• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹوپی

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
آپ ماشاء اللہ سے اہل شریعت اور اہل حدیث کہلواتے ہیں لیکن دعوے اور طور طریقے سارے آپ کے اہل طریقت اور بریلویوں والے ہیں۔ نام سے کوئی اہل حدیث نہیں بن جاتا، اس کے عمل کو اوررویے کو دیکھتے ہیں۔

اہل شریعت ظاہر الفاظ پر حکم لگاتے ہیں جبکہ اہل طریقت یا باطنی فرقے کے لوگ روحیں نکالتے ہیں جیسا کہ آپ نکال رہے ہیں۔ اہل حدیث ظاہر کا اعتبار کرتے ہیں اور اہل طریقت سوچیں پڑھنے کا دعوی کرتے ہیں۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ سابقہ بریلوی اور موجودہ اہل حدیث بھی ماشاء اللہ فریق مخالف کی فکر اور سوچیں پڑھنے کا کام شروع کر چکے ہیں۔ آپ کو غیب جاننے کے یہ دعوے مبارک ہوں۔ مبارک ہوں۔ مبارک ہوں۔ لیکن کبھی تنہائی میں اپنی سابقہ پوسٹوں میں بھی جو دعوے کیے ہیں، ان کی روشنی میں بھی غور کریے گا کہ آپ میں سے بریلویت نکلی ہے یا نہیں؟ کہتے ہیں کہ کوئی جماعت اسلامی سے نکل جائے لیکن جماعت اس سے نہیں نکلتی۔ واللہ اعلم
انااللہ واناالیہ راجعون!
آپ علمی بحث چھوڑ کر ذایتات پر اتر آئے ہیں اور مجھ پر بہتان اور الزام لگا رہے ہیں۔اس لئے اب میں آپ سے رخصت چاہتا ہوں۔والسلام
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
میں بھی عام طور پر ٹوپی نہیں پہننے کو ہی ترجیح دیتا ہوں۔ لیکن میرا معاملہ یہ ہے ہمارے سماج میں مولوی کو بڑی گری ہوئی نظروں سے دیکھا جاتا ہے اس لیے میں مولوی نہیں دکھنا چاہتا۔
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
ٹوپی کے حوالہ سے ہمارے محلہ کے امام مسجد نے ایک ”لطیفہ“ کچھ یوں سنایا کہ ایک صاحب مسجد میں آئے اور ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے کی تلقین کرنے والے امام صاحب کو ”چڑانے“ کی غرض سے ٹوپی سر سے اتار کر سنتیں ادا کرنے لگے۔ نماز کے بعد امام صاحب نے ان سے کہا کہ آپ نے یہ کیا حرکت کی؟ ٹوپی اتار کر نماز پڑھی۔ وہ صاحب فرمانے لگے: کیا فلاں صحابی نے فلاں وقت ٹوپی کے بغیر نماز ادا نہیں کی؟ امام صاحب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: پھر تو آپ نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے؟ وہ صاحب حیرت سے کہنے لگے: کیا مطلب؟ امام صاحب نے فرمایا: یہی کہ آپ نے قمیض اتار کر نماز ادا نہیں کی۔ کیونکہ فلاں فلاں صحابی نے بھی تو فلاں فلاں وقت بغیر قمیض کے نماز ادا کی تھی۔
السلام علیکم!
یہ آپ حدیث کا مذاق اڑائے ہیں۔ یا ان صحابی کا جو کرتا اتار کر نماز پڑھے۔ یہ تو مشرکین مکہ تھے جو اپنا کرتا اتار کر اور اپنا پائجامہ اتار کر طواف کیا کرتے تھے۔ کیا وہ امام صاحب کے وہ صحابی ہیں؟
بہرکف یہ آپکی بکواس کتنی غلط ہے کیا اندازہ ہے آپکو؟ برا مت مانیئے اور اللہ سے ڈرئیے۔
