• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
تو پھر مجھے آپ ایسا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دینا چاہتیں اس سے تو واضح ہوتا ہے کہ ایک فورم آپ کا ہے دوسرا آپ کے مخالف ہے
اگر میں نے غلط گمان کیا ہے تو ہاتھ کنگن کو آرسی کیا آپ قارئین کے لئے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیں
میں نے آپ کو کب روکا ہے آپ سب کو بتائیں کہ آپ کا کیا عقیدہ ہے، کسی نے آپ پر ظلم کیا تو بھی آپ آزاد ہیں شکایت کریں۔ آپ کی سوئی میرے فورم پر اٹکی ہوئی ہے۔ یہ آپ لوگوں کا احساس کمتری ہے۔ میں اس فورم پر سات سال سے لکھ رہی ہوں۔ اتنی سی بات ہے۔ بلاوجہ میں گفتگو کا رخ موڑنا ٹرولنگ ہوتی ہے جو آپ کر رہے ہیں۔ میں آپ کے گمانوں کا جواب دینے کی پابند نہیں ہوں۔
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
ایک بات جو اس سلسلے میں سب سے زیادہ بری ہے وہ یہ کہ ایک طرف تو ’ حرمت فورم ‘ کی دھائی دی جارہی ہے ، دوسری طرف خود پورے پورے خاندانوں کو تکرار کے ساتھ لپیٹ میں لیا گیا ہے ، اور ایک رکن کے معاملے کو اس کے سسرال ، رشتہ داروں کے ساتھ جوڑا گیا، حالانکہ انہیں سرے سے اس ’ تو تکار ‘ کی خبر ہی نہیں ہے ۔
یہ بات غلط ہے کہ انہیں خبر نہیں ہے جو شخص اس فورم کا نگران ہے اسے اپنے فورم کی خبر ہونی چاہیے۔ یہ اس کی نگرانی پر سوال ہے اگر وہ کہے کہ خبر نہیں۔ ڈاکٹر حسن خود فورم نہیں دیکھتے کل انہیں خبر کر دی گئی ہے اب بھی یہ تجاہل عارفانہ جاری رکھا جائے تو الگ بات ہے۔
،۔
ایک بات کو میں مکرر دہرانا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے بعض مسائل میں بعض اراکین سے اختلاف کی بنیاد پر دونوں فورمز کے کئی سمجھدار اراکین ایک دوسرے سے بھرپور مستفید ہوتے رہتے ہیں ، ام نور العین صاحبہ کے دوران گفتگو اخلاقی رویے سے شدید اختلاف کے باوجود ، ان کی کئی تحریریں بالخصوص خواتین کے مسائل کے تعلق سے اب بھی ضرورت پڑے تو لوگوں کو اس طرح رہنمائی کرتے ہیں ، بلکہ اردو مجلس کی اس خصوصیت کو میں کئی ایک جگہ ذکر بھی کر چکا ہوں کہ وہاں خواتین کے لیے دینی رہنمائی کا انتظام محدث فورم سے بہتر ہے ، کیونکہ ان کی طرح محدث فورم پر کوئی بھی صاحب علم خاتون فعال نہیں ہیں ۔
یہی حسد ہے جس کی وجہ سے تم نے طاہر اسلام کذاب کو کف اڑانے سے نہیں روکا۔ حالاں کہ میرا وجود کسی کی مسند کے لیے خطرہ نہیں تھا۔ آج جسے تم غلط اردو میں صاحب علم کہہ رہے ہو اسی کے بارے میں یہ کذاب شخص بدتمیزی اور دریدہ دہنی کی ہر حد پار کرتا رہا۔ دینی رہنمائی کرنے والوں کو یہ صلہ دیتے ہو تم لوگ؟ تم لوگ روایتی ملائیت ہی کی دوسری شکل ہو جو عورت کے بارے میں تمیز سے بات کرنا تو دور کی بات اس کی خدمات کے بدلے ذرا سا احترام نہیں کر سکتے۔ احترام بھی نہیں چاہیے کم از کم دوسرے انسان کو انسان سمجھو، اس کے بارے میں جھوٹ تو نہ بولو، ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے بھونڈی حرکتیں نہ کرو۔ پاکستانی ہو یا سعودی جامعہ اسلامیہ کے چکر لگا کر بھی تم لوگوں کے اندر سے صنفی تعصب اور کٹھ ملائیت ختم نہیں ہوئی۔ یہ تدین نہیں ہے۔ یہ تدین نہیں ہے چاہے کتنے القاب لگا لو۔
