• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اس تھریڈ کا مطالعہ کرنے والے حضرات پر یہ حقیقت عیاں ہوچکی ہوگی کہ جن احادیث کو مشق ستم بنایا جارہا ہے ،
ان پر کاندھلوی سے پہلے ،کوئی جرح کرنے والا ابھی تک سامنے نہ لایا جا سکا ۔

یعنی کاندھلوی تک اس امت کے علماء ان احادیث کی صحت پر متفق تھے
ان روایات میں کاندھلوی صاحب سے پہلے کسی کو سبائیت کی بو نہیں آئی
نہ کسی کی آنکھوں نے ان میں رافضیت کی جھلک دیکھی

اور ہمارے یہ دو بھائی بھی سوائے سبائیت کی دہائی دینے کے کچھ نہ
پیش کر سکے۔

نہ پیروی قیس نہ فرہاد کریں گے
ہم طرز جنوں اور ہی ایجاد کریں گے
میرا خیال ہے اسحاق بھائی ایسا نہیں ہے حبیب الرحمن کاندھلوی سے پہلے بھی ان موضوعات میں سے اکثر پر تحقیق کی گئی ہے اور ان کے علاوہ بھی بہت سے علما نے ان کی صحت پر کلام کیا ہے میں آج اس کی باقاعدہ مدلل مثالیں پیش کروں گا ظہر کے بعد ان شاء اللہ
کاندھلوی کا غلط ہونا ایک الگ بات ہے لیکن ان سے پہلے کسی نے ان پر کام نہیں کیا یہ مکمل صحیح نہیں ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جی میں یہ کتاب پڑھتا ہوں پھر تفصیلی بات ہوگی لیکن ایک بھائی نے یہاں اس کتاب کی چند باتیں بیان کی ہیں
مثلا حضرت علی کے مناقب میں جتبی احادیث ہیں وہ جعلی ہیں
حسنین کریمین جنت کے سردار یہ حدیث بھی جعلی ہے
یہ ہوا بغض اہل بیت اطہار
اور صحابہ پرستی دیکھیں کہ
حضرت عمر کا اپنی بہن کو مارنا یہ روایت جعلی ہے
امی عائشہ پر حواب کے کتوں کا بھونکنا یہ حدیث جعلی ہے

پھر بھی آپ کہتے ہیں کہ منکر حدیث تمام غلط روایات کی نشاندھی کرتے ہیں چاہے وہ احادیث
حضرات علیؓ، فاطمہؓ ،حسنینؓ یا حضرات ابو بکرصدیقؓ، عمر فاروقؓ اور عائشہ صدیقہؓ کے بارے ہو
بہت اچھے کتاب پڑھ کر بحث کی جائے اور دلائل کی روشنی میں انہیں غلط ثابت کیا جائے یہی محدثین کا منھج ہے اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
یہ بات بھی عجیب ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی جنت میں سرداری سے انبیاء و مرسلین مستثنیٰ ہو گئے لیکن جب بات حضرات حسنینؓ کی جنت میں سرداری کی آئی تو انبیاء و رسل مستثنیٰ نہ ہوئے !
متفق
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
کون سی کتابیں زرا ان کا لنک تو پیش فرمادیں
اور دوسری بات یہ کہ بغض اہل اطہار میں صرف ان ہی احادیث صحیحہ کو مذہبی داستانیں منکر حدیث گردانتے ہیں جن میں اہل بیت اطہار کے مناقب اور فضائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمائے ہو اور دیگر صحابہ کے بارے میں جو روایات ہیں منکر حدیث کے نزدیک وہ مذہبی داستانیں نہیں چاہے ان روایات میں بے پر کی اڑائی گئی ہو مثلا ابوبکر و عمر کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ بوڑھے جنتیوں کے سردار ہیں جبکہ جنت میں کوئی بوڑھا ہوگا ہی نہیں پھر یہ سرداری چہ معنی درا یا جیسے جنگ بدر کی قیدیوں کے بارے اللہ نے حضرت عمر کی رائے کی توثیق کی وغیرہ وغیرہ اور دوسری جانب حواب کے کتوں کے بھونکنے والی صحیح احادیث کو ضیف ثابت کرنے کی ناکام کوششیں کی جاتی ہیں