۔ اسطرح کی بکواس آدمی کو دائرہ اسلام سے خارج کردیتی ہے اگر وہ دین کا مذاق ہے تو۔ اور اگرمذاق نہیں ہے تو رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ باندھنا اپنا جہنم میں گھر بنانا ہے۔ اگر وہ مذاق ہے تو مذاق دین میں نہیں چلتا۔ اور جھوٹ تو مذاق میں اپنے گھر میں بھی نہیں کہ سکتے۔
اللہ سے معافی مانگئے فورا اور یہ اعلان کیجئے کہ یہ حدیث نہیں ہوتی۔ البتہ وہ صحابی کی حدیث کہ ٹوپی اتار کر نماز ادا کئے ہیں میرے علم میں ہے۔ وما علینا الی البلاغ
اب رہا مسئلہ ٹوپی کا تو اسکے لئے عرض ہے کہ پہلے ایمان کو صحیح کریں بعد میں یہ مسئلے دیکھیں۔
سید منیر الدین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
میں بھی عام طور پر ٹوپی نہیں پہننے کو ہی ترجیح دیتا ہوں۔ لیکن میرا معاملہ یہ ہے ہمارے سماج میں مولوی کو بڑی گری ہوئی نظروں سے دیکھا جاتا ہے اس لیے میں مولوی نہیں دکھنا چاہتا۔
آپ کے جملوں سے محسوس ہوتا ہے کہ انڈین معاشرے میں ٹوپی پہنے ہوئے شخص کو مولوی سمجھا جاتا ہے اگر کسی نے ٹوپی پہن لی تو وہ لوگوں کی نظروں میں مولوی ہے چاہے داڑھی منڈا ہو اور جس نے ٹوپی نہ پہنی وہ مولوی نہیں چاہے اس کی شرعی داڑھی ہی کیوں نہ ہو۔ پاکستانی معاشرے میں عموماً مولوی ہر داڑھی والے شخص کو کہا جاتا ہے چناچہ اگر یہاں کوئی مولوی دکھنا نہ چاہے تو اسے کم ازکم اپنی داڑھی ضرور مونڈنی پڑے گی۔ اسکے علاوہ اگر کسی کو عام گناہ گاروں جیسا حلیہ بنانے کا شوق ہے تو اسے بھی کم ازکم داڑھی ضرور صاف کروانی پڑے گی کیونکہ عام گناہ گار عموماً داڑھی منڈے ہی ہوتے ہیں جبکہ داڑھی والوں کو معاشرے میں دیندار ہی سمجھا جاتا ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
نہیں داڑھی ، ٹوپی اور سفید کرتا پائجامہ تینوں چیز مل کر مولوی بنتے ہیں انڈیا کے ۔
تو جب داڑھی کے ہوتے ہوئے لوگوں نے مولوی ہی سمجھنا ہے اور مولوی نظر آنے کے خوف سے جب داڑھی صاف بھی نہیں کروائی جاسکتی تو ٹوپی ترک کرنے کا کیا فائدہ؟ بجائے ٹوپی ترک کرنے کے آپ اپنے کردار کو ایسا کیوں نہیں بناتے کہ لوگ مولوی کو گری ہوئی نظر سے دیکھنے کے بجائے فخریہ نظروں سے دیکھیں؟؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

السلام علیکم!

بہرکف یہ آپکی بکواس کتنی غلط ہے کیا اندازہ ہے آپکو؟

اسطرح کی بکواس

سید منیر الدین
معذرت کے ساتھ محترم آپ جمعیت اھلحدیث سے تعلق رکھتے ہیں اور ابیوزنگ لینگوئج استعمال میں لا رہے ہیں، آپ کوئی مناسب لفظ بھی استعمال میں لا سکتے تھے۔

والسلام
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
السلام علیکم
معذرت کے ساتھ محترم آپ جمعیت اھلحدیث سے تعلق رکھتے ہیں اور ابیوزنگ لینگوئج استعمال میں لا رہے ہیں، آپ کوئی مناسب لفظ بھی استعمال میں لا سکتے تھے۔
والسلام
وعلیکم السلام
ان شااللہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
 
Top