• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوکیا آشا501 والے ممبران تشریف لائيں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
نعیم بھائی!
دوسرے یوزر کے پاس ’پاس ورڈ’ ہونےسےکیامرادهے۔
اور پاس ورڈ میرے موبائل کی ہاٹ سپاٹ کی سیٹنگ میں موجود ہے لیکن پاس ورڈلکھناکهاں هے۔
دوسرا یوزر یعنی موبائل ڈیوائس، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر وغیرہ جس میں وائی فائی کی سہولت موجود ہو (اس کو ڈبلیو -ایل-اے-نیٹ ورک بھی کہتے ہیں۔)
جب آپ اپنے کمپیوٹر میں انسٹال وائی فائی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے پہلی مرتبہ موبائل میں موجود "ہاٹ سپاٹ "(ایک ذریعے سے انٹرنیٹ لے کر بذریعہ وائرلیس آگے مہیا کرنے والا) کو سرچ کر کے اس سے رابطہ کریں گے تو وہاں پر ایک پاس ورڈ دینا ہوگا اور اس کے بعد رابطہ ممکن ہو گا اور اس کے بعد پاس ورڈ کو محفوظ کر لیا جاتا ہے تاکہ ہر مرتبہ ہاٹ سپاٹ کو پاس ورڈ نہ دینا پڑے۔ اور یہ وہی پاس ورڈ ہو گا جو کہ آپ کے موبائل فون کی ہاٹ سپاٹ کی سیٹنگ میں ہے بقول کیوموبائل والوں کے۔

سب سے پہلے یہ بتائیں کہ آپ کے موبائل میں ہاٹ سپاٹ موجود ہے کہ نہیں؟
اور آپ کے کمپیوٹر میں وائی فائی کی سہولت ہے کہ نہیں؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
یعنی مجھے اپنے کمپیوٹر کو اپنے موبائل کے نیٹ کے ساتھ منسلک کرنے کےلئے کمپیوٹر میں وائی فائی کارڈ ہونا ضروری ہےاس کےبغیربلوٹوتھ یاکیبل سےکنکٹ نهیں ھوگا۔
کیبل یا بلو ٹوتھ کے ساتھ اگر کنکٹ ہوسکتا تو کیو موبائل والے آپ کو بتا دیتے۔
جی هاں بھائی!
میرے موبائل میں "ہاٹ سپاٹ" کی آپشن موجود ہے
شکریہ
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم

شاھد بھائی میرے خیال سے پہلے نعیم بھائی کو کوشش کر لینے دیتے ہیں اگر کچھ کمی ہوئی تو میں پوری کر دوں گا۔

والسلام
کنعان بھائی اس بات کا کیا مطلب؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
میرے کمپیوٹر میں وائی فائی کی سہولت نہیں هے.
کسٹمر کیئر والوں کو دوبارہ پوچھیں کہ بذریعہ کیبل ،موبائل کا نیٹ کمپیوٹر پر استعمال ہوسکتا ہے؟ اگر اُن کا جواب منفی میں ہوگا تو پھر آپ کو وائی فائی کارڈ اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا ہوگا۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میں نے کچھ دن پهلے کیو موبائل کسٹمر کئیر سنٹر والوں کی سائٹ پر یه میسج کیا تھا

میرا موبائل پی سی کے ساتھ کنکٹ نھیں ھورھا نیٹ چلانے کے لئے

ان کی یه رپلائی آئی هے جیسے سمجھنے کے لئےمجھے آپ کی مدد چاهیئے.

Dear User,
You can connect your hand set via enabling mobile hotspot password is given inside the hotspot setting, if the problem is still remain please contact our nearest customer care center.
پہلے کچھ ادھر ادھر کی باتیں کر لیتے ہیں تاکہ سمجھنا آساں ہو جائے کیونکہ جب تک بیسک پر علم نہیں ہو گا کئے گئے سوال کا جواب سمجھنا مشکل ہوتا ھے اس لئے اس پر بتانا بھی ضروری ھے کوشش کروں گا کہ اپنی زبان میں ہی بتاؤں۔

آجکل جتنے بھی کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون آ رہے ہیں ان میں وائی فائی سہولت موجود ہوتی ھے۔ اگر کسی کے پاس پرانا ھے اور اس میں یہ سہولت موجود نہیں اس پر بھی آسان حل بتائیں گے۔

