• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت مسلکی اختلافات اور حامی اراکین!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک الله خیرا بهائی.
کاش یه زبانی کلامی زورآزمایی کم هو جایے . ختم تو شاید نه هو. ابتسامه
اسحاق صاحب، حنفیوں کی بکواس کے وقت تمہاری یہ نصیحتیں کہاں جاتی ہیں۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
عبدہ صاحب! دو چار نصیحت دعا صاحبہ کو بھی کر دیں، جس نے میری حقائق بیان کرنے والی پوسٹ حذف کروائی۔ تم لوگوں کو صرف ہم ہی مجرم کیوں نظر آتے ہیں۔ دودھ کے دھلے ہو تم لوگ۔ آؤ میرے ساتھ مناظرہ کرو۔ اللہ کے حکم سے ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا تم لوگوں کو۔ ان شاءاللہ

دین خیر خواہی کا نام ہے جس میں عامۃ الناس کی خیر خواہی یہ ہے کہ جو اپنے لئے پسند کرے وہ انکے لئے بھی پسند کرے
اسی کے تحت ہمارا ہر مسلمان بھائی اپنے نظریات کو بہتر سمجھتے ہوئے اسے دوسرے کے لئے بھی پسند کرتا ہے پس اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ ہماری بہنا اور انتظامیہ یا ہمارے تینوں بھائیوں میں کسی کی نیت غلط ہے اور یہ سب اہل حدیث ہیں اور ان میں اختلاف بھی ہے
کیا میری اس بات پر کسی کو اختلاف ہے
اب اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میری دوسری گزارش یہ ہے کہ کسی کے پاس یہ گارنٹی نہیں ہے کہ اللہ کے ہاں وہ حق پر ہے
ہاں اپنے علم اور سمجھ کے مطابق وہ عمل کا مکلف ہے اور اسکے مطابق دوسروں کو احسن طریقے سے دلائل سے قائل کرنے کا بھی ذمہ دار ہے پس آپ سب ساتھی ایک دوسرے کو اپنی طرف سے دلائل دیتے رہیں اور مخآطب کے دلائل پر بھی غور کرتے رہیں مگر یہ سب کچھ ٹھنڈے دل سے ہونا چاہئے
جزاک اللہ محترم بھائی میں نے تو یہ کہا تھا کہ میرے پاس کوئی گارنٹی نہیں کہ میں درست ہوں جب صحابہ کو ڈر ہوتا تھا تو ہم کس باغ کی مولی ہیں البتہ سمجھنے کے لئے کیا سوال پوچھنے سے بھی ہم دودھ سے دھل جائیں گے (ابتسامہ)
دعا بہنا کو نصیحت اس لئے نہیں کر سکتا کیوں کہ انکو بھی میری طرح اشکالات ہیں اور انہوں نے ابھی میرے موقف کے خلاف کوئی بات نہیں رکھی پس آپ کو غلط قرار نہیں دے رہا کہ اسی طرح دعا بہنا کو بھی غلط کہوں بلکہ ہم دونوں تو آپ سے جواب چاہتے ہیں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
خضر حیات صاحب! آپ بھی یہاں اپنی کسر پوری کر جائیں، تاکہ دعا کا مقصد پورا ہو جائے۔ اللہ تم لوگوں کے شر سے ہمیں محفوظ فرمائے آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ محترم بھائی میں نے تو یہ کہا تھا کہ میرے پاس کوئی گارنٹی نہیں کہ میں درست ہوں جب صحابہ کو ڈر ہوتا تھا تو ہم کس باغ کی مولی ہیں البتہ سمجھنے کے لئے کیا سوال پوچھنے سے بھی ہم دودھ سے دھل جائیں گے (ابتسامہ)
نہیں یار، تم لوگ دودھ سے ہی دھلے ہو، سارا جرم ہمارا ہے۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
اسحاق صاحب، حنفیوں کی بکواس کے وقت تمہاری یہ نصیحتیں کہاں جاتی ہیں۔
محترم بھائی اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ کم از کم میں تو حنفیوں کو دینی لحاظ سے آپ سے کہیں کم تر سمجھتا ہوں اور باقی بھائی بھی ایسا ہی سمجھتے ہوں گے مگر محترم بھائی آپ کا اعتراض تو ایسے ہی ہے کہ دو فوجوں میں جنگ ہو رہی ہو اور ہماری فوج کے جوان اپنے گولے ضائع کر رہے ہوں تو میں انکو بتاؤں کہ یہ ضائع ہو رہے ہیں تو وہ اسکو سمجھے کہ شاید میں اس کی غلطی بتا کر اسکو کم تر ثابت کر رہا ہوں اور وہ جوابا کہے کہ پہلے انڈیا کی فوج کو یہ نصیحت کروں کہ انکے گولے ضائع ہو رہے ہیں جزاک اللہ خیرا
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
میرے دل میں خواہش ہے کہ روز قیامت جب میں رب کے سامنے پیش ہوں تو میرے نامہ اعمال میں کسی اہل توحید کو دین سے متنفر کرنا شامل نہ ہو۔
اگرارسلان بھائی صاحب کچھ اور برا بھلا کہنا چاہیں تو میری آئی ڈی حاضر ہے۔
محترم بہن دعا سے میں صرف افسوس ہی کر سکتا ہوں کہ جس طرح کی زبان ان کے لیے یہاں استعمال کی گئی۔

