• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نزول عیسیٰ کے قائلین سے چند سوالات

شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
آپ یقینا غامدی کے مقلد ہیں

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
غامدی کیا کہتا وہ کیوں کہتا اس کی وجہ کیا ہے اس سے پوچھیں۔۔اور آپ میرے جوابات پر غور و فکر کریں۔۔شکریہ۔۔۔۔۔لیکن مجھے بس قرآن مجید اور سنت جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو دی وہی کافی ہے ۔۔شکریہ۔
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
یہ ان کی خوش فہمی ہے کہ سوال کے جواب کوئی نہ دے سکا

شیخ محترم اسحاق سلفی نے جو سوالات کئے ہیں اب دیکھتے ہیں موصوف فیضان کتنا فیض بانٹے گے جوابات دے کر
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
جس بندہ کو حدیث کی امہات الکتب کے نام بھی نہیں آتے وہ کیسے ان کا درجہ و مقام متعین کر سکتا ہے ،
۔۔۔۔۔۔
قرآن مجید اللہ کی سچی ، اور لا ریب کتاب ہے ، اس کی دلیل تو بتاؤ ۔
پھر احادیث کی کتب پر بات کرتے ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کس نے کہا ہے کہ پہلے قرآن پر ایمان لانا ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یاد رہے ؛
ان سوالوں کے جواب فیضان صاحب نے دینے ہیں ، کوئی اور بھائی اپنا وقت میرے سوالوں کے جواب میں ضائع نہ کرے ،
السلام علیکم!اسحاق صاحب۔
شکریہ اتنی توجہ دینے کا۔۔۔جواب تو آپ کو عیسیٰ علیہ السلام پر دینے چاہیے تھے یا سوال بھی اسی ٹاپک پر ۔۔لیکن کوئی بات نہیں۔۔۔ان شائ اللہ۔۔۔۔۔پھر دیں گے آپ سےامید ہے مجھے آپ سے شکریہ۔
الکتب کے نام درج ذیل ہیں۔
1-صحیح بخاری۔تالیف۔امام المحدثین محمد بن اسماعیل البخاری رحمہ اللہ۔۔۔۔۔ترجمہ۔۔۔مولانا محمد دائود راز رحمہ اللہ۔۔۔۔
2-سنن ابی داود۔۔تالیف۔ امام ابوداودسلیمان بن اشعث سجستانی رحمہ اللہ۔۔۔۔ترجمہ۔۔۔۔ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالجبارالفریوائی حفظ اللہ۔
3-صحیح مسلم ۔۔۔تالیف۔امام ابوالحسن مسلم بن الحجاج القشیری رحمہ اللہ۔۔۔اختصار۔۔۔۔امام حافظ زکی الدین عبدالعظیم المنذری رحمہ اللہ۔
4۔مِشکوٰۃ المصابِیح۔۔۔مترجم و محشی۔۔۔استاد الا ساتذہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمداسمٰعیل سلفی رحمہ اللہ۔
5۔سنن ابن ماجہ ۔۔۔تالیف۔۔۔امام ابو عبداللہ محمد بن یزید ابن ماجہ القزوینی رحمہ اللہ۔ ترجمہ زیر نگرانی از۔ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالجبار الفریوائی حفظ اللہ۔

