• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پرویز رشید کی اسلام کے بارے میں سرعام گستاخی.

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
ہمارا یہ شک یقین میں بدلنے لگا ہے کہ پرویز نام میں مسلمانوں کےلیے خیر کے مواقع یا تو ہیں ہی نہیں یا پھر نہایت محدود بلکہ معدوم ہی ہیں ۔۔۔
یوسف سراج ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,591
پوائنٹ
791
پرویز رشیدمدارس کے خلاف ہرزہ سرائی پر قوم سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے دینی طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے‘سینیٹر پروفیسر ساجد میر

07 مئی 2015

لاہور ( قدرت نیوز)مرکز ی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی طرف سے کراچی میں ادبی کانفرنس کے دوران دینی مدارس کے خلاف منفی گفتگو کی شدید الفاظ مذمت کی ہے،پرویز رشید نے دینی مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قراردے کر خود سب سے بڑے جاہل ہونے کا ثبوت دیا ہے،پرویز رشید سے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی توقع نہیں تھی۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق اپنے ایک مذمتی بیان میں پروفیسر ساجد میر نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے میں اصلاحات کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔ اور اداروں میں ہر طرح کے خیالات اورنظریات کے لوگ ہوتے ہیں۔ کسی ایک فرد کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی بنیاد پر تمام مدراس کو جاہل قراردینا سراسر ناانصافی ہے۔پرویز رشید کو چاہیے کہ وہ دینی مدارس کے خلاف اغیار کی طرف سے کیے جانے والے بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم کا حصہ نہ بنیں۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پرویز رشیددینی مدارس کے خلاف منفی گفتگو کرکے مسلم لیگ ن اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں۔
دینی طبقے میں پہلے ہی مدارس، مساجد کے بارے میں حکومتی پالیسیوں پر شدیدتحفظات ہیں۔ملک میں ایسی قوتیں متحرک ہیں کہ جو چاہتی ہیں کہ مسلم لیگ ن کے مذہبی ووٹ بنک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ پرویز رشید نے بالواسطہ ان قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ صولت مرزا کس دارالعلوم سے فارغ ہے اورگلو بٹ یا فیصل موٹا کس دینی مدرسے کا سند یافتہ ہے۔؟ کیا ملک میں پکڑے جانے والے مختلف دہشت گردوں کا تعلق بڑی بڑی یونیورسٹوں سے نہیں ہے۔ کیا اس بنیاد پر ہم انہیں بھی جاہل قراردے دیں۔

پرویز رشید کی گفتگو عقلی، منطقی لحاظ کے علاوہ حقائق کے بھی بالکل برعکس ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ وہ پرویز رشید کی اس گفتگو کے متعلق وزیر اعظم نوازشریف سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی روشنی پھیلانے والے ان مدارس نے دین کے علم کو بلند رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں دے کر ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ مدارس پر دہشت گردی کے الزامات لگانے والے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں دینی تعلیم کے اہتمام کا سلسلہ عہد نبوی ہی میں شروع ہوچکا تھا۔ دارارقم ،درس گاہ مسجد قبا ، مسجد نبوی اور اصحاب صفہ کے چبوترہ میں تعلیم وتربیت کی مصروفیات اس کے واضح ثبوت ہیں۔