اللہ حافظ محدث فورم
 
شمولیت
جولائی 23، 2013
پیغامات
184
ری ایکشن اسکور
199
پوائنٹ
76
میں بھی آ جائوں ؟ ۔۔۔۔ بہرام کے متعلق کچھ پوسٹس کی تھیں اور اس کو اسی کے انداز میں جواب دیتا تھا پر جواب طلبی ہو گئ اور پہلے خضر بھائی نے کہا کہ آپ کی پوسٹس ڈیلیٹ کت دی گئی ہیں پھر شاکر بھائ نے کہا کہ آپ کا انداز گفتگو انتہائی غیر مناسب اور تحقیر آمیز ہے اور بہرام کوئی سرزنش میں نے نہ دیکھی جبکہ مجھے خضر بھائی کی طرف سے کہا بھی گیا تھا ۔ آج بھی میں کہتا ہوں کہ بہرام یا علی بہرام کی ان پوسٹس کو اور میرے جوابات کو ظاہر کریں اور اراکین سے فیصلہ کروائیں کہ میری بات کس حد تک ٹھیک ہے
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
محترم ساتھیو: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس تمہید کے بعد میں اپنا موقف اپنے تین انتہائی محترم بھائیوں کے سامنے رکھنا چاہوں گا کہ میرے علم کے مطابق محترم شاید بھائی اور محترم ارسلان بھائی سے لاشعوری غلطی ہو جاتی ہے اسکی وضاحت مندرجہ ذیل ہے
وہ بھائی یہ سمجھتے ہیں کہ جب کسی سے آپ کا عقیدے کا اختلاف ہو تو اس فورم پر سب کو مل کر اسکو سختی سے دبانا چاہئے جبکہ انتظامیہ اور انکے کچھ ساتھی ایسا نہ کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

استاد محترم لگتا ہے آپ بہت مصروف رہتے ہیں اس لئے یا تو دوسروں کی پوسٹس پڑھتے ہی نہیں یا سرسری پڑھتے ہیں۔ آپ نے جس جملے کو ہائی لائٹ کیا ہے میرا موقف اسکے برعکس ہے جسے میں پچھلی پوسٹس میں بہت واضح اور صاف الفاظ میں بیان کرچکا ہوں۔ مکرر اپنی گزارشات پیش کردیتا ہوں۔یہ لیجئے:
محدث فورم کے بارے میں، میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ یہاں دیوبندی جو کبھی ڈھکے چھپے اور کبھی واضح الفاظ سے احادیث کا مذاق اڑاتے اور اہل حدیث کی آڑ لیتے ہوئے قرآن وحدیث پر تنقید کرتے ہیں انکی حوصلہ شکنی کریں۔ ہم تو اس وقت کچھ کہنے پر مجبور ہوتے ہیں جب انتظامیہ بھی اپنے دیوبندی بھائیوں کی ان حرکات پر کوئی ایکشن نہیں لیتی نہ انتظامیہ کا کوئی شخص انکو مناسب جواب دیتا ہے۔ ایک اہل حدیث کو کم از کم اتنی غیرت کا مظاہر ضرور کرنا چاہیے کہ وہ اپنے مسلک پر تنقید برداشت کرے لیکن اس حد تک نہیں کہ اعتراض کی زد قرآن وحدیث یا اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ تک پہنچ جائے۔
مزید عرض ہے کہ میں عمومی طور پر مخالفین پر سختی کا قائل ہی نہیں ہوں میں مخالفین کے لئے سخت الفاظ وہاں استعمال کرتا ہوں جہاں میں دیکھتا ہوں کہ وہ اپنے مذہب کے دفاع میں قرآن وحدیث پر انگلی اٹھارہے ہیں یا احادیث کا مذاق اڑارہے ہیں۔ یا پھر ایک ہی مسئلہ پر کافی گفتگو اور دلائل کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں اور دوسروں کا قیمتی وقت برباد کرتے ہوئے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ انہیں جواب ہی نہیں ملا۔