بہت بہت شکریہ۔۔۔میری غلطی مجھے بتائی۔۔۔۔یہ آپ کے پہلے سوال کا جواب تھا جو دے چکا میں۔۔۔۔۔
٭ایک سوال آپ بھول گئے کرنا میں خود سوال کر کے جواب دے دیتاہوں ٭ کیا دلیل ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے ۔۔۔۔قرآن مجید۔۔۔۔
جواب۔
سورۃ النسائ 4۔کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت کچھ اختلاف بیانی پائی جاتی۔ (82)
سورۃ الزمر39۔اللہ نے بہترین کلام اُتارا ہے ، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء ہم رنگ ہیں اور جس میں بار بار مضامین دُہرائے گئے ہیں ۔ اُسے سُن کر اُن لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں ، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذِکر کی طرف راغب ہو جاتے ہیں ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہِ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے ۔ اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہے۔ (23)
سورۃ الاحقاف46۔اے نبی ﷺ ، ان سے کہو ’’کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کر دیا (تو تمہارا کیا انجام ہوگا)؟ اور اِس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکے ہے۔ وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے ۔ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا۔ ‘‘ (10)
سورۃ لطور52۔اگر یہ اپنے اس قول میں سچّے ہیں تو اسی شان کا ایک کلام بنا لائیں۔(34)۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اسحاق صاحب کا سوال پہلے قرآن مجید ۔۔یہ کس نے کہا۔۔۔۔۔یعنی فیضان تم یہ بات کہاں سے لے آئے کہ پہلے قرآن مجید پر ایمان لائو۔۔۔۔اسحاق صاحب کیا آپ کو معلوم نہیں کہ نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے قرآن مجید ہی نازل فرمایا گیا جبکہ نبی کریم ﷺ پڑھے لکھے نہیں تھے۔ کچھ نہیں جانتے تھے کہ کتاب اور حکمت کیا ہوتی ہے۔ علم کس چیز کا نام ہے۔ اللہ کا کلام۔۔۔جب جب نبی کریم ﷺ نے تبلیغ کی سب سے پہلے اللہ کے کلام ہی کو سامنے رکھا ۔اے نبی آپ سے یہ فلاں فلاں بات پوچھتے ہیں کہوں میں تمہیں پڑھ کر سناتا ہوں۔۔بے شک سنت ہے لیکن لیکن اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق ہے۔قوانین کے مطابق ہے نہ کہ قرآن کے خلاف۔۔۔وہ قول نبی کا نہیں جو قرآن مجید سے ٹکرائے۔جس کا واضح قرآن مجید جواب دے۔روایات کو رکھ کر ترجمہ کرتے رہو قرآن مجید کی حاکمیت ختم کرتے رہو۔۔بے شک نبی کریمﷺ قرآن کےخلاف نہیں کہہ سکتے کوئی بھی قول ۔۔یہ ضعیف احادیث کہاں سے آئیں جبکہ ان میں بھی نبی کریمﷺ کا نام لے کر ان پر تہمت لگائی گئی۔۔۔۔

نبی کریم ﷺ پر قرآن نازل فرمایا گیا۔۔ ان کو حکم دیا گیا اسی قرآن مجید پر پہلے ایمان لائو۔۔۔۔۔نبی کریمﷺ 2017 میں آپ کے پاس نہیں آئے کہ یہ قرآن مجید ہے اس پر ایمان لائو۔۔یہ اللہ تعالیٰ کا ہی معجزہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب آپ تک پہنچا دی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
سورۃ مریم 19۔پس اے نبی ﷺ ، اس کلام کو ہم نے آسان کر کے تمہاری زبان میں اسی لیے نازل کیا ہے کہ تم پرہیز گاروں کو خوشخبری دے دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرا دو ۔(97)
٭میرا سوال جواب ملنے کی امید ہے ۔۔۔کیا قرآن مجید کے علاوہ کوئی اللہ تعالیٰ کا کلام ہے؟اگر ہے تو یہاں اس کا نام ضرور لکھ دیں میرے علم میں اضافہ ہو جائے ۔۔ان شائ اللہ۔
٭سورۃ القلم68۔
پس اے نبی ﷺ ، تم اِس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دیں ۔ ہم ایسے طریقہ سے اِن کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ اِن کو خبر بھی نہ ہوگی۔(44)
سورۃ المرسلت77۔اب اِس (قرآن لاریب حدیث) کے بعد اور کون سا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر ایمان لائیں گے ؟ (50)
سورۃ الشورٰی42۔اور اسی طرح (اے نبیؐ) ہم نے اپنے حکم سے ایک روح تمہاری طرف وحی کی ہے تمہیں کچھ پتہ نہ تھا کہ کتاب کیا ہوتی ہے اور ایمان کیا ہوتا ہے مگر اُس رُوح کو ہم نے ایک روشنی بنا دیا جس سے ہم راہ دکھاتے ہیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں۔ یقینا تم سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کر رہے ہو۔(52)
سورۃ الانعام6۔

