• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے لئے دعا کریں

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ڈاکٹر کا کہنا یہ بھی ہے کہ ٹینشن کی وجہ سے بھی کبھی اس طرح کا درد ہوتا ہے، ڈاکٹر نے کہا مجھ سے کہ "کسی لڑکی سے شادفی کرنی ہے؟؟ میں نے کہا نہیں.، پھر ڈاکٹر نے کہا کسی سے پیار ہوا ہے میں نے کہا نہیں میری شادی تو ہو چکی ہے، پھر ڈاکٹر نے کہا دوسری شادی کرنی ہے، میں نے کہا نہی ڈاکٹر صاحب، پھر ڈاکٹر نے پوچھا بوڑھے ہو گئے ہو میں نے کہا نہیں تو ڈاکٹر نے کہا پھر تمہیں دل کا دورہ نہیں پڑا اور ہنسنے لگا، الحمد للہ
اللہ کا شکر ہے۔۔!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
آپ سبھی دوستوں کا شکریہ، کہ دعا کی آپ لوگوں نے الله آپ لوگوں کو اس کا نیک بدلہ دے آمین ثم آمین
کل اسپتال میں میں یہی سوچ رہا تھا اور بس ایک ہی دعا کر رہا تھا کہ "مجھے الله کافی ہے" یعنی میں بیماری سے بول رہا تھا ، کہ تجھے الله ہی کافی ہے، کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ کچھ غلط رپورٹ آئے یا آپریشن وغیرہ کرنا پڑے، اگر آپریشن کرنا پڑتا تو میں آدھے سے زیادہ ٹوٹ جاتا، ویسے ہی کل میری بیوی رو رو کر اس کی آواز بیٹھ گئی، میں نے میرے والد صاحب اور والدہ کو کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ بوڑھے ہیں اور صرف خبر سن کر ہی وہ دونوں آدھے ہو جاتے، اسی لئے میں اکیلا ہی اسپتال پہنچ گیا اور فیصلے کا انتظار کرنے لگا.
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
السلام علیکم،

جی کل ڈاکٹر کو پورا حال سنایا، ڈاکٹرز نے کئی ٹیسٹ کیے، جس کے بعد معلوم ہوا کہ مجھے سینے میں سردی کا انفیکشن ہے، میں قریب ایک مہینے سے بارش کا مزہ لے رہا ہوں شاید اسی لئے مجھے سردی بیٹھ گئی ہے،
ڈاکٹر کا کہنا یہ بھی ہے کہ ٹینشن کی وجہ سے بھی کبھی اس طرح کا درد ہوتا ہے، ڈاکٹر نے کہا مجھ سے کہ "کسی لڑکی سے شادفی کرنی ہے؟؟ میں نے کہا نہیں.، پھر ڈاکٹر نے کہا کسی سے پیار ہوا ہے میں نے کہا نہیں میری شادی تو ہو چکی ہے، پھر ڈاکٹر نے کہا دوسری شادی کرنی ہے، میں نے کہا نہی ڈاکٹر صاحب، پھر ڈاکٹر نے پوچھا بوڑھے ہو گئے ہو میں نے کہا نہیں تو ڈاکٹر نے کہا پھر تمہیں دل کا دورہ نہیں پڑا اور ہنسنے لگا، الحمد للہ
اللہ کا شکر ہے۔۔!

اور ہماری بھابھی جی کو حوصلہ دیں کہ کچھ نہیں ہوا، اللہ سب سے بڑا ڈاکٹر ہے اور دُعا سب سے بڑی میڈیسن ہے اور یہ علاج کبھی غلط نہیں ہوتا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم،
آج ان شاء الله بڑے اسپتال جانا ہے، اور چیک کرانا ہے کہ کہیں دل کا دورہ وغیرہ کا اثر تو نہیں پڑا مجھے، الله رحم کرے آمین

میری عمر ٢٧ سال ہے کیا ٢٧ سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑتا ہے؟؟
آج میری بیوی میری حالت دیکھ کر بہت روئی ہے، اور میں بھی سحری کے بعد مسلسل سب یاد کر کے رو ہی رہا ہوں، آپ لوگ آج جمعتہ المبارک کی اپنی نماز میں میرے لئے بس ١٠ سیکنڈ ضرور دعا کر دیجئے میں ویسے ہی بہت پریشان ہوں،
حسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَ‌بُّ الْعَرْ‌شِ الْعَظِيمِ ﴿١٢٩﴾(التوبہ)

السلام علیکم

اللہ سبحان تعالی آپ کے اور آپ کے اھل خانہ پر اپنا فضل و کرم کرے۔ آپ کو دل کی تکلیف نہیں ھے گیس کی وجہ سے ایسا ہوا ھے اور اللہ سبحان تعالی آپ کو دل کی تکلیف سے دور رکھے، روزہ کی حالت میں انسان کی طبیعت کے مطابق ایسا ہو جاتا ھے۔

افطار کے وقت اکثر بادی چیزیں بہت زیادہ استعمال میں لائی جاتی ہیں جیسے آلو کے چپس، پکوڑے، سموسے، وغیرہ اس میں سموسہ میں یہ مشکل ھے کہ یہ بوائل بھی ہوتا ھے اور فرائی بھی، پکوڑے جو اکثر گھروں میں بنائے جاتے ہیں اس پر بہت سوں کو اس کا طریقہ نہیں معلوم جس پر پکوڑوں کے اندر بیسن کچا رہ جاتا ھے جس کی وجہ سے وہ بھی تکلیف کا باعث بنتا ھے۔ کبھی موقع ملا تو آپکو بازار جیسے پکوڑے بنانے کا طریقہ بتاؤں گا کیونکہ یہاں بات تکلیف پر ہو رہی ھے۔ خیال رہے خالی پییٹ بھی گیس ہوتی ھے۔

27 سال کی عمر میں دل کا دورہ نہیں پڑتا اور پھر جو جتنا آپ نے ذکر کیا اس میں دل کا دورہ والی کوئی بات نہیں تھی وہ کیا ہوتی ہیں اگر میں نے لکھیں تو آپ نے اپنے ذہن میں سوچ کر ہی وہم پیدا کر لینا ھے اس لیے، آپ کو جو ہوا وہ گیس کی وجہ سے ہوا ھے۔

والسلام
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اللہ تعالی آپ کو اور تمام ایمان والوں کو تمام بیماریوں سے مکمل صحت و عافیت عطا فرمائے۔
ہماری ایک دینی بہن سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں ان کو کافی تکلیف ہے۔ اللہ تعالی انہیں بھی مکمل صحت و عافیت عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین
 
Top