• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا یہ فرمان:''اے اللہ !جس کو میں تکلیف دوں توتواس کے گناہ معاف فرما دے اور اس پر رحمت فرما۔ ''
(۲۰۸۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ،فرماتے تھے :''اے اللہ !جس مومن کو میں نے برا کہا ہو اس کے لیے یہ برا کہنا قیامت کے دن اپنی قربت کا باعث بنا نا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
با ب۔ بخل سے پناہ مانگنا۔
(۲۰۸۲)۔ فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ان پانچ چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم فرماتے تھے :''اے اللہ !میں بخیلی سے تیری پناہ چاہتا ہو ں ، یا اللہ ! میں بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ،یا اللہ !میں بدترین بڑھاپے تک زندہ رہنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، یا اللہ! میں دنیا کے فتنے یعنی دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں ،یا اللہ !میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ گناہ اور قرض(اور تاوان وغیرہ)سے پناہ مانگنا۔
(۲۰۸۳)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے (ترجمہ)''اے اللہ !میں سستی اور بے انتہا بڑھاپے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور گناہ قرض و تاوان سے بھی تیری پناہ چاہتا ہو ں ،قبر کے فتنے اور قبر کے عذاب سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں ،دوزخ کے فتنے اور دوزخ کے عذاب سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں ،مالداری کے فتنے اور غر بت کے فتنے سے بھی تیر ی پناہ چاہتا ہوں ،اور مسیح دجال کے فتنے سے بھی یا اللہ !میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔ یا اللہ !میرے گناہوں کو برف کے پانی اور اولوں سے دھو ڈال اور میرا دل گناہوں سے ایسا صاف کر دے جیسے سفید کپڑے کو تو میل کچل سے صاف کر دیتا ہے اور میرے گناہوں میں اتنا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب میں فاصلہ ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا یہ دعا پڑھنے کا بیان :''اے ہمارے رب !ہمیں دنیا کی بھلائیاں عطا فرما۔۔۔ ''(البقرہ:۲۰۱)
(۲۰۸۴)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کی نبیﷺ اکثر یہ دعا کرتے تھے :''اے اللہ !اے ہمارے رب !ہمیں دنیا میں بھی نیکی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے۔ '' (آمین یار ب العالمین !)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا یوں دعا فرمانا :''اے اللہ !میرے اگلے اور پچھلے سب گناہ معاف فرما دے۔ ''
(۲۰۸۵)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے :''پروردگار عالم !میری خطا معاف فرما اور میری جہا لت اور زیادتی جو میں نے سارے کاموں میں کی اور جس کو تو خوب جانتا ہے۔ یا اللہ ! میری بھول چوک کو اور جو کام میں نے قصداً کیا اور میری نادانی اور لغویات کو معاف فرما دے ،یہ سب باتیں مجھ میں مو جود ہیں۔ یا اللہ !میرے اگلے پچھلے ،چھپے اور کھلے سب گناہوں کو معاف فرما دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ تہلیل (یعنی لاالہٰ الا اللہ۔۔۔)کہنے کی فضیلت۔
(۲۰۸۶)۔ سیدناابو ہریرہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''جس نے دن میں سو مرتبہ ''((لاَ اِلٰہَ اِ لاَّ اﷲُ وَ حْدَہُ لاَشَرِ یْکُ لَہْ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْہُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شیْیٔ قَدِ یْرٌ)) ''اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشاہی ہے ،اوراسی کے لیے تمام تعریفات ہیں اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ ''پڑھا ،اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہو گا اوراس کے نامہ اعمال میں سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور سو گناہ مٹا دیے جائیں گے
اور اس روز شام تک شیطان سے امن میں رہے گا اوراس سے بہتر کوئی شخص نہ ہو گا لیکن جس نے اس سے بھی زیادہ اسے پڑھا ہو۔ '

(۲۰۸۷)۔ سیدنا ابو ایو ب انصاری اور ابن مسعود سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے مندرجہ بالا کلمہ (تہلیل لالہٰ الااللہ۔۔۔)دس مرتبہ پڑھا ،اس کو اتنا ثواب ملے گا جیسے اس نے اسماعیل (علیہ السلام)کی اولادسے ایک غلام آزاد کیا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سبحان اللہ کی فضیلت۔
(۲۰۸۸)۔ سیدنا ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا :''جس نے سبحان اللہ و بحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ)سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ذکر الٰہی کی فضیلت۔
(۲۰۸۹)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا ''جو اللہ کا ذکر کرے گا اور جو ذکر نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ (یعنی ذکر کرنے والا زندہ اور ذکر نہ کرنے والا مردوں کی طرح ہے)