ان سے پوچھو ، کس کی گواہی سب سے بڑھ کر ہے؟ ۔کہو ، میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے ، اور یہ قرآن میری طرف بذریعۂ وحی بھیجا گیا ہے تاکہ تمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے ، سب کو متنبہ کر دوں ۔ کیا واقعی تم لوگ یہ شہادت دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے اللہ(معبود) بھی ہیں؟ کہو ، میں تو اس کی شہادت ہرگز نہیں دے سکتا کہو ، اللہ تو وہی ایک ہے اور میں اُس شرک سے قطعی بیزار ہوں جس میں تم مبتلا ہو۔(19)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
سورۃ یوسف۔اے نبیﷺ ، ہم اس قرآن کو تمہاری طرف وحی کر کے بہترین پیرایہ میں واقعات اور حقائق تم سے بیان کرتے ہیں ، ورنہ اس سے پہلے تو (اِن چیزوں سے ) تم بالکل ہی بے خبر تھے۔(3)
٭٭٭کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ پر ایمان لانے کے بعد قرآن مجید کے علاوہ کچھ پڑھا؟؟؟؟؟کچھ لکھا؟؟؟؟؟معاملات زندگی گزارنے کے طریقے بلکل سنت سے واضح ہیں۔۔۔
سورۃ بنی اسرائیل۔
ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے لوگوں کو سمجھایا کہ ہوش میں آئیں ، مگر وہ حق سے اور زیادہ دور ہی بھاگے جا رہے ہیں۔(مگر یہ چیز ان کی بیزاری ہی میں اضافے کیے جارہی ہے)(41)
سورۃ البقرہ۔اے مسلمانو! اب کیا اِن لوگوں سے تم یہ توقع رکھتے ہو کہ یہ تمہاری دعوت پر ایمان لے آئیں گے ؟ حالانکہ اُن میں سے ایک گروہ کا شیوہ یہ رہا ہے کہ اللہ کا کلام سنا اور پھر خوب سمجھ بوجھ کر دانستہ اس میں تحریف کی ۔ (75)
سورۃ بنی اسرائیل17۔اس قرآن کو ہم نے حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور حق ہی کے ساتھ یہ نازل ہوا ہے، اور اے نبیﷺ ! تمہیں ہم نے اس کے سوا اور کسی کام کے لیے نہیں بھیجاکہ (جو مان لے اسے ) بشارت دے دواور (جو نہ مانے اسے ) متنبہ کر دو ۔(105)
قرآن سچی کتاب۔ اور لاریب کتاب ہے اس کی دلیل۔۔۔۔۔
سورۃ النسائ 4۔کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت کچھ اختلاف بیانی پائی جاتی۔ (82)
سورۃ بنی اسرائیل۔17۔
ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر لوگ انکار ہی پر جمے رہے ۔ (89)

عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں جواب دیں۔۔شکریہ۔۔۔۔قرآن مجید سے تمام دلائیل ہیں اور آپ سب کے سب ان لاریب احایث کا انکار کرتے جا رہے ہیں۔قرآن مجید کی حاکمیت کو زبان سے مان لینے سے صرف انسان مومن نہیں بن جاتا۔۔۔۔۔شکریہ
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
یہ ان کی خوش فہمی ہے کہ سوال کے جواب کوئی نہ دے سکا