میں یہاں واضح الفاظ میں لکھ دوں کہ اردو مجلس پر بھی اور محدث فورم پر بھی جتنی تکلیف روایتی ملائیت زدہ دماغوں نے دی ہے کسی نے نہیں دی۔ کسی سیکیولر ملحد آدمی نے کبھی مجھ سے اتنی بدتمیزی نہیں کی جتنی ان نام نہاد ملاؤں، مبلغوں نے کی ہے۔ اس سے معلوم ہوجاتا ہے کہ مذہبی لوگ کتنے پوتر پانی میں ہیں۔
 
Last edited:

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
ایک چھوٹی سی ”گزارش “ہے کہ کسی پر ”تنقید“ کرنے کے لیے ہمیں ”الفاظ “ سوچ سمجھ کر استعمال کر نے چاہییں ۔ ضروری نہیں کہ اگر ہمارا مخالف ”اخلاق“ سے عاری ہو گیا ہے تو ”جواباً “ہمیں بھی ویسا ہی ہو جانا چاہیے ۔کیونکہ ”غلاظت بھری جھاڑو“ سے کبھی ”صفائی“تو نہیں ہوتی لیکن ” غلاظت و تعفن “ میں اضافہ ”ضرور“ ہوتا ہے جس کا ”مشاہدہ“ ہم سب بخوبی کر رہے ہیں۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
میری پہلی پوسٹ اس میں پڑھیں تو پتا چلے گا کہ میں نے کسی کی حمایت نہیں کی بلکہ موحدین کے تمام فورم کو ٓپس میں اختلاف نہیں کرنا چاہئے مگر بعد میں جب رویہ دیکھا تو میں نے بھی سوچا کہ میں بھی کچھ نہ کچھ علمی خدمت انجام دے دوں جیسا کہ بہنا نے مشورہ دیا ہے کہ
البتہ طاہر اسلام عسکری کا کذب ظاہر ہے۔کذاب کو کذاب کہنا بھی ایک علمی خدمت ہے جو میں ضرور جاری رکھوں گی ۔
کتنا بہتر ہوتا کہ قول فعل میں مطابقت کی جاتی اور پھر اپنے فورم میں بھی یہی علمی خدمت انجام دی جاتی مگر وہاں کے لئے جب کہا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے
کسی نے آپ پر ظلم کیا تو بھی آپ آزاد ہیں شکایت کریں۔ آپ کی سوئی میرے فورم پر اٹکی ہوئی ہے۔

یہ آپ لوگوں کا احساس کمتری ہے۔ میں اس فورم پر سات سال سے لکھ رہی ہوں۔ اتنی سی بات ہے۔
ہم تو اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کو جزائے خیر دے کہ ہماری احساس کمتری کا احساس تو کر لیا چاہے لوگ کہتے رہیں کہ جب جواب نہ ہو تو بعض دفعہ آنگن ہی ٹیڑھا نظر آنا شروع ہو جاتا ہے
امام بخاری رحمہ اللہ کا بغداد کے سو محدثین نے امتحان لیا تھا کہ جو دستار کے مالک تھے مگر ان کے حافظہ کا اعتراف کرنا پڑا


بلاوجہ میں گفتگو کا رخ موڑنا ٹرولنگ ہوتی ہے جو آپ کر رہے ہیں۔ میں آپ کے گمانوں کا جواب دینے کی پابند نہیں ہوں۔
کسی بچے سے بھی پوچھ لیا جائے کہ کیا یہاں مولانا گھمن کی طرح گھمیریاں یعنی ٹرولنگ کون کر رہا ہے تو وہ حقیقت بتا دے گا انہیں کی مطلب کی بات کہتا ہوں نیچے دیکھیں کہ وہ جس چیز کو علمی خدمت سمجھ رہی ہیں اسی علی خدمت کو صرف محدث فورم پہ کرنا چاہیں اور اردو مجلس کو اس سے محروم رکھنا چاہیں تو ہمیں تو اعتراض ہو گا کیونکہ ہم تو یہ پسند کرتے ہیں کہ جس طرح کی علمی خدمت وہ ہمارے لئے پسند کر رہی ہیں وہ ہم انکے لئے بھی کریں انکے فورم پہ جا کر تو کیسا رہے گا تاکہ حتی یحب لاخیہ ما یحب لنفسہ پہ بھی عمل ہو جائے
البتہ طاہر اسلام عسکری کا کذب ظاہر ہے۔کذاب کو کذاب کہنا بھی ایک علمی خدمت ہے جو میں ضرور جاری رکھوں گی ۔
