مولانااثری صاحب نےمضمون کےآخرمیں حسب وعدہ دونوں نسخوں کےعکس چسپاں کیےہیں وہاں سےملاحظہ کیےجاسکتےہیں۔
البتہ فورم پربھی اسی حوالے سےعکس موجودہیں جویہاں دیکھے جاسکتےہیں۔
اسی موضوع کےتعلق سے حافظ زبیرعلی زئی صاحب رحمہ اللہ کا ایک تفصیلی مضمون فورم پرموجودہے:
http://forum.mohaddis.com/threads/نماز-میں-ہاتھ-باندھنے-کا-حکم-اور-مقام.567/
اس کےعلاوہ پاک و ہنداوربعض عرب ممالک کےعلماء نے متون احادیث کےاندر ان دسیسہ کاریوں سے نقاب کشائی کرنےکےلیےمستقل تصانیف فرمائی ہیں جن کےاندرضمنا اس تحریف کا بھی تذکرہ ہے ۔ چندکتب یہ ہیں:
قرآن وحدیث میں تحریف از ڈاکٹرابوجابرعبداللہ دامانوی
تحریف النصوص من مآخذ أہل الأهواء في الاستدلال للشيخ بكر ابو زيد
زوابع في وجه السنة قديما و حديثا للشيخ صلاح الدين مقبول أحمد
الطوام المرعشة في بيان تحريفات أهل الرأي المدهشة للشيخ بديع الدين الراشدي السندي
یہ چندمستقل تصانیف ہیں اس موضوع پر۔اگر عموماعلماءکے کلام کو اکٹھاکیاجائےجوانہوں نے اپنی کتب کےاندر کسی مناسبت سے ذکرکیاتوفحدث ولاحرج۔