شیخ محترم اسحاق سلفی نے جو سوالات کئے ہیں اب دیکھتے ہیں موصوف فیضان کتنا فیض بانٹے گے جوابات دے کر
السلام علیکم!محترم جناب عدیل صاحب۔سب سے بڑی دلیل لاریب کتاب کی پھر سنت نبوی۔۔۔یہ ہے شان اس دین کی۔۔۔
اہمیت ہے اس قرآن مجید کی سب کیونکہ کتابوں کی حاکم کتاب صرف ایک واحد صرف زبان سے اقرار نہیں عمل میں بھی نظر آئے گی۔۔۔ان شائ اللہ۔۔۔۔۔شکریہ۔۔اتنی توجہ دینے کی۔یہ پابندیا ہٹائیں ۔۔۔۔۔پھر ان شائ اللہ بات کرتے ہیں۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
عیسیٰ علیہ السلام وفات پا چکے ہیں قرآن مجید کا فیصلہ ہے۔ زبردستی مفہوم بدلنے سے حقیقت نہیں بدلی جا سکتی۔۔۔۔۔۔جواب ہے تو دیں نہیں تو۔۔۔۔۔آپ کا دین آپ کے ساتھ میرا دین میرے ساتھ۔۔میں نے آپ کو واضح دلائل سے سمجھانے کی کوشش کو۔۔۔۔ثقہ راوی سے غلطی ہو سکتی،بات سننے میں،لکھنے میں،یاد کرنے میں۔ان کو سامنے رکھ کر ترجمہ مت کریں۔۔۔۔شکریہ۔۔یہ ایسی طرح ہے جیسا کہ اکثریت نے سورۃ البقرہ 102 کا غلط ترجمہ کر کے ہاروت و ماروت کو فرشتے کہہ ڈالا۔۔جبکہ وہ شیطان انسانوں میں سے تھے۔۔۔۔غور فکر کریں۔۔۔۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
السلام علیکم!یہ پوسٹ تصاویر کی شکل میں ۔۔آپ سب کی آسانی کے لئے ۔۔۔
سورۃالبقرہ۔2۔۔اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اس پر ایمان لائو ۔ یہ اُس کتاب کی تائید میں ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی ، لہٰذا سب سے پہلے تم ہی اُس کے منکر نہ بن جائو ۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو اور میرے غضب سے بچو ۔(41)
سورۃالبقرہ۔2۔یہودی کہتے ہیں: عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں۔ عیسائی کہتے ہیں : یہودیوں کے پاس کچھ نہیں۔ حالانکہ دونوں ہی کتاب پڑھتے ہیں۔ اور اسی قسم کے دعوے ان لوگوں کے بھی ہیں ، جن کے پاس کتاب کا علم نہیں ہے یہ اختلافات جن میں یہ لوگ مبتلا ہیں ، ان کا فیصلہ اللہ قیامت کے روز کر دے گا ۔ (113)
 

اٹیچمنٹس

شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
سورۃ البقرہ2۔اِن میں ایک دوسرا گروہ اُمیّوں کا ہے ، جو کتاب کا تو علم رکھتے نہیں ، بس اپنی بے بنیاد امیدوں اور آرزوئوں کو لیے بیٹھے ہیں اور محض وہم و گمان پر چلے جارہے ہیں۔ (78)
سورۃ البقرہ2۔یہ اللہ کی کتاب ہے ، اس میں کوئی شک نہیں ۔ ہدایت ہے اُن پرہیز گارلوگوں کے لیے (2)
سورۃ البقرہ2۔جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے (یعنی قرآن) اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔(4)
سورۃ البقرہ2۔اور اگر تمہیں اِس امر میں شک ہے کہ یہ کتاب جو ہم نے اپنے بندے پر اُتاری ہے ، یہ ہماری ہے یا نہیں ، تو اِس کے مانند ایک ہی سورت بنا لائو ، اپنے سارے ہم نوائوں کو بلا لو ، ایک اللہ کو چھوڑ کر باقی جس کی چاہو ، مدد لے لو ، اگر تم سچے ہو تو یہ کام کر کے دکھائو ۔(23)
سورۃ البقرہ2۔اور اے پیغمبر ﷺ ، جو لوگ اس کتاب پر ایمان لے آئیں اور (اس کے مطابق) اپنے عمل درست کرلیں اُنہیں خوشخبری دے دو کہ اُن کے لیے ایسے باغ ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ اُن باغوں کے پھل صورت میں دنیا کے پھلوں سے ملتے جلتے ہوں گے ۔ جب کوئی پھل انہیں کھانے کو دیا جائے گا تو وہ کہیں گے کہ ایسے ہی پھل اِس سے پہلے دنیا میں ہم کو دیے جاتے تھے ۔اُن کے لیے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی ، اور وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے ۔(25)
سورۃ البقرہ 2۔اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اس پر ایمان لائو ۔ یہ اُس کتاب کی تائید میں ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی ، لہٰذا سب سے پہلے تم ہی اُس کے منکر نہ بن جائو ۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو اور میرے غضب سے بچو ۔(41)
سورۃ آلِ عمران۔اے نبیﷺ ! اس نے تم پر یہ کتاب نازل کی ، جو حق لے کر آئی ہے اور ان کتابوں کی تصدیق کر رہی ہے جو پہلے سے آئی ہوئی تھیں۔ اس سے پہلے وہ انسانوں کی ہدایت کے لیے تورات اور انجیل نازل کر چکا ہے۔(3)