لیکن ان منکر حدیثوں کو مذہبی داستانیں لگتی ہیں تو صرف اہل بیت اطہار کے مناقب و فضائل کیونکہ ان کے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل سے بغض ہے اس لئے ان منکر حدیث کے ایک بڑے کو اپنا نام غلام نبی پسند نہیں آیا اور اس کم بخت نے اپنا نام ہی بدل لیا
اگر آپ کتاب "مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت" پڑھ کر اپنے نظریات پیش کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا - صرف اہل بیعت ہی سے متعلق نہیں اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسی بے سروپا روایات ہیں جن پر مصنف نے نقد کی ہے - ہاں یہ ضرور ہے کہ ایک انسان ہونے کے ناتے مصنف سے کچھ غلطیاں بھی سرزد ہوئیں - لیکن ان کو ایک خاص طبقے (منکرین حدیث) سے تشبیہ دینا زیادتی ہے -

جہاں تک آپ کی یہ بات ہے "لیکن ان منکر حدیثوں کو مذہبی داستانیں لگتی ہیں تو صرف اہل بیت اطہار کے مناقب و فضائل"- تو یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ ان کے جھوٹے فضائل کو من وعن تسلیم کرنے کی بنا پر ایسی دیومالائی داستانیں وجود میں آئیں کہ صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ اہل سنّت کے عقائد بھی اس طوفان میں بہہ گئے-
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
میرا خیال ہے اسحاق بھائی ایسا نہیں ہے حبیب الرحمن کاندھلوی سے پہلے بھی ان موضوعات میں سے اکثر پر تحقیق کی گئی ہے اور ان کے علاوہ بھی بہت سے علما نے ان کی صحت پر کلام کیا ہے میں آج اس کی باقاعدہ مدلل مثالیں پیش کروں گا ظہر کے بعد ان شاء اللہ
کاندھلوی کا غلط ہونا ایک الگ بات ہے لیکن ان سے پہلے کسی نے ان پر کام نہیں کیا یہ مکمل صحیح نہیں ہے
متفق
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
جی میں یہ کتاب پڑھتا ہوں پھر تفصیلی بات ہوگی لیکن ایک بھائی نے یہاں اس کتاب کی چند باتیں بیان کی ہیں
مثلا حضرت علی کے مناقب میں جتبی احادیث ہیں وہ جعلی ہیں
حسنین کریمین جنت کے سردار یہ حدیث بھی جعلی ہے
یہ ہوا بغض اہل بیت اطہار
اور صحابہ پرستی دیکھیں کہ
حضرت عمر کا اپنی بہن کو مارنا یہ روایت جعلی ہے
امی عائشہ پر حواب کے کتوں کا بھونکنا یہ حدیث جعلی ہے

پھر بھی آپ کہتے ہیں کہ منکر حدیث تمام غلط روایات کی نشاندھی کرتے ہیں چاہے وہ احادیث
حضرات علیؓ، فاطمہؓ ،حسنینؓ یا حضرات ابو بکرصدیقؓ، عمر فاروقؓ اور عائشہ صدیقہؓ کے بارے ہو
میرے محترم ! یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ نے پہلے کتاب کا مطالعہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔کوئی بھی محقق کسی روایت کو دلائل ہی کی بناء ہی جعلی قرار دیتا ہے ۔
جہاں تک بات ہے صحابہ ؓ اورنبیﷺکے خاندان کی تو الحمد للہ ہم ان میں سے کسی سے بھی بغض نہیں رکھتے۔
آپ تو صرف اہلِ بیت کے متعلق فضائل کا انکار دیکھ کر خفا ہو رہے ہیں جب آپ اس کی پہلی جلد پڑھیں گے تو نبیﷺکے متعلق بہت سی مسلمہ باتوں کا بھی انکار دیکھیں گے۔ تو کیا اس کو (نعوذ باللہ) بغضِ نبیﷺکہا جائے گا۔
ہم یہ بات پہلے بھی عرض کر چکے ہیں کہ کسی روایت کی محض سند کا صحیح ہونا اس کے متن کے صحیح ہونے کی کوئی قطعاً دلیل نہیں ہوتی ۔
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
یہ دور بھی عجب ستم ظریفانہ دور ہے
صدیوں پر محیط ائمہ علم و فن کی بے لوث محنت و تحقیق کو۔حرف غلط ۔ثابت کرنے کا نام تحقیق رکھا جاتا ہے۔
جنوں کا نام خرد رکھ دیا خرد کا جنوں
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے

