• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
میں ناصبیت کا الزام واپس لیتا ہوں اور دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں ۔ رب کریم ہمیں دین کی نشر و اشاعت کی بیش از بیش خدمت کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے ؛ آمین
مجھے ان محققین پر بہت حیرت ہوتی ہے جو کسی پر کیچڑ اچھالتے وقت بہت طویل علمی شذرے تخلیق فرمانے کی "توفیقات" سے بہرہ مند ہیں۔ پھر اپنے جھوٹ کے پلندے کی سوشل میڈیا کے ذریعے خوب نشرواشاعت فرماتے ہیں لیکن جب معذرت کی بات آئے تو ان کی قلمی صلاحتیں ٹھٹھر کر رہ جاتی ہیں۔ جو ایک آدھ مرا ہوا جملہ ادا ہوتا ہے معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ روئے سخن کس جانب ہے۔ اور معذرت کی سوشل میڈیا پر نشرواشاعت میں کبھی وہ سرگرمی نظر نہیں آتی جو کسی پر کیچڑ اچھالتے نظر آتی ہے۔
ناصبیت کا فتوی طاہر نے ہی فیس بک پر شئیر کیا تھا اور سینکڑوں لوگوں تک جھوٹ پہنچانے کا اجر کمایا تھا۔ بہتر ہو گا معذرت بھی ان تمام لوگوں تک انہی ذرائع سے پہنچائی جائے جن کو گمراہ کیا گیا۔ جو لوگ سال بھر سے انا کے تشنج میں مبتلا ہیں، اور تکبر کا یہ عالم ہے کہ ذاتیات کے سبب عقیدے تک پہنچ جاتے ہیں وہ دوسروں کو انا پرست کہہ رہے ہیں؟
خضر حیات نے اچھا کیا وضاحت کر دی کہ اس کے "استاد" نے اسے کوئی ہدایت نہیں دی۔ ظاہر ہے وہ اس کا بھی استاد ہے۔ اب ساری باتیں ان لوگوں کے سامنے ہیں۔ ان کو فون کر کے بتائی گئی ہیں۔ تب بھی اس متکبر آدمی نے مجھ سے واضح معذرت نہیں کی۔ اس کا مطلب ہر کوئی سمجھتا ہے جیسا کہ خضر کے استاد نے کہا کہ ہر فرد اپنے قول و فعل کا ذمہ دار ہے۔ اب طاہر کی اہلیہ سے کوئی تعلق خاطر تھا تو وہ بیچ میں نہیں آئے گا۔اب میں اس cyber-bully کی اچھی طرح خبر لینے کے لیے آزاد ہوں۔
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترمہ سے مودبانہ گذارش ہے کہ اچھی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ اب اس قصہ کو ختم کر دیں، شکریہ!

والسلام
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
حالیہ سلسلے کو میں جس نوعیت کا سمجھتا ہوں ، اس کے لیے میں نے استاد محترم انس نضر صاحب ، یا دیگر منتظمین اعلی سے مشورہ کی ضرورت نہیں سمجھی ، اس معاملے کو چلتے ایک سال ہوگیا
آپ کی مجبوری سمجھ سکتے ہیں ۔ لیکن معاملہ لوگوں کی عزت کاہو تو! ، ڈاکٹرحسن یا انس نضرصاحب کو کیا دلچسپی ہوسکتی ہے ۔لوگوں کی عزتیں ان کے ہاں شاید ثانوی حیثیت رکھتی ہیں ۔ان کو تو ہوا بھی نہیں لگی ہوگی ۔ شایدیہی وجہ ہےکہ طاھرعسکری کوعزتوں کی نیلامی کی اجازت ہے۔اب توہم یہی کہیں گے اس تھریڈ کو مزید چلائیے،اورچلاتے ہی جائیے ۔ یہاں تک کہ واضح ہوجائے کہ معاملہ کی "نوعیت" کیا تھی ۔
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
یہاں اس بات کی بھی وضاحت کردوں۔ میری معلومات کے مطابق یہ بات ان میں ایک محترم ہستی تک پہنچائ بھی گئ تھی اور انہوں فرمایا تھا۔ وہ تھریڈ محدث فورم پر نہیں ہونا چاہیے تھا اور انہوں نے یقین دھانی بھی کرائ تھی کہ وہ اس پر ایکشن لیں گے۔ جو کہ تاحال نہیں لیا گیا۔
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
میری معلومات کے مطابق یہ بات ان میں ایک محترم ہستی تک پہنچائ بھی گئ تھی اور انہوں فرمایا تھا۔ وہ تھریڈ محدث فورم پر نہیں ہونا چاہیے تھا اور انہوں نے یقین دھانی بھی کرائ تھی کہ وہ اس پر ایکشن لیں گے۔ جو کہ تاحال نہیں لیا گیا۔
معلومات میں اضافہ کے لئے شکریہ، کہ یہاں کوئی " محترم" شخیصت بھی وجود رکھتی ہیں.
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایک عرصہ تک محدث فورم میں ایک عجیب سی صورت حال دیکھنے کو رہی جس میں سامنے والے اپنی کمزوریوں کو اپنی خوبیاں سمجھتے ہوئے بات ختم کرنے کو تیار ہی نہیں اور مزید نہ جانے وہ کیا چاہتے ہیں اس پر انہیں سوچنا چاہئے کہ اتنی ایموشنل بلیک میلنگ اچھی نہیں ہوتی کہ کئی خاموش ممبران بھی سامنے آ سکتے ہیں جس سے انہیں مزید نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے، جس پر میں چاہتا ہوں کہ پہلے اپنا تعارف کروا دوں امید ہے فورم کی انتظامیہ کسی بھی صورت میں میری پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کرے گا اس صورت میں کہ شکستہ زبان کی ملاوٹ نہیں ہو گی جیسی العین کے مراسلوں میں دیکھنے کو ملی۔

