• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث فورم کی نئے سافٹ ویئر پر منتقلی : شکایات و مسائل

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
واعلیکم سلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماشاءاللہ
ابھی تو سب ٹھیک لگ رہا ہے، پہلے سے کافی بہتر
اگر کوئی مسلہ ہو تو ضرور اتلا کرینگے ان شاء الله
الله آپکے اس کام اور برکت دے اور آپ سب کی محنت کو قبول فرماے. آمین
جزاکم اللہ خیرا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس فورم کے منتظمین کو جزائے خیر دے اور ان کو نیک مقاصد میں کامیابی عطا کرے. آمین.
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
پرائیویٹ میسج کے لئے تصویر کی مدد سے طریقہ نوٹ فرما لیں۔
جزاکم اللہ خیرا کنعان بھائی۔
ازراہ کرم ایک کام یہ کر دیجئے کہ معلومات محدث فورم میں یہ تصویر والا طریقہ پوسٹ کر دیں، تاکہ بعد میں جب بھی یہ سوال سامنے آئے تو اسے اسی دھاگے کی جانب ریفر کر دیا جائے۔

اور آپ کی تصاویر میں فونٹ کیوں بھدا سا ہے۔ آپ کے پاس جمیل نوری نستعلیق فونٹ نہیں ہے؟ اس طرح تو فورم کا سارا مزا ہی آپ کا کرکرا ہو جاتا ہوگا؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
میرا سال پیدائش 1980 ہے اور یاد پڑتا ہے کہ یہاں بھی یہی درج کیا تھا لیکن جب آج سیٹنگز میں جا کر دیکھا تو اندازہ ہوا کہ میں یکدم 80 سال پیچھے یعنی 1900 کی پیدائش ہو گیا ہوں جو کہ حقیقت میں میرے دادا مرحوم کا سال پیدائش ہے۔ مجھے اس تکنیکی غلطی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن یہ بات نئی دیکھی تو آپ کے علم میں لانا ضروری خیال کی۔ آپ ساتھیوں کی فورم کو نیا روپ دینے کی اس کاوش کا تہہ دل سے احترام کرتا ہوں اور مشکور بھی ہوں۔ میں نے صرف نشاندہی کا فرض پورا کیا ہے۔ آپ کو جب بھی سہولت ہو اس معاملے کو بھی دیکھ لیں کہ باقی ساتھیوں کو مسئلہ نہ ہو۔ سات خون معاف کرنے کا شکریہ۔ آپ کی جانب سے دی جانے والی اس خصوصی اجازت کو کسی اور مناسب وقت پر استعمال کرنے کا حق محفوظ کر رہا ہوں۔
دراصل پرانے سافٹ ویئر میں تو ہم نے تاریخ پیدائش وغیرہ کو ہٹا ہی دیا تھا۔ اس لئے اپنی تاریخ پیدائش وغیرہ کی سیٹنگ تو ہر ایک کو کرنی ہی پڑے گی۔ میں سمجھا تھا کہ شاید نئے فورم کے مسائل نے آپ کی عمر میں اضافہ کر دیا ہے کہ چیزیں ڈھونڈے سے نہیں ملتیں۔
نشاندہی کے لئے مشکور ہیں بھائی۔ اس کے علاوہ بھی کوئی اور چھوٹا یا بڑا مسئلہ نظر آئے تو ضرور بتائیے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
مثلاً پہلے جب کوئی بھائی اقتباس وغیرہ دیتاتھاتو میرے ای میل آئی ڈی پراس کالنک آتاتھااورمیں اس لنک پرکلک کرکے وہ پہونچ جاتاتھا اب بھی ای میل آتاہے لیکن جب میں کلک کرتاہوں توایرر آتاہے ۔
ایررکچھ یوہوتاہے ۔
محدث فورم [Mohaddis Forum] - ایرر
خالد بھائی، کوئی لنک شیئر کریں، یا اقتباس وغیرہ پر جو آپ کو ای میل آتی ہے وہ پوری ای میل ہی ہمیں فارورڈ کر دیں درج ذیل ای میل پر:
mohaddisforum@gmail.com

تو پھر دیکھتے ہیں کہ مسئلہ کہاں پر ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
شاکر بھائی آپ نے کہا اسی لئے ایک اور پوسٹ کر رہا ہوں،
یہی مسلہ شاید ارسلان بھائی کے ساتھ بھی ہے، دراصل ہوتا یوں ہے کہ جب میں نے اس نئے ایپلیکیشن پر پوسٹ کیا تو مجھے میری پوسٹ نظر آ رہی تھی لیکن لاگ آف ہوتے ہی میری پوسٹ غایب ہو گئی، میں نے پھر سے لاگ ان کیا تو میری پوسٹ نظر آ رہی تھی لیکن ایک مسیج بھی لکھا تھا جیسے ارسلان بھائی نے کہا:
ایک اور پریشانی یہ ہے کہ میرا پاسورڈ تبدیل کرنا پڑا ، اس پریشانی کو سب سے پہلے حل کیجئے، کیونکہ میرے خیال سے ہر ممبر کا پاسورڈ بدل گیا ہے
عامر بھائی،
آپ کے اور ارسلان بھائی کے یوزرگروپ کی پرمیشن کا مسئلہ تھا۔ وہ میں نے درست کر دیا ہے۔ اب آپ کی پوسٹس فوری طور پر سب کو نظر آ جایا کریں گی۔
پاس ورڈ والی بات عجیب ہے۔ عین ممکن ہے آپ نے لاگ آؤٹ نہ کیا ہو پرانے فورم سے اور آپ پاس ورڈ بھول گئے ہوں۔ یا بعض اوقات یہ بھی ہو جاتا ہے کہ پاس ورڈ ٹائپ کرتے وقت لینگویج انگلش کی جگہ اردو یا اس کے برعکس سیٹ ہوتی ہے۔ اور بعد میں یاد نہیں رہتا۔

