اللھم آمین۔
الحمد للہ آج ان کی طبعیت بہتر ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے۔ اور اپنی دعاؤں میں یارکھنے پر آپ سب بھائیوں، بہنوں کا بھی بہت بہت شکریہ اللہ تعالی نے دعائیں قبول فرما لیں اور صحت و عافیت عطا فرما دی ہے۔ الحمد للہ علی ذالک
ایک دینی بہن کے لئے بھی دعا کرتے ہیں جو کہ سعودیہ میں ہیں، ان کے لئے الگ سے تھریڈ ساجد تاج بھائی نے لگا رکھا ہے۔ اللہ تعالی انہیں بھی کینسر جیسے موذی مرض سے صحت و عافیت عطا فرمائے۔ ان کا کامیاب آپریشن ہو چکا ہے۔ اس کے بعد کی دوائی بہت سخت تھی۔ بڑی ہمت سے وہ اپنا علاج کروا رہی ہیں۔ الحمد للہ کل مسز سے بات چیت ہوئی تھی۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس مرض سے لڑائی کرتے کرتے اب ان کا حوصلہ اور بڑھا ہے۔ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد کامل صحت و عافیت عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