T.K.H
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 05، 2013
- پیغامات
- 1,123
- ری ایکشن اسکور
- 330
- پوائنٹ
- 156
اس بات کو”ہمیشہ“یاد رکھیں”تنقید“سے اگر کوئی ”کتاب“ بالا تر ہے اور ”شک و شبہ“ سے پاک تو وہ صرف اور صرف”قرآن“ہے اس کے علاوہ کسی ”کتاب“ کو یہ ”حیثیت“حاصل نہیں ہے۔ٹی کے ایچ صاحب اور محمد علی جواد صاحب کو ’’ محدثین کے اصول حدیث ‘‘ سے اختلاف ہے ، جس کا یہ بہانے بہانے سے اظہار کرتے رہتے ہیں ، کبھی بذات خود اور کبھی ان لوگوں کی تعریف و توصیف کے ذریعے جو ان کے پیشرو ہیں ۔
ہماری گزارش یہ ہے کہ ’’ اگر آپ کو محدثین کے بنائے ہوئے اصولوں سے اختلاف ہے تو ان مختلف فیہ اصولوں میں محدثین کے منہج اور موقف کو بدلائل غلط ثابت کرلیں ، یا اس فورم پر موجود محدثین سے محبت کرنے والوں سے مناظرہ ، مباحثہ کرلیں ، تاکہ حق اور باطل واضح ہو جائے ، دیگر قارئین دلائل پڑھ کر جس کو درست سمجھیں گے ، اس کو اپنا لیں گے ۔‘‘
لیکن یہ حضرات اس طرف نہیں آتے ، ابھی اس تھریڈ میں دیکھ لیں ٹی کے ایچ صاحب نے محدثین کی طرف سے پیش کردہ صحیح حدیث پر ’’ کراس ‘‘ لگایا ہے ، دلیل پوچھنے پر جو رد عمل ہے وہ آپ دیکھ لیں ، سبائیت سے لے کر شیعت و رافضیت تک تمام القاب سے نوازیں گے لیکن ’’ لیہلک من ہلک عن بینۃ و یحیے من حی عن بنیۃ ‘‘ والے قرآنی اصول پر عمل نہیں کریں گے ۔
ذرا اس بات کا آڈیو ، ویڈیو ، کتاب ، تحریر ، مضمون کسی شکل میں حوالہ دے دیں ۔
ذرا اس کا حوالہ بھی دے دیں ۔
ایک گروہ اگر ”فقہاء“ میں غلو کر گیا ہے تو دوسراگروہ”محدثین“میں غلو کر گیا ۔ اِسی ”افراط“ نے اُس ”تفریط“ کو جنم دیا ہے جن کا مشاہدہ ہم ”منکرینِ حدیث“ کی شکل میں کر رہے ہیں۔
ہم ”محدثین و فقہاء“کو قولاً ”معصوم عن الخطاء“اگر نہیں مانتے تو ”عملاً“ مظاہرہ کرنے سے اپنی بات کی ”تصدیق“ کر دیتے ہیں۔