(۲۰۹۰)۔ سیدنا ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''اللہ تعالیٰ کے چند فرشتے راستوں میں (اللہ کا)ذکر کرنے والے کو ڈھونڈتے رہتے ہیں کہ اور جب ان کو اللہ کا ذکر کرنے والے مل جاتے ہیں تو وہ (اپنے ساتھی فرشتوں کو)پکارتے ہیں کہ ادھر آؤ تمہارا مقصود حاصل ہو گیا (یعنی اللہ کا ذکر کرنے والے مل گئے)۔ ''پھر فرمایا :''یہ فرشتے ان لوگوں کو اپنے پروں سے ڈھانک لیتے ہیں (اور)آسمان دنیا تک (تہ بہ تہ پہنچ جاتے ہیں تو) اللہ تعالیٰ ان سے دریافت کرتا ہے ، حالانکہ وہ ان سے زیادہ واقف ہوتا ہے کہ میرے بندے کیا کہہ رہے تھے ؟یہ کہتے ہیں کہ (اے اللہ !)تیری تسبیح و تکبیر اور حمد و ثنا کر رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ (اے فرشتو!) کیا انھوں نے مجھ کو دیکھا ہے ؟فرشتے کہتے ہیں نہیں واللہ !اگر وہ آپ کو دیکھ لیتے تو نہایت شدت سے آپ کی حمد و ثنا اور تسبیح وتقدیس کرتے۔ ''(نبیﷺ نے)فرمایا :'' پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (اے فرشتو!)وہ مجھ سے کس چیز کا سوال کرتے ہیں۔ فرشتے کہتے ہیں کہ آپ سے جنت مانگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا انھوں نے جنت کو دیکھا ہے ؟(جو اس کی طلب کرتے ہیں)فرشتے کہتے ہیں کہ نہیں دیکھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر دیکھتے تو کیا ہوتا ؟فرشتے کہتے ہیں کہ اگر وہ اس کو دیکھ لیتے تو بہت شدت سے اس کی خواہش کرتے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے کہتا ہے کہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں ؟ فرشتے کہتے ہیں کہ دوزخ سے پناہ مانگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا انھوں نے دوزخ کو دیکھا ہے ؟فرشتے کہتے ہیں نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اس کو دیکھتے تو کیا ہوتا ؟فرشتے کہتے ہیں کہ اگر اس کو دیکھتے تو اس سے بھاگتے اور بہت ہی خوف کرتے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ (اے فرشتو !)میں تمہیں گواہ کرتا ہوں کہ ان لوگو ں کو میں نے معاف کر دیا۔ پھر ان فرشتوں میں سے ایک فرشتہ کہتا ہے کہ ان ذکر کرنے والو ں میں ایک آدمی ذکر کرنے والوں میں سے نہیں تھا بلکہ کسی ضرورت سے وہاں چلا گیا تھا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ ایسے لوگ ہیں کہ جن کا ہم نشیں بھی محروم نہیں رہتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان

باب۔ صحت اور فراغت کے بیان میں اور نبیﷺ کا فرمان :''زندگانی درحقیقت آخرت ہی کی زندگی ہے۔ ''
(۲۰۹۱) سید نا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے (۱)صحت وتندرستی (۲)فارغ البالی (یعنی کام کاج سے فراغت اور فرصت کے لمحات)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا فرمان '' دنیا اس طرح بسر کرو جیسے کوئی پردیسی ہو یا راستہ چلتا ہوا مسافر۔ ''
(۲۰۹۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے میرے کندھے پکڑ کر فرمایا :'' دنیا اس طرح بسر کر و جیسے کوئی پردیسی ہو یا راہ چلتا مسافر۔ '' اور سیدنا ابن عمرؓ کہتے تھے کہ جب صبح ہو تو شام کے منتظر مت رہو اور شام ہو تو صبح کے منتظر نہ ہو (اور جو نیک کام کرنا ہے وہ کر لو۔ شاید صبح آئی ہے تو شام نہ آئے) اور اپنی صحت میں بیماری کا سامان تیار کر لے اور زندگی میں موت کا کچھ سامان تیار کر لے۔ ''
 
Top