اللہ تعالیٰ کی اپنی نازل فرمائی گئی کتابوں کی تصدیق اس قرآن مجید سے لی جا رہی ہے۔
اور آج کے یہ علما کتنے ظالم ہیں جو دوسروی کتابوں کو سامنے رکھ کر اس کے ترجمے اور مفہوم لیتے ہیں پھر قرآن کی تصدیق دوسری کتابوں سے کرتے ہیں۔۔۔۔۔استغفراللہ۔۔۔۔۔
الَّذِيْنَ اِذَآ اَصَابَتْهُمْ مُّصِيْبَةٌ ۙ قَالُوْٓا اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّآ اِلَيْهِ رٰجِعُوْنَ ١٥٦؁ۭ
سورۃ البقرہ2۔اور جب کوئی مصیبت پڑے ، تو کہیں کہ ’’ ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے ‘‘ اُنہیں خوشخبری دے دو ۔(156)

سورۃ الانعام 6۔اور اُس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان لگائے ، یا اللہ کی نشانیوں کو جھٹلائے ؟ یقینا ایسے ظالم کبھی فلاح نہیں پا سکتے۔(21)
سورۃ الانعام6۔اور اب تم یہ بہانہ بھی نہیں کر سکتے کہ اگر ہم پر کتاب نازل کی گئی ہوتی تو ہم ان سے زیادہ راست رو ثابت ہوتے ۔ تمہاے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک دلیل روشن اور ہدایت اور رحمت آگئی ہے ، اب اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور ان سے منہ موڑے ۔ جو لوگ ہماری آیات سے منہ موڑتے ہیں انہیں اس رُو گردانی کی پاداش میں ہم بدترین سزا دے کر رہیں گے ۔(157)
سورۃ العنکبوت29۔اس شخص سے بڑا ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جب کہ وہ اس کے سامنے آچکا ہو؟ کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنّم ہی نہیں ہے؟(68)
سورۃ السجدۃ32۔اور اُس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے ربّ کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ ان سے منہ پھیر لے ۔ ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے۔(22)
سورۃ الزمر39۔پھر اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی اس کے سامنے آئی تو اسے جُھٹلا دیا ۔ کیا ایسے لوگوں کے لیے جہنم میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے؟ (32)
 

اٹیچمنٹس

شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
قرآن مجید پھر سنت نبوی ﷺ۔۔۔یہ ہے اصل دین اسلام ۔۔۔اس کے علاوہ کوئی دین قبول نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔یہ ہے شان اللہ کی نازل کردہ کتاب کی۔شکریہ
 

اٹیچمنٹس

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
اسحاق صاحب کیا آپ کو معلوم نہیں کہ نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے قرآن مجید ہی نازل فرمایا گیا جبکہ نبی کریم ﷺ پڑھے لکھے نہیں تھے۔
یہاں دو باتیں آپ نے کی ہیں :
ایک نبی کریم ﷺ قرآن نازل کیا گیا ۔
دوسری یہ کہ ان پرسب سے پہلے نازل کیا گیا
ان دونوں باتوں کا ثبوت چاہیئے ،اور شاید آپ سمجھ نہیں رہے ، یہ ثابت کرنے کیلئے کہ یہ قرآن محمدرسول اللہ ﷺ پر نازل کیا گیا اس کیلئے
اسی قرآن کو دلیل نہیں بنایا جاسکتا،
اس لئے قرآنی آیات کے تراجم لکھنے کی ضرورت نہیں تھی ،
اور جب یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ یہ قرآن واقعی ان پر نازل ہوا تو اس کے بعدیہ ثابت کرنا کہ قرآن سب سے پہلے ہے۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
السلام علیکم!۔قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے!قرآن مجید نبی کریمﷺ پر نازل ہوا!قرآن مجید پر نبی کریم ﷺ ایمان لائے!قرآن مجید لاریب کتاب ہے!اور آخری بات قرآن مجید سب سے پہلے اس پر ایمان لانا!
اور آپ کو اس کی دلیل قرآن مجید سے نہیں بلکہ کسی اور کتاب یا قول سے دوں کیا آپ یہ کہنے کی کوشش کر رہے ہیں؟جو میں سمجھا ہوں؟
 
Top