محترم -
آپ جذباتی ہو رہے ہیں - اور حقائق سے نظرین چرا رہے ہیں -برزخی عذاب و ثواب و عدم سماع موتہ کا نظریہ عثمانیوں کی ایجاد نہیں - بلکہ یہ عقیدہ سلف و صالحین کا عقیدہ ہے - ہم نے بارہا یہ بات کی ہے کہ ہمارا عثمانیوں سے کوئی تعلق نہیں -بہت سے دوسرے معاملات میں ان کی گمراہی کے ہم بھی قائل ہیں -لیکن یہ بات بھی ذین رہے کہ کبھی کبھار شیطان بھی صحیح بات کر جاتا ہے -(آیت الکرسی کی فضیلت میں نبی کریم کی ایک حدیث غالبا مروی ہے جو کہیں پڑھی تھی کہ شیطان نے ایک صحابی کو آیت الکرسی پڑھنے کی تلقین کی تھی ) - اب بتائیں کہ کیا صحابی رسول نعوز باللہ شیطان کے مقلد کہلائیں گے -؟؟
دوسری بات یہ کہ حضرت عمرو بن العاص رضی الله عنہ کی وصیت سے متعلق جو جو لولی بھائی نے معروف عالم محمد بن صالح العثيمين کے نظریات اور میں نے مولانا عبد الرحمان کیلانی کی تحقیق پیش کی ہے - اس کے بارےکیا کہیں گے -؟؟؟ کیا اب یہ دونوں بھی عثمانی مقلد اور گستاخ صحابہ میں شمار ہونگے ؟؟؟
جواب کا انتظار رہے گا -
اور ساتھ ہی محترم میرا مشورہ آپ کوہے کہ: حضرت علی رضی الله عنہ کا یہ خوبصورت قول بھی ذہن میں رکھیں " یہ مت دیکھو کہ کون که رہا ہے - بلکہ یہ دیکھو کہ وہ کیا که رہا ہے
عثمانی بالقابہ السیئہ ،کے خلاف پوسٹ دیکھتے ہی آپ حواس ہی چھوڑ بیٹھے ۔
آپ نے صحابی کو ہی پھر نشانہ بناڈالا ۔نعوذباللہ من ذالک
بندہء خدا ! صحابی نے شیطان کی تلقین سے نہیں ۔بلکہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم وتصدیق سے آیۃ الکرسی سیکھی اور اپنائی تھی؛یہ حدیث صحیح بخاری میں ہے،اس حدیث کا آخری اور مرادی جملہ ہے :
فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا إِنَّهُ قَدْ صَدَقَكَ وَهُوَ كَذُوبٌ، تَعْلَمُ مَنْ تُخَاطِبُ مُنْذُ ثَلاَثِ لَيَالٍ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ)
ـــــــــــــــــــــــــ
دوسری اہم بات یہ کہ صحابی کے بارے ایسی غلط بات آپ نے یہ بتانے کےلئے لکھ ماری
کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ:
مسعود عثمانی ایک شیطان تھا لیکن اس نے ایک بہت صحیح بات کی اور پھیلائی جو امت کے کسی عالم کو سمجھ نہیں آرہی تھی ،یہ واحد شیطان تھا جس کے کرپٹ دماغ نے ایسا جدید عقیدہ گھڑا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قول حوالہ ضرور دیجئے گا ۔
تاکہ ہم اسے ذہن میں رکھ سکیں !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے تعجب ہے ایک طرف آپ مرفوع احادیث بھی پسند نہیں فرماتے اور دوسری ایک صحابی کاقول ۔تقلید غیر ۔کےلئے نقل فرمارہے ہیں
میرے خیال اس کا مقصد بھی وہی ہے کہ عثمانی کی بدبختیوں کو مت دیکھو ۔وہ بڑی قیمتی باتیں کرتے ہیں انہیں قبول کرو ۔
ایسی باتیں تمہیں کہیں اور سے نہیں مل سکتیں ۔۔اس لئے آو سب بیعت جام وسبو کرلیں