ہم اپنے گھر کے لئے جو انٹرنٹ کا کنکشن لیتے ہیں دو طرح کے ہیں
ایک "ماڈم" سے، جیسا کہ ایک کیبل/ تار کو موڈم اور کمپیوٹر کے ساتھ جوڑنا پڑتا ھے تو انٹرنٹ استعمال میں لایا جاتا ھے جیسا نیچے تصویر میں دکھایا گیا ھے۔




دوسرا "وائرلیس روٹر" سے، اس پر آپکے تمام آلات جیسے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون میں وائی فائی آپشن ہونا ضروری ھے اور آپ تمام آلات بغیر تار کے انٹرنٹ کے ساتھ کنکٹ کر سکتے ہیں جیسا نیچے تصویر میں دکھایا گیا ھے۔ اس سے ایک سے زیادہ آلات پر انٹرنٹ چلایا جا سکتا ھے۔




اگر آپ کے پاس انٹرنٹ کنکشن سے "وائرلیس روٹر" لگا ہوا ھے اور آپ کے پاس کمپیوٹر میں وائی فائی آپشن نہیں تو اس پر وائی فائی "وائرلیس انٹرنٹ اڈاپٹر" ملتا ھے اسے بازار سے خرید کر اپنے کمپیوٹر کی یو ایس بی پورٹ میں لگا کر سیٹ کر لیں تو آپکا کمپیوٹر وائی فائی ہو جائے گا۔ اگر آپ کو کمپیوٹر پر کوئی نالج نہیں تو جہاں سے آپ اسے خریدیں اپنا پی سی ساتھ لے جائیں اور شاپ کیپر کو کہیں کہ وہ دو منٹ میں اسے لگا کے سیٹ کر دے۔ نیچے تصویر سے دیکھا جا سکتا ھے

"وائرلیس انٹرنٹ اڈاپٹر"


===============

موبائل فون میں انٹرنٹ چلانا

اس پر بھی دو کنکشن ہیں ایک وہ جو اپ وائرلیس روٹر سے اپنا موبائل فون میں انٹرنٹ چلاتے ہیں،

دوسرا وہ جو آپ کے موبائل فون میں سم لگی ہوئی ھے وہ کمپنی آپ کو موبائل سم کے ساتھ موبائل فون انٹرنٹ کی سہولت بھی فراہم کرتی ھے۔

موبائل فون میں انٹرنٹ کنکش پر دو الگ الگ آپشن یا سوئچ ہوتے ہیں، ایک وہ جس سے آپ کسی بھی وائرلیس روٹر جیسے گھر، آفس، ائرپورٹ، بس، وغیرہ سے آپ اپنا موبائل فون انٹر کنشن جوڑ سکتے ہیں۔ دوسرا سوئچ موبائل فون سم کمپنی سے ملنے والا کنکشن۔

ویسے تو پاکستان میں گھروں میں یا دفاتر میں انٹرنٹ کنکش پر وائرلیس روٹر لگے ہوئے ہیں ان میں پاسورڈ نہیں لگا ہوتا، آپکے موبائل فون میں قریبی جس کا بھی سٹرونگ کنکشن نظر آئے اسے کنکٹ کیا جا سکتا ھے ۔ موبائل فون کا سم انٹرنٹ استعمال کرنے کے لئے ضرورت اس جگہ ھے جہاں کوئی قریبی روٹر کنکشن سامنے نہیں اور کام کرنا بہت ضروری ھے تو پھر پی سی کو موبائل سے کنکٹ کیا جاتا ھے۔ اس پر طریقہ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنے موبائل فون پر گھر کے وائرلیس روٹر سے جو وائی فائی کنکشن سوئچ آن ھے اسے آن ہی رہنے دیں کوئی فرق نہیں پڑتا،
موبائل فون کا سم انٹرنٹ سوئچ آن کریں۔ جس پر ہر موبائل کمپنی کی سیٹنگ میں مختلف نام کے آپشن ہوتے ہیں جو ایک جیسے نہیں، اس پر موبائل فون استعمال کرنے والے کو اپنے موبائل فون سے معلوم ہو گا۔ جیسے

سیمسنگ
Setting- wireless and networks. Tethering and portable hotspot setting. chick box/ on