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
تی یلج الجمل فی سم الخیاط ۔
لہذا آپ اپنا کارو بار جاری رکھیں ، اس پر نہ آپ سے کوئی معذرت کا مطالبہ کرے گا اور نہ آپ کو خود سے کرنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ آپ مظلوم ہیں ولا یحب اللہ الجہر بالسوء من القول إلا من ظلم ۔
اتنے خوبصورت ظنزکے لیے شکریہ ۔جو مظلوم تھے ۔انہوں نے ایک سال پہلے کاروبار سمیٹ لیا تھا ۔ اور جو ظالم تھے انہوں نے اب تک کاروبار جاری رکھا ہوا ہے ۔جاری رکھیں ۔ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
اگرچہ وضاحتوں کی ضرورت نہیں ۔
و میرے اوپر بھی ایک فورم پہ ایک اختلاف کی وجہ سے میری بات کا جواب دینے کی بجائے انتہائی غلط رویہ اختیار کیا گیا اور پابندی لگا دی گئی حتی کہ میرے بہت سی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا اور میرا پاسورڈ بھی ختم کر دیا گیا یعنی میں وہاں اب لاگ آن نہیں ہو سکتا
الزام کی کوشش ہے ۔ اس کی حقیقت یہ ہے کہ ان دنوں بانی مجلس رحمہ اللہ کی وفات کی وجہ سے کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا تھا ۔ اس کے باوجود ان سے ای میل پر رابطہ کیا گیا ۔ اور پاس ورڈ بھی ارسال کیا گیا تھا ۔ لیکن انہیں پاس ورڈ نہیں ملا ۔ بعد وہ خود رابطہ میں نہیں رہے ۔ انتظامیہ کی پوری کوشش رہی ہے کہ کسی رکن کی آئی ڈی کے ساتھ کوئی مسئلہ نا ہو ۔
محمد نعیم یونس بھائی کی آئی ڈی تکنیکی خرابی وجہ سے حذف ہوگئی تھی ۔ جو کہ بعد میں واپس کردی گئی ۔ اس کا اعلان بھی لگایا گیا تھا
اس طرح تو محترم عکاشہ بھائی یا ابو عکاشہ بھائی (اردو مجلس کا ناظم) نے بھی مجھے اپنے فورم پہ ایک پوسٹ میں مجھے تکفیری کہا جب میں نے شروع میں اردو مجلس پہ پوسٹ کی تھیں اب اگر میں پورے اردو مجلس کو (بشمول آپ ) چیلنج کرنے لگ جاوں کہ مجھے تکفیری ثابت کر کے دکھا دیں (جو مجھے یقین ہے کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایسا کر سکے البتہ بین کر سکتا ہے) تو پھر کیا مجھے یہ اجازت ہو گی کہ میں ہر جگہ یہ کہتا پھروں کہ جی اردو مجلس والے خالی تکفیری ہونے کا الزام تو لگاتے ہیں مگر وہ اگلے سال تک اس معاملے کو گھسیٹ لیں مگر میری تکفیریت ثابت نہیں کر سکتے البتہ عکاشہ بھائی جھوٹا اور منافق اور لاجواب ہونے پہ بین کرنے والا ہے اور جھوٹے کو جھوٹا کہنا ایک علمی خدمت ہے جو میں ضڑور جاری رکھوں گی
آپ یہ الفاظ کہیں سے نہیں دیکھا سکتے کہ میں نے معین کرکے آپ پر تکفیر کا الزام لگایا ہو۔۔ لیکن تکفیر ،جہاد کی ایسی تشریح جو کہ سلف صالحین سے ثابت نہیں ، قوانین مجلس کی رو سے ایسی تشریح منع ہے ۔ اس حوالے سے ہو سکتا ہے کہ آپ کو تنبیہ کی گئی ہو ، آپ کے مراسلات بھی حذف ہوسکتے ہیں ۔ یہ اصولی طریقہ ہے جو اختیار کیا گیا تھا ۔آپ کو اعتراض کا حق نہیں
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
میں یہاں عکاشہ نامی منتظم اردو مجلس کو بھی گواہی کے لیے بلانا چاہتا ہوں کہ کیا میری موصوف سے پرسنل میں اس عورت کے رویے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی یا نہیں ؟وہ لازما گواہی دیں اور اسے نہ چھپائیں ؛ میں چوں کہ اس فورم پر لاگ ان نہیں ہو سکتا اس لیے پرسنل گفت گو دیکھ نہیں سکتا ورنہ یہاں پیش کر دیتا ۔