کچھ سال ہوئے اردو مجلس چھوڑے ہوئے (کچھ عرصہ پہلے وفات اور مبارک پر کبھی کبھی جانا ہوتا ہے) اور محدث فورم میں ریگولر رپورٹنگ کرتے ہوئے۔ ہر ممبر مجھے جانتا ہے کہ میں سلفی نہیں کہلاتا اس کے باوجود اس فورم پر نہ تو میں نے ان کے خلاف کوئی پوسٹ ارسال کی اور نہ ہی مشائخ کرام کی آپس میں ہونے والی کسی بھی قسم کی گفتگو کا حصہ بنا اور نہ ہی اس میں کسی قسم کی مداخلت کی، اس کے باوجود بھی کچھ ممبران کو غلط فہمی سے مجھے کسی بھی عقیدے سے جوڑ کر کچھ کرنے ؟؟؟ کرنے کی کوشش کی گئی ایک کان سے سنا اور دوسرے سے نکال دیا مگر ان ممبران کی خود ہی غلط فہی ٹھیک ہو گئی اور وہ اب میرے ساتھ ٹھیک ہیں، میری اپنی ایک الگ لین ہے معلومات فراہم کرنا اس پر میں رپورٹنگ کرتا ہوں۔ اور اردو مجلس میں بھی میری یہی ایکٹیویٹیز تھیں۔


ایک ممبر کی اردو مجلس میں کنورسیشن کے دوران اس کی پوسٹ کا ڈیلیٹ ہونا اور پھر اسے بین کرنا جیسا کہ طاہر اسلام کے ساتھ ہوا اور اس سے پہلے بھی جن ممبران کے ساتھ ایسا ہوا انہوں نے دوسرے فورم میں جا کر مجلس کی اس کارکردی پر دوسرں کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی، طاہر اسلام نے بھی شائد ویسا ہی کیا جواب میں اردو مجلس کے منتظم ابوعکاشہ بھائی صاحب نے وہاں یہ پوسٹ لگائی "طاھراسلام عسکری کا مجلس کے خلاف پروپیگنڈہ پر وضاحت"

فی الوقت یہ واضح کر دیا جائے کہ موصوف نے جس تھریڈ اور اس کی پوسٹ کو بنیاد بنا کر ناصبی ہونے کا الزام لگایا۔
اس میں وضاحت نہیں کی ـ
بلکہ یہ ایک الزامی پوسٹ تھی کہ چونکہ فلاں شخص ناصبی تھا

الزام کوئی بڑی ڈیل نہیں مجھے العین نے فرنٹ پوسٹ پر بہودہ گالی دی تھی جس پر ابوعکاشہ جو قانون کی باتیں کر رہے ہیں اس وقت مجلس کا قانون اور انتظامیہ نے کیا کیا تھا، میں نے تو نہ وہاں کسی کو جواب میں گالیاں دی اور نہ اس جیسی زبان استعمال کی بلکہ خاموشی سے علیحدہ ہو گئے، اعجاز بھائی اور عرفی بھائی بھی اس پر جانتے ہیں جو اس وقت بے بس تھے اور ابوعکاشہ بھائی تو اس سے پہلے کی العین کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں جانتے ہیں مگر وہ مجبور تھے کہ کچھ کر سکتے اور یہاں۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

