• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ استغفار کے لیے افضل ترین دعا (کونسی ہے ؟)
(۲۰۷۰)۔ سیدنا شد ادبن اوسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''سب سے افضل استغفار یہ ہے (ترجمہ)''اے اللہ !تو میرا مالک ہے تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں ،تو نے ہی مجھ کو پیدا کیا ہے ،میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور وعدے پر جہاں تک مجھ سے ہو سکتا ہے قائم ہوں ،میں نے جو (جو برے)کام کیے ہیں ،ان سے تیری پناہ چاہتا ہوں میں تیرے احسان اور اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہوں ،(پس تو)میری خطائیں معاف فرما دے ،بے شک تیرے سوا کوئی گناہوں کا معاف فرمانے والا نہیں ہے۔ ''اور فرمایا :''جس نے اس (دعائے)استغفار کو ،اس پر یقین کرتے ہوئے دن میں پڑھا اور اس روز وہ شام سے پہلے مر گیا وہ جنتی ہے اور جس نے رات کو یقین کے ساتھ پڑھا اور صبح ہو نے سے پہلے مر گیا ،تو وہ بھی جنتی ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کے رات دن استغفار پڑھنے کا بیان۔
(۲۰۷۱)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے ،سنا آپ فرماتے تھے :''اللہ کی قسم !میں ایک دن میں اللہ تعالیٰ سے ستر مرتبہ سے زیادہ (یعنی ہر وقت)استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ توبہ کا بیان۔
(۲۰۷۲)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ نے دو حدیثیں بیان کیں ،ایک تو نبیﷺ سے روایت کی اور دوسراان کا اپنا قول ہے ،کہا کہ مو من اپنے گناہوں کو ایسا خیال کرتا ہے جیسے پہاڑ کے نیچے بیٹھا ہوا شخص یہ
خوف کرتا ہے کہ کہیں پہاڑاس پر نہ گر پڑے اور فاجر گناہ کو ایسا سمجھتا ہے کہ ناک پر سے مکھی اڑا گئی۔ راوی ابو شہاب نے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا اور پھر کہا کہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو کسی ایسی منزل پر پہنچے جہاں اسے جان کا خوف ہو (خوراک وغیرہ نہ ملتی ہو)اور سو جائے۔ اٹھ کر دیکھے تو جس سواری پر کھانے پینے کا سامان تھا وہ گم ہو گئی۔ پھر اس شخص پر بھوک اور پیاس غالب ہوئی یا جو اللہ چاہے (راوی کا شک ہے)اور (اللہ سے)دعا کی کہ اپنے مکان پر پہنچ جاؤں۔ پھر (اسی جگہ جہاں وہ لیٹا تھا)جا کر سو جائے اور اٹھ کر اچانک دیکھے کہ اس کی سواری (سا مان سمیت)اس کے پاس ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سوتے وقت کیا پڑھے ؟
(۲۰۷۳)۔ سیدنا حذیفہ بن یمانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب اپنے بچھونے پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے :''(اے اللہ !میں)تیرے ہی نام سے مرتا اور جیتا ہوں۔ ''اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے :''ہر قسم کی تعریف اس اللہ کی ہے جس نے ہم کو مرنے (یعنی سونے)کے بعد زندہ کیا (جگا یا)اور اسی کے پاس (قبروں سے اٹھ کر)جانا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ دائیں کروٹ پر سونا۔
(۲۰۸۴)۔ سیدنا براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب سونے کے لیے بستر پر تشریف لے جاتے تھے تو داہنی کروٹ پر لیٹتے اور یہ دعا پڑھتے :'' اے اللہ میں نے جان تیرے سپرد کر دی ، اپنا
منہ پوری طرح تیری طرف کیا ، اپنا سب کام تجھ کو سونپ دیا ، تیرا ہی بھروسا ہے ، تیری ہی عنایت بجز تیر ے اور کہیں نہیں ہے ،تیری اس کتاب پر جو تو نے اتاری ہے اور تیرے پیغمبر(ﷺ) پر جس کو تو نے بھیجا ، ایمان لا یا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جاگنے کے بعد کیا دعا مانگے ؟
(۲۰۷۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں رات کو ام المومنینؓ کے گھر رہ گیا اور پوری حدیث ذکر کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھئے حدیث : ۱۴۲)اور اس حدیث میں مزید کہتے ہیں کہ نبیﷺ جو دعا پڑھتے تھے اس میں یہ الفاظ ہوتے تھے :'' اے اللہ ! میرے دل میں روشنی کر دے ، میری آنکھ میں روشنی کر دے ، میرے کان میں روشنی کر دے ، میری داہنی طرف روشنی ، میری بائیں طرف روشنی ، میرے اوپر روشنی ،میرے نیچے روشنی اور میرے لیے روشن ہی روشنی فرما دے (یعنی ہر طرف روشنی فرما دے)۔ ''

(۲۰۷۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب تم میں سے کوئی بستر پر سونے آئے تو اسے جھاڑ لے اس لیے کہ اسے کیا خبر کہ اس کے جانے کے بعد بستر میں کیا گھس گیا ہے اور پھر یہ دعا پڑھے:میرے پروردگار ! تیرا مبارک نام لے کر میں اپنا پہلو بستر پر رکھتا ہوں اور تیرا ہی مبارک نام لے کر (آئندہ) اس کو اٹھاؤں گا ، اگر تو میری جان اس عالم میں روک رکھے (میں مر جاؤں) تو اس پر رحم فرمانا اور اگر اس کو چھوڑ دے تو اس کو (گناہوں سے) اس طرح بچائے رکھنا جیسے اپنے نیک بندوں کو بچائے رکھتا ہے۔ '''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ سے اپنا مقصد قطعی طور پر مانگے اس لیے کہ اللہ پر کوئی جبر کرنے والا نہیں (یوں نہ کہے کہ اگر تو چاہے)
(۲۰۷۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب کوئی تم میں سے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ سے قطعی طور پر مانگے (کہ یہ چیز مجھ کو عنایت فرما) یوں نہ کہے کہ اگر تو چاہے تو معاف فرما اور اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما۔ اس لیے کہ اللہ پر کوئی زبردستی اور جبر کرنے والا نہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ بندے کی دعا اس وقت مقبول ہوتی ہے جب تک وہ جلدی نہ کرے۔
(۲۰۷۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ہر کسی کی دعا مقبول ہوتی ہے جب تک کہ وہ جلدی نہ کرے اور یوں نہ کہے کہ میں نے دعا مانگی تھی (لیکن) وہ مقبول نہیں ہوئی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ تکلیف یا مشکل کے وقت دعا مانگنا۔
(۲۰۷۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ تکلیف کے وقت یہ دعا مانگا کرے تھے :'' اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ بڑا تحمل والا ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ عرش عظیم کا رب ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ بلا کی مشقت سے پناہ مانگنے کے بیان میں۔
(۲۰۸۰)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ نے بیان کیا نبیﷺ بلا کی مشقت ،اور بد بختی کے پہنچنے اور دشمنوں کے خوش ہونے اور تقدیر کی برائی سے پناہ مانگتے تھے۔ (راوی حدیث)سفیان نے کہا کہ حدیث میں تین باتیں تھیں ،ایک میں نے بڑھا دی ہے اب میں نہیں جانتا کہ وہ ان میں سے کونسی ہے۔
 
Top