طاھرحسن عسکری آپ کو ن ہیں ،معلوم نہیں ۔ آپ کی اکثر ورکشاپس اور سمینار ،اسلام آباد میں روافض ، صوفیوں کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ایسے شخص کو میں جانتا نہیں تو گواہی کیسے دو ں ۔ یہ ضرور ہے کہ اردو مجلس فورم یا وہاں کے منتظم یا اہل علم پر ناصبی ہونے کا الزام لگایا تھا ۔ اس کی تفصیل بمعہ ثبوت آج بھی مجلس کے ایک تھریڈ میں موجود ہے ۔ فرصت میں تحقیق کرکے ناصبی تو ثابت کیجئے ۔
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
ایک بات جو خضرحیات کو اپنی کم عمری اور نا تجربہ کاری کے سبب ابھی نہیں کچھ سال بعد میچور ہو کر سمجھ آئے گی کہ جو لوگ دوسروں کو ناصبیت کی علمی گالی دیتے ہیں ان کو اپنی دریدہ دہنی اور روسیاہی پر توجہ دلوانا اتنا برا کیوں لگتا ہے؟
ہم ہمیشہ ایسے اہل علم کی قدر کرتے آئے ہیں ۔ جو کہ اپنے اسلاف کی طرف حقیقت میں عملی ،قولی اور فعلی نسبت رکھتے ہیں ۔ خضرحیات بھائی سے مجھے کوئی اختلاف نہیں ۔ لیکن انتظامی معاملات میں حقیقت میں ناتجربہ کاری ہے ۔او ر "ناتجربہ کاری" والی بات پر ناراض ہونے کی ضرورت بھی نہیں ۔ انسان کا تجربہ کم ہو سکتا ہے ۔۔ اگروہ ادارہ محدث کی مرضی سے لکھ رہے ہیں توان کا کوئی قصور نہیں ۔
سوال یہ ہے کہ جو لوگ فریق نہیں وہ کیا کر رہے ہیں؟
جو فریق نہیں رہے ۔ انہوں نے اپنی رائے پہنچائی ۔ اور حسن عسکری سے برات کی ۔ الحمد للہ ۔ اختلافات میں فریق ثالث کی گواہی ہی قابل قبول ہوتی ہے ۔ جو کہ عوما غیر جانبداررہتے ہیں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
سوال یہ ہے کہ جو لوگ فریق نہیں وہ کیا کر رہے ہیں؟
سب کا تو معلوم نہیں. میں تو بس اتنا چاہتا ہوں کہ یہ بات ہی بند ہو جاۓ. اور اگر کرنا ضروری ہو تو پیار ومحبت سے کریں کہ اس طرح سے بات کرنے سے معاملات سلجھتے نہیں الجھ جاتے ہیں.
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
ور اگر کرنا ضروری ہو تو پیار ومحبت سے کریں کہ اس طرح سے بات کرنے سے معاملات سلجھتے نہیں الجھ جاتے ہیں.
درست فرمایا بھائ۔ ہم نے محدث فورم پیار محبت سے ہی بات کی ابتدا کی تھی۔ لیکن ہماری بات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ اور ایک سال کے بعد دوبارہ اسی رکن کو اپنی بات دھرانے کا موقع دیا گيا۔ جس کی وجہ سے بات یہاں تک پہنچی۔ ہم اس مطالبے کو دھرائیں گے جس کا ذکر عکاشہ بھائ نے ایک سال پہلے اپنے کمنٹس میں کیا تھا
بہرحا ل انتظامیہ مجلس کاموقف واضح ہے ـ "اردو مجلس فورم" ، " مجلس رکن علماء ""منتظم "پر ناصبیت اور جہالت کا ثبوت فراہم کریں ـ اگرنا ملے تو معذرت کریں ـ اس کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں ـ باقی ہرقسم کی گفتگو اور بحث خارج موضوع ہے
میری طرف سے بات ختم ہے...
ان صاحب نے تو اپنی بات ختم کر دی تھی لیکن پھر ایک سال کے بعد دوبارہ کیوں تبصرہ آور ہوگۓ؟
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top