السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عجیب!!!!
میری کوشش یہی ہوتی کہ اس طرح کے"متنازعہ"موضوعات کہ جن کے بعد "عجیب الخلقت"رکن تشکیل پائے۔ میں مداخلت نہ کی جائے مگر اتفاقا پڑھنے کو مل جائیں تو اضطرب رہتا ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ"اضطراب" خاصا متاثر کرتا ہے!!
ہندوستانی مسلمانوں کی ذہنی و فکری بلوغت کی ازل سے قائل ہوں۔۔جانے انہیں وقتا فوقتا کیا باور کروایا جاتا ہے؟؟؟؟
اپنے حالات درست ہوں تو دوسروں کے گھروں میں جھانکیے۔۔۔دوسروں کو "نکلو۔۔بھاگو۔۔بچو" کی صدائیں اور اپنا گھر خاکستر بنا ہے۔۔
ہندوستان میں جو کچھ ہوتا ہے۔۔اپنے ملک میں نہیں ہوتا؟؟
لال مسجد اور اسلام آباد کی دیگر مساجد کا سڑک کی توسیع کے لیے ڈھایا جانا ہمیں یاد نہیں یا وزیرستان کی " دہشت گرد مساجد" یاد نہیں!!!
مساجد کے سپیکرز بند نہیں ہوتے؟؟مساجد کو تالے نہیں لگتے؟؟علماء گرفتار نہیں ہوتے؟؟؟مساجد،مدرسے"دہشت گرد" نہیں ٹھہرتے؟؟؟نہیں صاحب ایسا کچھ نہیں ہے۔۔ہم بہت آرام سے "امیر المومنین" کی قیادت میں سرگرم ہیں!!!
اسلامی ملک ہے۔۔ذرا سی بات پر جیل ہے!!اندھیر کوٹھڑی!!ہندوستان میں سوشل سائیٹس پر گرفتاریوں کے شور مچانے والےاپنے ملک میں سوشل میڈیا کے "دہشت گردوں "کی گرفتاریوں سے چپ رہیں تو کیا ہے؟؟؟وہ تو آرام میں ہیں!!
وہاں ہندو مار دیتے ہیں۔۔یہاں امریکی مار دیتے ہیں۔۔۔صرف اتنی سی بات ہے۔۔شور کس بات کا؟؟؟
جہاں داڑھی والا جیل میں جائے۔۔۔پردے والی تعلیمی ادارے سے نکال دی جائے!!!یہی بھارت ہوتا تو میڈیکل کالج کی طالبہ پر حجاب کی پابندی پر ہم چیخ نہ اٹھتے!!وہی ہیں کہ بے خبر ۔۔"اچھا اس کو مجبور کیا گیا تھا کہ حجاب اتار کر مباحثے میں شرکت کرے؟؟؟"
پاکستان میں حکومت کے خلاف نکلیں تو "خروج" ٹھہرتا ہے۔۔"خارجی" گھر بدر کیے جاتے ہیں اور ہندوستان میں حکومت کے خلاف اٹھنے کو اکسایا جاتا ہے۔۔سلام ہے ایسی سوچ پر!!!اگر وہاں "کھلے عام" ہندو ہیں تو یہاں"چھپے" ہندو برداشت ہوتے ہیں!!
اسلام کا لیبل جہاں لگ جائے ۔۔۔سب اسلامی ہے!!!زم زم کالیبل"شراب "پر لگا کر غٹاغت پینے میں کوئی ممانعت تو نہیں ہے ناں!!
جن صاحبان کو بھارتی مسلمانوں پر مظالم سے افسوس ہے وہ اپنے اپنے ممالک میں حکومت وقت کے سامنےاحتجاج کریں۔۔پھر معلوم ہو جائے گا کہ "احتجاج" کہتے کسے ہیں اور کرتے کیسے ہیں؟؟؟
مظالم اپنی جگہ مگر اپنا ملک بھی ان سے خالی نہیں ۔۔فرق صرف اتنا ہے کہ وہاں ہندو ہیں اور یہاں "مسلمان"۔۔مسلمان کی مار برداشت کرنا" کارِ ثواب" ہے۔۔۔مجھے پاکستان سے محبت ہے،کسی دوسرے فریق کو یہ باور کروانے کی ضرورت نہیں کہ یہ کیا،کیوں اور کیسے ہے!!
جس طرح ہمیں اپنے ملک سے محبت ہے۔۔اسی طرح ہر ایک کو اپنی جائے پیدائش،علاقے سے دلی محبت ہے!!اور ایک مسلمان کے لیے اسلام "وطن" سے برترہے!!!اگر چھوٹے پیمانے پر یہ بات اٹھتی ہے کہ پابندی لگے تو پاکستان مین بھی بہت سے احتجاج ہوتے ہیں کہ یہ ہو اور وہ ہو اور کچھ نہیں ہوتا!!جب نوٹس لیا جائے گا تو بات کی جائے گی ناں!!کلاس میں بچے آپ کی شکایت لگا رہے ہیں،ٹیچر توجہ نہیں دے رہا تو پہلے سے ہی شور مچانا کہاں کی دانش مندی ہے؟؟اذان پر پابندی کا مطالبہ بہرصورت غلط ہے مگر اس وقت صورت حال سنگین ہو گی کہ جب نوٹس لیا جائے گا!!
ہندوؤں سے بغض اپنی جگہ۔۔مگر کسی قوم سے نفرت نا انصافی کا باعث نہ بنے۔۔۔وہ مسلمان جیسے ہیں ،جہاں ہیں۔۔خوش ہیں تو آپ بھی خوش رہیں۔۔آپ کو مدد کے لیے پکاریں تو جواب دینا لازم بصورتِ دیگر بے جا ہمدردیاں نہ جگائیں۔۔عراق و شام والے مدد کو پکاریں تو مدد حرام اور بھارت والے نہ بھی پکاریں تو حاضر!!!جب کوئی ہمیں نہیں کہتا کہ دیکھو پاکستان میں یہ اوریہ ہوا ہے تو اسے کہنے کی کیا ضرورت ہے کہ تمہارے ہاں یہ اور یہ ہوا ہے؟؟؟
بھارتی مسلمانوں کا ہندو اکثریت معاشرے میں رہ کر بھی اسلام پر احسن طریق سے کاربند رہنا ہمارے لیے روشن مثال ہے!!!
فکر جس کی کرنی چاہیے اُسی سے بے فکری ہے!!
کسی رکن کو اسے اپنے اوپر اٹیک نہیں سمجھنا چاہیے۔۔مزید یہ کہ جواب الجواب کی ذمہ داری سے اراکین کو بری کر رہی ہوں!!