چوتھی وپانچویں صدی ہجری کی معروف دینی درس گاہوں میں مصر کا جامعہ ازہر ، اصفہان کا مدرسہ ابوبکر الاصفہانی ، نیشاپور کا مدرسہ ابو الاسحاق الاسفرائینی اور بغداد کا مدرسہ نظامیہ شامل ہیں۔غرضیکہ مدارس کی تاریخ وتاسیس کی کڑی عہد رسالت سے جاکر ملتی ہے اور مدارس میں پڑھائی جانے والی کتب حدیث کی سند کا سلسلہ حضور اکرم ﷺتک پہنچتا ہے۔آج پاکستان میں25 لاکھ کے قریب دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبہ مفت تعلیم، طعام ،رہائش، کی سہولتوں سے فیض یاب ہیں۔ دینی مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے جس کا حکومت پر کوئی بوجھ نہیں ہے۔حکومت ان میں شوق سے اصلاحات کرے مگر ہم اصلاحات کی آڑ میں مدراس کی توہین اور انکے خلاف گالی برداشت نہیں کرسکتے۔پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ مدارس کے قیام کا بنیادی مقصد طلبہ میں کتاب وسنت اور ان سے ماخوذ علوم وفنون کی تعلیم وتعلم ، توضیح وتشریح ، تعمیل واتباع ، تبلیغ ودعوت کے فروغ کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے کا مفید شہری بھی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وحدیث کی خدمت میں مدارس نے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا ایک ناقابل فراموش حصہ ہے ، برصغیر میں قرآن وحدیث کی نشرواشاعت میں مدارس اسلامیہ ہی بنیادی کردار ہے اور یہ وہ شرف ہے جو کسی اور ادارے کو نصیب نہیں ہوا، اگر یہ کہا جائے کہ برصغیر میں مدارس اسلامیہ کے وجود کے بغیر علوم قرآن وحدیث کا فروغ ناممکن تھا تو بالکل مبالغہ نہ ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ مدارس کا ایک خاص امتیاز یہ ہے کہ اس نے اپنا فیض پہنچانے میں کسی خاص طبقہ یا کسی خاص جماعت کو دوسرے طبقہ یا جماعت پر فوقیت نہیں دی بلکہ اس نے اپنے دروازے امیر اورغریب سب کے لیے یکساں طور پر کھلے رکھے ہیں۔ غریبوں میں تعلیم کو عام کرنے میں سب سے بڑا کردار مدارس ہی کا ہے ، اگر سروے کیا جائے تو یہی نتیجہ نکلے گا کہ آج اسکولوں کی بہ نسبت مدارس میں غریب طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔پروفیسر ساجد میر نے پرویز رشید سے مطالبہ کیا کہ وہ مدارس کے خلاف ہرزہ سرائی پر قوم سے معافی مانگیں۔ کیونکہ ان کے بیان نے دینی مدارس اور دینی طبقے سے جڑے ہوئے لاکھوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
شعائراسلام کا مذاق اڑانے والے بلجماع کافر ہیں -

لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ سوره توبہ ٦٦
بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو-

اب ان حکومتی نمائندوں کو کافر کہیں تو علماء حضرات "خارجیت" کا فتویٰ صادر کردیتے ہیں- اب کدھر ہیں وہ علماء جو پرویز رشید جیسے حکمتی نمائندوں پر کفر کا فتویٰ لگانے سے گریز کر رہے ہیں-
اسلام سوال وجواب یہ فتویٰ موجود ہے ۔
آٹھواں :
مسلمانوں کےخلاف مشرکوں کی مدد اورتعاون کرنا ۔
اس کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے :
{ تم میں سےجو بھی ان میں سےکسی سےدوستی کرےگا وہ بےشک انہی میں سے ہے بیشک اللہ تعالی ظالموں کوہرگز راہ راست نہیں دکھاتا } المائدۃ /( 51 )

لیکن آج کل پاکستان میں ایسے فتویٰ کو کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے ۔
پرویز رشید کی شعائر اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے۔ وزیر اعظم فوری طور پر نوٹس لیں۔
وزیر اعظم نے کیا نوٹس لینا ہے ۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
اسلام سوال وجواب یہ فتویٰ موجود ہے ۔
آٹھواں :
مسلمانوں کےخلاف مشرکوں کی مدد اورتعاون کرنا ۔
اس کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے :
{ تم میں سےجو بھی ان میں سےکسی سےدوستی کرےگا وہ بےشک انہی میں سے ہے بیشک اللہ تعالی ظالموں کوہرگز راہ راست نہیں دکھاتا } المائدۃ /( 51 )

لیکن آج کل پاکستان میں ایسے فتویٰ کو کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے ۔
وزیر اعظم نے کیا نوٹس لینا ہے ۔
بلکل صحیح -

حیرت ہے کہ پھر بھی اس ریاست کو "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کے نام سے پکارا جاتا ہے-
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
ہمارا یہ شک یقین میں بدلنے لگا ہے کہ پرویز نام میں مسلمانوں کےلیے خیر کے مواقع یا تو ہیں ہی نہیں یا پھر نہایت محدود بلکہ معدوم ہی ہیں ۔۔۔
یوسف سراج ۔
بلکل صحیح -