فورمز پر میں مخالفین کے ساتھ دعوتی نقطہ نظر سے بحث نہیں کرتا کیونکہ مجھے علم ہوتا ہے کہ وہ حق ماننے یا جاننے کے لئے نہیں بلکہ صرف اپنے مذہب کو صحیح ثابت کرنے کے لئے اہل حدیث سے بحث کرتے ہیں۔اشماریہ، جمشید، سہج اور تلمیذ وغیرہ کی اس فورم پر شراکتیں اس بات کی گواہ ہیں ان کا اولین مقصد اہل حدیث کے مذہب کو بدنام کرنا اور اپنے کفریہ،شرکیہ، بدعیہ عقائد و معاملات کا دفاع کرنے کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

مخالفین جب حق کے خلاف شکوک شبہات پھیلاتے ہیں تو میں خود کو انکو جواب دینے کے لئے مجبور پاتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک انہیں مناسب جواب نہ دینے پر ان شبہات سے کوئی بھی سادہ لوح اور کم علم متاثر ہوسکتا ہے۔ اور میرے لئے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ دیوبندی اور بریلوی اپنے مذہب کی اشاعت کے لئے ہمارا پلیٹ فارم استعمال کرکے لوگوں کو گمراہ کریں۔ لیکن انتظامیہ کا خیال اور رویہ اسکے برعکس ہے اس کا واضح ثبوت دیوبندیوں کے اہل حدیث کے خلاف شروع کئے گئے وہ دھاگے ہیں جن پر کوئی جواب دئے بغیر ہی انہیں تالا لگا دیا گیا ہے یا وہ دھاگے جن پر مناسب جواب یا بحث کو منطقی انجام تک پہنچنے سے پہلے ہی بند کردیا گیا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ باطل پرستوں کا پیغام تو لوگوں تک پہنچ جاتا ہے لیکن ہمارا جواب احسن طریقے سے نہیں پہنچتا۔

معاف کیجئے گا عبدہ بھائی آپ میرے استاد ہیں اور میرے لئے انتہائی قابل احترام اور لائق محبت ہیں لیکن آپ سے محبت مجھے یہ حق بات کہنے سے نہیں روکے گی کہ اہل حدیثوں میں، میں آپکو فکری لحاظ سے سب سے زیادہ خطرناک سمجھتا ہوں۔ آپکا انداز فکر حق کے لئے زہر قاتل سمجھتا ہوں۔ آپ باطل پرستوں کو حق سمجھانے کے لئے جزوی طور پر ان سے متفق ہوجاتے ہیں اور حق کو گھما پھرا کر بیان کرتے ہیں۔ آپکے رد میں ہمیشہ باطل کی کسی نہ کسی صورت میں حمایت پائی جاتی ہے۔ آپ حق بیان کرنے میں دو ٹوک انداز نہیں اپناتے۔ آپ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ اگر باطل پرستوں کی معمولی اور بے ضرر باتوں کو مان لیا جائے تو وہ آپکی حق بات کو توجہ سے سنیں گے۔ جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح باطل کی آمیزش کے ساتھ حق کبھی بھی کسی کو متاثر نہیں کرتا بلکہ الٹا حق کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر معاملہ میں آپ کا انداز اور رائے دوسرے اہل حدیثوں سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔

