ کسی شخص ، کمیونٹی ، فورم کوبدنام کرنے کے لئے اور شیعت وموددیت کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے اتنا کافی ہے کہ جہاں " مولانا مودودی " لکھا ہووہاں ناصبیت کا فتوی جوڑ دوـ یہ فیس بکی اسلوب ہے ـ اہل علم کا طریقہ نہیں ـ
.محمود احمد عباسی کو ناصبی کہنے پر سیخ پا ہونے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی.
خضر بھائی نے جس طرح مجلس پر گفتگو کی،حقیقت واضح ہونے پر وہاں سے چلے گئے اور پھر یہاں تھریڈ شروع کرکے عوام الناس کو کھلی چھوٹ دی کہ وہ کسی "منتظم" پرجو چاہیں الفاظ استعمال کریں ـ متکبر ،مجہول وٖغیرہ ـ بلکہ وہ خود بھی دبے الفاظ میں تعریف کرتے رہے ـ ان کا سب کا مشکورہوں ـ اللہ انہیں جزادے ـ ان کے پاس کوئی معقو ل وجہ ہوگی ـ ہمیں تو ان کا اخلاق یہی سمجھ آیا ہے کہ اگر تم نے کیا ہے تو ہم بھی کریں گے ـاس سے زیادہ صبر وتحمل کی اور کیا مثال ہوگی ـ باقی یہ تھریڈ موجود ہے ـ غیر جانبدار لوگ یہاں بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں : )
رہی بات کہ اخلاق کیـ اخلاق بہت اچھی چیز ہے، لیکن اگر آپ کسی کے ایمان اور کردار کو موضوع بنادیں ـ تو پھر ردعمل میں اخلاق کی توقع درست معلوم نہیں ہوتی ـاس کی توقع نا رکھی جائےاگر کوئی جائز کہتا ہے تو کیا وہ اپنی ذات اور اپنے اہل بیت کے لئے بھی جائز سمجھتا ہے ؟ظاہر ہے نہیں ـ ـ دلیل یہ تھریڈ ہے جو کہ انتظامیہ کے فرد کی طرف سے شروع کیا گیا ہے ـ تاکہ محدث فورم اورجن پر الزام ہے ،اس حوالے سے اراکین کو مطمئن کیاجائے ـیہاں بداخلاقی بھی جائز ٹھہری اور کوئی دوسرا کرے توگناہ ہوا ـ یہاں عسکری کے اخلاق کے اعلی نمونے موجود ہیں ـ ساتھ میں اراکین کے شکریہ بھی ہیں ـ
بہرحا ل انتظامیہ مجلس کاموقف واضح ہے ـ "اردو مجلس فورم" ، " مجلس رکن علماء ""منتظم "پر ناصبیت اور جہالت کا ثبوت فراہم کریں ـ اگرنا ملے تو معذرت کریں ـ اس کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں ـ باقی ہرقسم کی گفتگو اور بحث خارج موضوع ہے ــ والسلام