طاہر اسلام سے جو بھی ہوا اس کی فیملی اور گھر کی خواتین پر بھی بری زبان استعمال کی گئی جو سب کے سامنے ہے، پھر طاہر دو مرتبہ سٹپ ڈاؤن ہونے کی کوشش بھی کی جس پر بات سمجھ آ جانی چاہئے تھی مگر ابھی بھی ابوعکاشہ اور العین اس بات پر بضد ہیں کہ محدث کی انتظامیہ ایکشن لے، ایک ممبر نے الزام لگایا اور آپ نے اسے اپنے اوپر مسلط کر لیا، قصور آپکا ہے۔ اس دھاگہ کو جتنا آگے چلائیں گے نقصان اردو مجلس کا ہی ہو گا کیونکہ زبان پر تمام صورت حال سب کے سامنے ہے، آخر میں میں انتظامیہ سے گزارش کروں گا کہ اس دھاگہ کو ختم نہ کیا جائے۔

امید کرت ہوں کہ عکاشہ بھائی بھی برا نہیں منائیں گے جیسا انہوں نے حضر حیات بھائی کے لئے لکھا، کسی اور ممبر کی طرف سے اگر کوئی شکستہ زبان استعمال کی گئی تو پھر کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

والسلام
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
لا یجرمنکم شناٰن قوم علیٰ ان لا تعدلوا
انصاف کی دہائی کون دے رہا ہے دیکھنے کے لائق ہے!
سال بھر دوسروں کو ناصبی یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا دشمن کہنے والا شخص اچانک یہ جان گیا ہے کہ کسی قوم کی دشمنی میں بے انصافی جائز نہیں؟ جس نے ایک فورم پر پابندی کو انا کا مسئلہ بنا لیا اور خود سے ہی یہ کہانی گھڑ لی کہ اس کی کسی سے بحث ہوئی ہے؟ کیا اللہ دیکھ نہیں رہا؟ قبر میں کوئی ٹرولز ساتھ نہیں جائیں گے جو موضوع کا رخ بدل لیں۔ روز محشر کوئی سپیمر ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔ سب معاملہ صاف ہو جائے گا۔ الزامات اور تہمت میں فصاحت کے دریا بہانے والے معذرت میں مبہم بڑبڑاہٹیں لے کر آئیں تو کوئی قبول نہیں کرتا۔ یہ صورت حال الزامات لگانے والوں کا اپنا انتخاب ہے۔
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اب توہم یہی کہیں گے اس تھریڈ کو مزید چلائیے،اورچلاتے ہی جائیے ۔ یہاں تک کہ واضح ہوجائے کہ معاملہ کی "نوعیت" کیا تھی ۔
آخر میں میں انتظامیہ سے گزارش کروں گا کہ اس دھاگہ کو ختم نہ کیا جائے۔
یہ تھریڈ نہ ختم ہونے کے لیے شروع کیا گیا ہے ، إن شاءاللہ ، اس کی موجودگی ہمیں رویوں کی یاد دلاتی رہے گی ، ایک دوسرے کی خوبیاں خامیاں دکھاتی رہے گی ، اگر محدث کی اعلی انتظامیہ میں سے کسی نے اس تھریڈ کو ختم کرنے کا کہا بھی تو پہلے تو انہیں اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کروں گا ، اگر ان کا فیصلہ اس کو حذف کرنا ہی ہوا ، تو میں اسے ذاتی طور پر سنبھال کر رکھوں گا ۔
پچھلے سال محترم عسکری صاحب نے بھی پرسنل میں مجھے کہا تھا کہ جو ہوا ، سو ہوا ، اسے حذف کردیں ، لیکن چونکہ نہ تو ان کی ذات کے لیے اس کو شروع کیا گیا تھا ، اور نہ ہی ان کے کہنے پر اسے ختم کیا گیا ۔
باتیں دہرانے کی ضرورت نہیں ، شروع سے لیکر آخر تک پڑھیں ، دونوں طرف کے اراکین ، دونوں طرف کی انتظامیہ کا رویہ نوٹ کریں ، اور اگر مزید دیکھنا چاہیں ، تو اردو مجلس پر اس حوالے سے موجود تھریڈز کو دیکھ لیں ۔
خاندان پر حملہ ، رشتہ داروں کی پگڑیاں اچھالی گئیں ، ملازمت کے طعنے دیے گئے ، شہرت اور ریٹنگ کا بھوکا سمجھا گیا ، کسی محترم شخصیت کے وجود پر تعجب کا اظہار کیا گیا ، اور اس کے ساتھ ساتھ محترمہ خاتون کی کوثر و تسنیم سے دھلی ہوئی زبان اس بات کی گواہی ہے کہ بھلے علم و فضل میں اللہ نے کسی کو جتنا مقام دے رکھا ہو ، اور وہ ایک عظیم باپ کی دختر نیک اختر بھی ہوں ، لیکن اس سب کے باوجود اللہ کی مرضی ہے کہ زبان کی تیزی عامیانہ بلکہ عام لوگوں سے بھی بڑی ہوئی ہوسکتی ہے ، جوش میں آکر کسی فورم ، کسی نگران ، کسی خاندان کو تو کیا ، پورے ’ مذہبی طبقے ‘ پر بھی ہاتھ صاف فرما سکتی ہیں ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top