نوکیا لومیا
Setting. mobile phone. Data connection. on/ off


اپنے موبائل فون سے موبائل سم پروائیڈر کا انٹرنٹ کنکشن آن کرنے کا طریقہ آپ کو اپنے موبائل سے طریقہ معلوم ہو گا کیا ھے۔ ایسا کرنے سے آپکے موبائل فون کا کنکشن آن ہو گا جس سے آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اب اگلا مرحلہ ھے اسی موبائل فون کا کنکشن دوسرے موبائل فون، کمپیوٹر، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپ میں کیسے ٹرانسفر کرنا ھے۔ اس پر بھی یہ ذہن میں رکھیں کہ ہر موبائل میں ہاٹ سپاٹ آپشن نہیں ہوتا بلکہ کسی میں انٹرنٹ شیئرنگ اور اس جیسے دوسرے نام کے آپشن ہوتے ہیں۔


سیم سنگ
Portable Wi Fi hotspt setting. configure portable Wi Fi hotspot

نوکیا لومیا
Internet sharing. on/off. nokia lumia. password


اس کے بعد یہاں آپکو نٹ ورک آئی ڈی جس پر موبائل فون کا نام لکھا ہو گا اور ایک پاسورڈ ملے گا، کچھ موبائل فون میں پاسپورڈ گنتی میں ہوتا ھے جو پڑھ سکتے ہیں اور کچھ میں نقطوں میں ہوتا ھے اسے پڑھنے کے لئے نیچے ایک آپشن ھے اسے کلک کریں تو وہی نقطوں والا پاسورڈ گنتی میں ہو جائے گا جسے آپ پڑھ سکتے ہیں۔ اب یہاں ایک بات کا خیال رکھیں کہ نٹ ورک آئی ڈی سے موبائل فون کا نام چاہیں تو بدل کر اپنا یا کسی بچہ کا نام لکھ دیں اور پاسورڈ کو بھی بدل کر سیف کر دیں۔ کیونکہ کمپنیاں اکثر 0000 پاسورڈ سیٹ کرتی ہیں جسے کوئی بھی اپنے کمپیوٹر میں اسے چلا سکتا ھے۔

(جاری ھے اسے سمجھ لیں باقی کل)
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
اپنے موبائیل کو usb کیبل کی مدد سے کمپیوٹر کی usb port سے connect کرلیں.
Settings میں جا کر
Mobile data and network .
میں جائیں.....
وہاں پر tethering and hotspot میں جائیں.
وہاں پر usb tethering کو enable کرلیں.
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

موبائل فون کا یہ وہ حصہ ھے جہاں نٹ ورک آئی ڈی اور پاسورڈ لگا ہوتا ھے، نیچے بکس میں چک کرنے سے آپ یہ پاسورڈ دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو آئی ڈی میں اپنا نام ڈال سکتے ہیں اور پاسورڈ بھی بدل سکتے ہیں اس کے بعد سیف پر کلک کر دیں۔



اب ہم کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ پر آتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کنکٹ ہوتا ھے۔ تصاویر کی مدد سے سمجھنے کی کوشش کریں۔











اسے بغیر تار کے استعمال میں لائیں اور انجائے کریں۔

والسلام
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
اپنے موبائیل کو usb کیبل کی مدد سے کمپیوٹر کی usb port سے connect کرلیں.
Settings میں جا کر
Mobile data and network .
میں جائیں.....
وہاں پر tethering and hotspot میں جائیں.
وہاں پر usb tethering کو enable کرلیں.
محترم بھائی اس طریقے پر عمل کرنے سے یه ایرر آرها هے
IMG_20141229_120714.JPG
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم

موبائل فون کا یہ وہ حصہ ھے جہاں نٹ ورک آئی ڈی اور پاسورڈ لگا ہوتا ھے، نیچے بکس میں چک کرنے سے آپ یہ پاسورڈ دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو آئی ڈی میں اپنا نام ڈال سکتے ہیں اور پاسورڈ بھی بدل سکتے ہیں اس کے بعد سیف پر کلک کر دیں۔



اب ہم کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ پر آتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کنکٹ ہوتا ھے۔ تصاویر کی مدد سے سمجھنے کی کوشش کریں۔











اسے بغیر تار کے استعمال میں لائیں اور انجائے کریں۔

والسلام
کنعان بھائی آپ نے وائی فائی سے کنکٹ کرنے کا طریقه لکھا هے جبکه میرے کمپیوٹر میں وائی فائی کی سہولت نہیں هے.
 
Top