میری طرف سے انتظامیہ کی پریشانی اس صورت میں بڑی حد تک ختم ہوسکتی ہے کہ یا تو وہ خود دیوبندیوں کے شبہات کے مناسب انداز میں جواب دے دیا کرے تاکہ یہ پلیٹ فارم جسے حق کی نشرواشاعت کے لئے قائم کیا گیا ہے باطل کی تشہیر کے لئے استعمال نہ ہوسکے یا پھر دوسروں کو موقع دیتے ہوئے اپنے کچھ اصولوں کی قربانی دے دے۔ اور دوسرا دیوبندیوں کے احادیث کے مذاق اڑانے اور مختلف حیلوں، بہانوں، اشاریوں اور کنایوں کے ساتھ قرآن و حدیث پر سب وشتم جیسے رویے کی حوصلہ شکنی کرے۔ اگر فورم پر سارے ہی باذوق بھائی، یوسف ثانی بھائی، عبدہ بھائی، خضرحیات بھائی اور ابوالحسن علوی بھائی جیسی فکر رکھنے والے لوگ ہوں تو یہ فورم چوں چوں کا مربہ بن جائے گا اور حق و باطل آپس میں گڈمڈ ہوجائیں گے اور کسی نئے شخص کے لئے اس فورم کے مواد کے مطالعہ کے ذریعے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگا کہ یہ کسی اہل حدیث کا فورم ہے یا حنفیوں کا؟

نوٹ: یہاں میں نے جن محترم شخصیات کے نام لے کر اپنا مدعا بیان کیا ہے انکی خدمت میں عرض ہے یہ میری مجبوری تھی اپنے بھائیوں سے اختلاف کے باوجود مجھے ان سے دلی محبت ہے اور جس طرح وہ باطل کے ساتھ میرے رویے کو میری کم علمی سمجھتے ہیں اسی طرح میں بھی زیادہ سے زیادہ انکے باطل کے ساتھ غلط طرز عمل کو انکی اجتہادی خطاء سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا اور مجھے کسی کے بھی خلوص اور حق سے محبت میں ادنی سا بھی شک و شبہ نہیں۔ والسلام
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
میرے دل میں خواہش ہے کہ روز قیامت جب میں رب کے سامنے پیش ہوں تو میرے نامہ اعمال میں کسی اہل توحید کو دین سے متنفر کرنا شامل نہ ہو۔
اگرارسلان بھائی صاحب کچھ اور برا بھلا کہنا چاہیں تو میری آئی ڈی حاضر ہے۔
محترم بہن دعا سے میں صرف افسوس ہی کر سکتا ہوں کہ جس طرح کی زبان ان کے لیے یہاں استعمال کی گئی۔

اللہ حافظ محدث فورم
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم آؤ یا جاؤ، بہرحال جو کچھ تم لوگوں نے کیا ہے وہ تو میرے دل میں زخم لگ ہی گیا ہے۔ تم لوگوں کو صرف اپنا زخم نظر آتا ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محمد ارسلان بھائی آپ نے جاتے جاتے اہل حدیث بہنوں اور بھائیوں پر زیادتی کردی۔ آپ پر زیادتی ہوئی آپ کو حق بات کہنے سے روکا گیا۔ اگر اس زیادتی پر آپ صبر کرتے تو اللہ سے اجر کے امیدوار ہوتے۔ لیکن آپ نے بہت سے اپنے بھائیوں کو سخت سخت جوابات دے کر اپنا حق پورا کرلیا یا خود کو اجر سے محروم کرلیا۔ واللہ اعلم

دعا بہن نے وضاحت کردی تھی کہ اس دھاگے کو شروع کرنے کے لئے انکی نیت اچھی اور نیک تھی تو ہمیں اپنی بہن سے حسن ظن رکھتے ہوئے انکی اس گواہی کو مان لینا چاہیے۔ امید ہے آپ اس نصیحت پر ناراض نہیں ہونگے بلکہ ٹھنڈے دل سے گزارشات پر غور فرمائیں گے۔ آپ قرآن کی وہ آیت کیوں بھول گئے کہ مومنین کفار پر سخت اور آپس میں نرم دل ہوتے ہیں۔ آپ تو اپنے اہل حدیث بھائیوں کے لئے بھی نرمی نہیں دکھا رہے۔ غصہ تھوک دیں۔ اور ایسے معاملات کو اپنا ہتھیار بنا لیں جب کوئی اہل حدیث آپ پر زیادتی کرے تو اسے برداشت کرلیں اور اپنے نامہ اعمال کو نیکیوں سے بھرلیں اور اللہ سے اچھے بدلے کی امید رکھیں۔والسلام آپکا دینی بھائی۔
 
Top