• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے پسندیدہ اشعار

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
خود بخود چھوڑ گئے ہیں تو کوئی بات نہیں
اتنے احباب کہاں مجھ سے سنبھالے جاتے
ہم بھی غالب کی طرح کوچہِ احباب سے محسنؔ
نہ نکلتے تو کسی روز نکالے جاتے
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
کیوں تذکرہ قبر سے کتراتا ہے
میت کوئی اُٹھتی ہے تو ڈر جاتا ہے​
تجھ کو تو بڑا گھمنڈ تھا ہستی پر
اب موت ہے سامنے تو گھبراتا ہے؟​
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
سرد آہ نہ بھر ، مزاج برہم نہ کر
یوں دائرہِ نشاط کو کم مت کر​
مایُوس نہ ہو جو سب تجھے چھوڑ گئے
اللہ کا آسرا تو ہے ،غم مت کر​
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
نہ جانے ہو گیا ہوں اس قدر حساس میں کب سے
کسی سے بات کرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
تیرے کوچے سے اب میرا تعلق واجبی سا ہے
مگر جب بھی گزرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اتنی ہی دشوار اپنے عیب کی پہچان ہے
جس قدر کرنی ملامت غیر کو آسان ہے​
الطاف حسین حالی​
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
عدل و انصاف فقط حشر پہ موقوف نہیں
زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
نہ یہ غم نیا ،نہ ستم نیا کہ تیری جفا کا گلہ کریں
یہ نظر تھی پہلے بھی مضطرب یہ کسک تو دل میں کبھو کی ہے :)

کوئی غلط مطلب نہ لے:)
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
نام نہاد شیخ الاسلام کے نام

جس کی فطرت ہو عیب شر سے مَملُو
صُحبت سے وہ اچھوں کی نہ ہوگا خُوش خُو​
رہتی ہے اگرچہ رات دن پانی میں
جاتی نہیں مچھلی کے بدن سے بد بو​
 
Top