خیر، اگر آپ کو پاس ورڈ بدلنا ہو تو پہلے لاگ آؤٹ کر لیں۔ اور پھر "لاگ ان یا شمولیت" والے بٹن پر کلک کریں تو یوزر نیم پاس ورڈ کے ساتھ ہی یہ جملہ لکھا ہوگا۔
"کیا آپ پاس ورڈ بھول گئے ہیں؟"

اس پر کلک کیجئے یا براہ راست درج ذیل لنک کو نوٹ کر لیں:
http://forum.mohaddis.com/lost-password/

آگے کا کام آسان ہے فقط اپنا ای میل ایڈریس دینا ہے اور ایک سوال کا جواب۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ صفحہ اول اور تازہ ترین وغیرہ صفحات میں ایک سائڈ پر میمبر کا پروفائل آجانے کی وجہ سے صفحہ کی چوڑائی بالکل چھوٹی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے الفاظ چھوٹے اور دھندلے پڑ گئے ہیں اس کی ایک وجہ الٖفاظ کا رنگ آسمانی بھی ہے، جس کی وجہ سے پڑھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
ہاں دھاگہ میں یہ صورت نہیں وہاں مکمل اسکرین پر ویو ہونے سے آسان ہے۔
اس کا کوئی حل اگر ممکن ہو،
لگتا ہے ایڈوانس میں فل نمبر عینک بنوا کررکھنا پڑے گا۔ (ابتسامۃ)
لگتا ہے یاسر اکرام بھائی کی طرح آپ کی اسکرین ریزولیوشن بھی کم ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہے۔
میرے تو لیپ ٹاپ پر اس سیٹ اپ سے زیادہ سے زیادہ انفارمیشن ایک ہی دفعہ میں نظر آ جاتی ہے۔ لہٰذا مجھے اور چوڑی اسکرین والے یا زیادہ ریزولیوشن والے یوزرز کو تو اسی اسٹائل میں سہولت ہوگی کہ بائیں جانب یہ بار موجود رہے۔ اگر ہم پرانے سافٹ ویئر کی مانند اسے نیچے لے جائیں، تو پھر اس پر نظر ہی نہیں پڑتی کبھی۔

آپ کے لئے یہ کیا جا سکتا ہے کہ ایک اور نیا اسٹائل بنا لیا جائے۔ جو فقط کم ریزولیوشن کے کمپیوٹرز استعمال کرنے والے ساتھیوں کے لئے ہو۔ اس میں دو چار دن لگ جائیں گے۔ لیکن ان شاء اللہ یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کر لیا جائے گا۔

الفاظ کا رنگ آسمانی کہاں ہے؟
ازراہ کرم ممکن ہو تو فورم کا صفحہ اول کھول کر ایک عدد اسکرین شاٹ لے کر ہمیں بھیجیں، تاکہ ہمیں مسئلہ درست طور پر سمجھ آئے۔ یاسر بھائی سے بھی یہی درخواست کی تھی، ابھی تک وہاں سے بھی اسکرین شاٹ نہیں آیا۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
شاکر بھائی اگر chat بھی شامل کر دیں تو اچھا ہوگا، کئی بار پرسنل باتیں ذاتی پیغام کے ذریے کرنی پڑتی ہے اور وقت بھی کافی برباد ہو جاتا ہے، اگر chat شامل کر دیں تو مہربانی ہوگی،
عامر بھائی،
چیٹ کی شمولیت دو تین وجہ سے مجھے درست معلوم نہیں ہوتی اور سب سے اہم ہے کہ اس سے فورم کا لوڈ ٹائم بڑھ جاتا ہے۔
لیکن ابھی اس ابتدائی فیز سے باہر نکلیں تو پھر اس بارے میں کچھ سوچتے ہیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
شاکر بھائی! اس میں پسند کریں کی آپشن تو موجود ہے، لیکن شکریہ یا جزاک اللہ کی آپشن نظر نہیں آرہی!
انس بھائی،
دراصل یہ پسند کریں، وہی بٹن ہے جو گزشتہ فورم میں "جزاک اللہ خیرا" والا تھا۔ آپ نوٹ کریں پرانے دھاگوں میں جس دھاگے پر کسی نے "جزاک اللہ خیرا" کہا تھا تو وہ اب پسند سے بدل گیا ہے۔
آئندہ دو روز تک یہ پسند کریں والا آپشن بھی ختم کر کے اس کی جگہ ایک ایڈوانس بار لگ جائے گی، ان شاء اللہ۔ جس میں "متفق"، "غیر متفق" ، "پسند"، "ناپسند" ، "معلوماتی"، "علمی" وغیرہ بٹن ہوں گے اور ہر پوسٹ پر یوزرز بہتر طور پر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے۔
اس آپشن کے لئے بہت عرصے سے کفایت اللہ بھائی اور یوسف ثانی بھائی نے فرمائش کر رکھی ہے۔

لیکن یہ تقریباً 31 ڈالرز کا ہے، آئندہ دو روز تک خرید کے اس کی سیٹنگ کر دوں گا ان شاء اللہ۔
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
شاکر بھائی تاریخ پیدائش درست کرنے کی آپشن ہی نہیں ہے۔ خیر چھوڑیں یہ تو "چہ دانند حال، سبکساران ساحل ہا" والی بات ہے کہ غوطہ خور کا حال ساحل پر کھڑے لوگ کیا جانیں۔ آپ لوگوں نے اتنی محنت کی ہے تو ہمیں بھی اب ایڈجسٹ کر لینا چاہیے خود کو ان تبدیلیوں کے ساتھ۔
 
Top