اور محقق وہ ٹھہرے ہیں ،جن کا نام بھی گمنام ہوتا ہے ،پوچھنا پڑتا ہے کہ بھئی یہ کون صاحب ہیں ؛
علم و حکمت کسی کی میراث نہیں ہے!
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
یہ دور بھی عجب ستم ظریفانہ دور ہے
صدیوں پر محیط ائمہ علم و فن کی بے لوث محنت و تحقیق کو۔حرف غلط ۔ثابت کرنے کا نام تحقیق رکھا جاتا ہے۔
جنوں کا نام خرد رکھ دیا خرد کا جنوں
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے

اور محقق وہ ٹھہرے ہیں ،جن کا نام بھی گمنام ہوتا ہے ،پوچھنا پڑتا ہے کہ بھئی یہ کون صاحب ہیں ؛
آپ بھی محدثین کے مقلد ہیں جس طرح احناف فقہاءکے مقلد ہیں ! جس طرح احناف نے فقہاء میں تشدد کیا آپ بھی اس سے مختلف نہیں۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
علامہ عصر حاضر میں علامہ البانی ہوں یا پہلے امام بخاری ہو ، اہل حدیث کسی کو معصوم نہیں سمجھتے ۔ لیکن ان محدثین کی جن باتوں کو ہم مانتے ہیں ، وہ اصول و دلائل پر مبنی ہیں ۔ اگر کسی کو ان اصولوں سے اختلاف ہے تو پھر اس موضوع پر بات کرنے لیے کیوں تیار نہیں ہوتے ۔؟
اور پہلے ٹی کے ایچ صاحب نے کچھ دعوے کیے تھے ، جن کا حوالہ ابھی تک پیش نہیں کرسکے ، آپ سے بھی نمایاں کردہ دوسری مرتبہ کیے گئے دعوی کا حوالہ مطلوب ہے ۔
محترم -

معذرت کے ساتھ- یہ صرف کہنے کی حد تک ہی ہے کہ آپ دور حاضر کے محدثین کو معصوم نہیں سمجھتے- ورنہ اس فورم پر اہل سلف کے چند ایک ممبرز کا طرز عمل اپنے اکابرین کے معاملے میں "احناف" سے زیادہ مختلف نہیں-

باقی علامہ ناصر البانی رح سے متعلق میری بات کا حوالہ یہاں موجود ہے -

http://www.javedahmadghamidi.com/ishraq/view/chehray-ka-parda-aur-hikmat-e-quran

گزارش ہے کہ ناصر البانی رح کا "عورت کے چہرے کے پردے اور جاوید غامدی صاحب کا اس موقف پر ان کو ڈھال بنانا" پر ایک ایک الگ تھریڈ قائم کرلیا جائے - اور اس پر بحث و مباحثہ کیا جائے تو بہتر ہو گا -

جہاں تک حضرت ابو بکر صدیق و عمرفاروق رضی الله عنہ کو جنّت کے ادھیڑ عمر کے سردار قرار دینے والی روایت ہے تو یہ میں نے پہلی مرتنہ سنی ہے- اس پر تحقیق کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے- لگتا یہی کہ یہ روایت "سید شباب اہل الجنه" کے مقابل وضع کی گئی ہے (واللہ اعلم)-
 
Top