لیکن افسوس ! کہ ہمارے اکثر جید علماء اپنے مفادات کی نیند میں غرق ہیں جنہوں نے اس "پرویزی" کی جہالت پر نہ کوئی مذمتی بیان دیا اور نہ ہی اس پر کوئی فاسق و فاجر ہونے کا فتویٰ لگایا- (کفر کا فتویٰ لگانا شاید ان کے بس کی بات نہیں)-
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
⁠⁠پرویز رشید کے نام :
میری کوشش کہ گونج جائے فضا میں کلمہ طیب
تیری خواہش کہ مسجد کی اذانیں بند هوجائیں ۔۔
کبهی کبهی کسی کے چہرے پر نازل پهٹکار اور بے شرمی کی جهریاں ابتدائی تأثر میں سنجیدگی یا پختگی دکهائی دیتی ہیں ( نظر کا دهوکہ یا بوجہ زائد حسن ظن) ... بعد میں یہی پرتیں جب کھلتی ہیں تو ایک ایک پرت سے بیہودگی ، یاوه گوئی سطحیت اور لچهرپن کی هزاروں داستانیں سامنے آتی هیں. .. افسوس سے کہنا پڑتا هے کہ کچھ ایسا هی غیر موفق تاثر میرا پرویز رشید کے بارے میں تها... البتہ کان اس وقت سے کهڑے هو گئے تھے جب موصوف نے اقتصادی مفادات کی خاطر سزائے موت کے قانون کو کچھ عرصہ معلق رکهنے میں حرج نہ هونے کے حق میں دلیل دینا شروع کیا تھا....
سوچ کے مقابل سوچ اور فکر کے متبادل فکر کی جناب نے بات کی بلکہ هرزہ سرائی کی اور ان کے اپنے اور آرٹس کونسل میں ان کے هفوات پر تالی بلکہ ڈگڈگی بجانے والوں کی سوچ کے مقابل سوچ کو مرده فکر قرار دیا. ...اس مردہ فکر کا منبع کیا هے ؟؟ بہت سے هیں ... ایک منبع لاوڈسپیکر هے اور وه بهی پانچ مرتبہ روزانہ استعمال هونے والا. .. العیاذ بالله. ..
اب بهی کسی شک کی گنجائش هے کہ موصوف پانچ وقت کی اذان کو مرده فکر کا منبع قرار دے کر شعائر اسلام کی توهین اور استهزاء کا مرتکب هوچکے هیں ؟؟؟!!!
اذان کامیابی کی طرف دعوت هے ... زندگی کی نوید هے ... راحت قلب و جان کا ذریعہ هے. .. رب العالمين کی طرف بلاوا هے. ... اور یہ جاهل اسی کو فکرمردہ کا منبع بتارهے هیں ... جی ہاں اذان سے فکرشیطانی موت کا شکار هو جاتی هے. .
اپنے اپنے ظرف کی بات هے قرآنی اور ربانی فکر کے لئے نوید حیات هے ... جبکہ شیطانی سوچ کے لئے موت. ..
بارش کا قطره وہی ہے مگر باغ میں برسے تو لالے کی پرورش کا ذریعہ بنتا هے اور صحرا میں ببول اور جهاڑیاں اگانے کا. ..
در باغ لاله ودر شور بوم و خس...
سو جناب آپ کو وہی شیطانی فکر مبارک ہو. ... هم نے جس فکر کو اپنایا هے وه الحمد لله نور هی نور اور مجسم زندگی هے ... کیونکہ هم نے جس دعوت کے نتیجے میں جس فکر کو اپنایا هے اس کے بارے میں رب کی گارنٹی هے کہ یہ اصل زندگی هے. .. " يا أيها الذين آمنوا استجيبوا لله وللرسول إذا دعاكم لما يحييكم. ....."
جناب مياں صاحب ایسے بے توفیق وزیروں کو لگام دو کہیں ایسا نہ هو کہ ان احمقانہ باتوں کا کفارہ آپ کے گلے پڑجائے کیونکہ اسلام کی فطرت یہ ہے کہ : الإسلام يعلو ولا يعلى عليه. .
إن أريد إلا الإصلاح مااستطعت وما توفيقي إلا بالله
سلیم اللہ خان​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
پرویز رشید مدارس خلاف بیان کی معافی مانگیں ۔ ساجد میر
ساجد میر اس مسئلے میں وزیر اعظم سے بات کریں گے ۔
نئی بات
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کے کارکن 106 راوی روڈ کے باہر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا دینی مدارس کے خلاف دیئے گئے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں وفاقی وزیر کا پتلا نذر آتش کر رہے ہیں

پرویز رشید کی گفتگو کا لنک

http://goo.gl/M1865q

نیوز لنک۔

http://goo.gl/zY2lLF

فوٹو

https://www.facebook.com/mjah106/photos/pcb.890674464339847/890674244339869/?type=1&theater
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
ابھی چند دیر پہلے ایک ویڈیو دیکھی کہ جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم صاحب نے ، پرویز رشید پر کفری کا فتوی جاری کیا ہے ۔
 
Top