• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بچپن اچھی طرح سے یادہے۔ تختی لکھی ہے مگر نہایت ہی کم۔
مجھے تو بچپن کی ایک بات بہت اچھی طرح سے یاد ہے۔ میرے والد صاحب اس وقت سعودیہ میں ہوتے تھے ( تقریبا 1978) اور مجھے وہاں سے بڑی خوبصورت جینوئن گھڑی لاکردی۔
اب میں زیادہ سے زیادہ 5 سال کا تھا۔ کیا معلوم کہ کیا ہے۔ گھر سے باہر نکلا اور اس پر اینٹ مار کر اس کو توڑ کر بادام نکالنے کی کوشش کی مگر اس میں سے بادام نہیں نکلا۔ بس اس کو وہیں گھر کے کونہ میں ہی چھوڑا اور واپس آگیا۔
مجھے آج بھی اس گھڑی کا ڈائل یاد آتا ہے گہرے رنگ کا تھا تقریباً جامنی سا اور جب اس پر ایک زاویہ سے دھوپ پڑتی تو دیوار پر قوس قزح بنا دیتا تھا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اللہ اکبر و للہ الحمد۔ کل ہم بچے تھے اور آج ہمارے بچے ہیں۔
بشکریہ ابو عبداللہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
دو سال قبل تک بچے یہی"ٹیچر ٹیچر،ڈاکٹر ڈاکٹر،گھر گھر،مہمان مہمان " کھیلا کرتے تھے۔۔اس ماہ نیا تجربہ ہوا ہے۔۔
"آؤ کھیلیں؟"
"کیا کھیلیں؟"
"کالج کالج کھیلیں؟؟"تین سالہ بچی نے اشتیاق سے پوچھا
نوے کی دہائی کی ہماری ایک عزیزہ بعمرچار سال امی جان کا بیگ کندھے پر ٹکا کر کہتی"میں یونی ورسٹی جا رہی ہوں"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
علی بابا چالیس چور کی کہانی سنتے سنتے جناب ماعز کی جانب سے کوئی بیس پچیس تبصرے،پوچھ گچھ تو ہو ہی گئے!!
"چالیس آدمی اپنے اپنے گھوڑوں پر سوار آ رہے تھے"
"ان کے پاس گاڑیاں نہیں تھیں؟"
۔۔۔
"علی بابا کی بیٹی نہیں تھی؟؟"
"نہیں ۔۔اس کا ایک بیٹا ہی تھا"
"کیوں؟"
"بس اللہ تعالٰی نے اسے ایک بیٹا ہی دیا تھا۔۔جس طرح امل ایک اکیلی بہن ہے"
"اچھا"
۔۔۔
"علی بابا اکیلا گیا تھا ؟"
"جی"
"اسے ڈر نہیں لگا تھا؟؟اس کی بیوی اور بیٹا گھر اکیلے تھے؟انہیں ڈر نہیں لگا؟؟"
"نہیں ۔۔اس نے آیت الکرسی پڑھ لی تھی"(جس طرح ابھی آپ کو ڈر لگنے پر آیت الکرسی پڑھائی گئی تھی)
"اچھا"
۔۔۔۔
"قاسم اکیلا گیا تھا"؟؟
"جی"
"اس کی بیوی نہیں گئی تھی؟"
"نہیں"
"کیوں؟"
"جب ا بو جان دودھ دہی لینے جاتے ہیں۔امی جان ساتھ جاتی ہیں؟"
"وہ۔۔اس دن ۔۔جب ابو جی لیس لینے گئے تھے تو امی جی بھی تو ساتھ گئی تھیں"):
"دادا با جب جاب پر جاتے ہیں۔۔دادی اماں کوئی ساتھ جاتی ہیں؟"
"دادا با تو ڈاکٹر ہیں"قصہ پاک!!
"اچھا جب چاچو باہر کام سے جاتے ہیں،چاچی جاتی ہیں؟"
"ایک بات بتاؤں۔۔جب چاچو باہر جاتے ہیں ناں ۔۔چاچی کہتی ہیں ۔۔امل کو بھی ساتھ لے کر جائیں۔۔چاچی پھر امل کوساتھ بھیج دیتی ہیں"
آج کے بچوں کو مات دینا اتنا بھی آسان نہیں):
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
عز صاحب کو ناجانے بیٹھے بیٹھے کیا سوجی
"آلہ آپ کو پتا ہے میرے بابا سلفی ہیں "
"جی مجھے پتا ہے "
"اور میں نا بڑے ہو کر حنفی بنوں گا "۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
عز گاڑی میں بیٹھ کرشور مچا رہا تھا" میں جوان ہو گیا میں جوان ہو گیا ہوں"جب ہم گاڑی سے اتر کر گھر آنے لگے تو ہمارے پاس کافی سامان تھا عز کو یہ خدشہ تھا کہ مجھے کوئی ہلکہ سا شاپر نا پکڑا دیا جائے اپنی ماما سے کہا " ماما میرے ہاتھ نابوڑھے ہوگئے ہیں"
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
ہم اپنی بھابھی کے گھر گئے ان کے گھر میں بہت بڑی انگوروں کی بیل تھی جس کو بانس کے ڈنڈوں سے سہارا دیا ہوا تھا عز نے بانس کے ڈنڈے دیکھے تو کہنے لگا" میں نے نا ان سے ٹرینگ لینی ہے "
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
کاغذ پر لکھا نمبر تھماتے ہوئے پانچ سالہ ملائکہ کچھ یوں گویا ہوئی:
" باجی آپ میرا نام غلط لیتی ہیں ،اس کاغذ پر نمبر کے ساتھ جو نام لکھ ہے ناں، وہ میرا اصل اور صحیح والا نام ہے"
کاغذ پر نظر دوڑائی گئی تو وہاں لکھا تھا۔۔۔" ملائکہ قریشی":)
 
Top