• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پرویز رشید کی اسلام کے بارے میں سرعام گستاخی.

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا

تحریر: ejaz ul aminMay 9, 2015 02:24

کراچی : ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے کر حکومت سے پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قرار دینا وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے گلے پڑ گیا، مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے آرٹس کونسل کراچی کی تقریب میں قدیم و جدید تعلیم کا تقابل بیان کرتے ہوئے مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں قرار دے دیا تھا۔

کتابوں کی بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے جوش خطابت میں موت کے بعد کے اسلامی عقائد کو بھی طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ علما نے پرویز رشید کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔ مفتی نعیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

http://www.arynews.tv/ud/archives/93363
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا

تحریر: ejaz ul aminMay 9, 2015 02:24

کراچی : ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے کر حکومت سے پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قرار دینا وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے گلے پڑ گیا، مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے آرٹس کونسل کراچی کی تقریب میں قدیم و جدید تعلیم کا تقابل بیان کرتے ہوئے مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں قرار دے دیا تھا۔

کتابوں کی بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے جوش خطابت میں موت کے بعد کے اسلامی عقائد کو بھی طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ علما نے پرویز رشید کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔ مفتی نعیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

http://www.arynews.tv/ud/archives/93363
اچھا قدم علماء کی طرف سے - بشرط ہے کہ عمل درآمد بھی ہو اور مرتد ہونے پرقتل کردیا جائے -
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
ابھی چند دیر پہلے ایک ویڈیو دیکھی کہ جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم صاحب نے ، پرویز رشید پر کفری کا فتوی جاری کیا ہے ۔
@خضر حیات
بھائی کسی کی تکفیر میں جہالت ، بلا قصد اور خطا و نسیان بھی رکاوٹ ہوتی ہے۔ ان کو اس کا عذر
کیوں نہیں دیا جاسکتا اس بارے میں بیائیں ۔اس کا ان چیزوں کا عذر کیوں نہیں دیا گیا ؟
مجھے تو جہالت ، بلا قصد اور خطا و نسیان ان کی تکفیر میں رکاؤٹ لگ رہیں ہیں آپ ہی روشنی ڈالیں

۔بلا قصد
۔جہالت
3۔تاویل
4۔اکراہ
۔خطا اور نسیان
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
@خضر حیات
بھائی کسی کی تکفیر میں جہالت ، بلا قصد اور خطا و نسیان بھی رکاوٹ ہوتی ہے۔ ان کو اس کا عذر
کیوں نہیں دیا جاسکتا اس بارے میں بیائیں ۔اس کا ان چیزوں کا عذر کیوں نہیں دیا گیا ؟
مجھے تو جہالت ، بلا قصد اور خطا و نسیان ان کی تکفیر میں رکاؤٹ لگ رہیں ہیں آپ ہی روشنی ڈالیں
۔بلا قصد
۔جہالت
3۔تاویل
4۔اکراہ
۔خطا اور نسیان
جنہوں نے ’’ کفر کا فتوی ‘‘ لگایا ہے ، ان کے نزدیک یہ چیزیں یہاں رکاوٹ نہیں ہیں ۔ تفصیل میں میں نہیں جانا چاہتا ، اور آپ کوبھی یہاں نہیں جانا چاہیے ۔
کسی عالم دین کے پاس جاکر یہ مسئلہ پوچھ لیں ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مدارس جہالت کے اڈے ہیں یا نہیں پر پرویز کے بیان نے ثابت کیا پارلیمنٹ جہالت کا بڑا اڈا ہے -
جس باپ نے اپنے بیٹے کا نام پرویز رکھا ہو اس کی جہالت کا خود اندازہ لگائیے تب ہی پرویز نام والوں میں اکثر جاہل, دین بیزار و دشمن ہی ملیں گے - اس نام کا بھی بڑا اثر ہے

*پرویز بادشاہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خط پھاڑا تھا
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
علامہ احسان الٰہی ظہیرؒ شہید کا زبردست جواب جو آج کے زمانے میں پرویز رشید پر مکمل فٹ آتا ہے۔
آپ بھی سن کر حیران رہ جائیں گے۔ایسا ری ایکشن کے آپ سن کر شیئر کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ویسے حقیقت بھی یہی ہے ۔جو علامہ شہیدؒ نے جواب دیا ہے یہی ہر ایک پاکستانی کی سوچ ہے۔

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
قرآن مجید، دین، اللہ اور رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کا مذاق اڑانا :

بسم الله الرحمن الرحيم

عقیدہ یا جہالت

تالیف :: مولانا مشتاق احمد کریمی


ارشاد ربانی ہے ::


وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ قُلْ أَبِاللَّهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِؤُونَ -لاَ تَعْتَذِرُواْ قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ

ائے نبی ! کہ دیجئے کہ کیا تم اللہ اور اس کی آیات اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مذاق اڑاتے تھے ، تم عذرنہ بیان کرو ، تم اپنے ایمان کے بعد کفر کر چکے ہو ''ـ سورة التوبة - 66-65

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک میں ایک شخص نے ایک مجلس میں مذاق اڑاتے ہوئے کہا : '' ہم نے اپنے ان قاریوں سے بڑھ کر پیٹ کا پجاری ، زبان کا جھوٹا اور لڑائی کے میدان میں بزدل اور ڈرپوک نہیں دیکھا ''

اس مجلس کے ایک دوسرے شخص نے کہا : '' تو جھوٹا ہے ، منافق ہے ، میں اس کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور دونگا '' جب نبی کریم علیہ السلام کو یہ خبر پہنچی تو اس بارے میں قرآن حکیم کی مذکورہ آیت نازل ہوئی ـ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ : '' میں نےاس منافق کو دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کا پالان پکڑا ہوا ہے اور پتھروں پر سے گھسٹتا ہوا جا رہا ہے اور کہ رہا ہے :'' ائے اللہ کے رسول ! ہم تو ہنسی مذاق اور تفریح کر رہے تھے '' ـ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے جا رہے تھے : '' کیا تم اللہ ، اس کی آیتوں اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مذاق کر رہے تھے ـ"

(تفسیر طبری ، ابن ابی حاتم ، حسن لشواہدہ )ـ
میرے مسلمان بھائی! مذکورہ آیت کریمہ اور حدیث پاک سے یہ معلوم ہوا کہ دین کا ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ، یا اللہ تعالٰی کا ، یا شریعت کا ، یا دین کے کسی مسئلہ کا ، مذاق اڑانا کتنا بڑا اور خطر ناک گناہ ہے ، جس سے آدمی بسا اوقات دین سے خارج ہو جاتا ہے ـ

اس لیے میرے بھائی ! آپ دین کا ، یا دین کے متعلق کسی بھی مسئلہ کا خواہ بطور تفریح ہی سہی ، مذاق اڑائیں ، کیونکہ جو شخص بھی دین سے متعلق کسی بھی چیز یا مسئلہ کا مذاق اڑائے ، مثلا :: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مذاق ، مسواک کا مذاق ، داڑھی کا مذاق ، یا شرعی پردے کا مذاق ، یا زنا کا مذاق ، شراب اور قتل کی سزا کا ، جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروع کیا ہے ، یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ اسلام کا حکم ہے ، یا وہ اللہ تعالی کو گالی دیتا ہے ،یا دین و شریعت کو بر بھلا کہتا ہے ، یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور شخصیت پر حملہ کرتا ہے تو اس میں شک نہیں کہ ایسا آدمی ان باتوں سے دین سے خارج ہوجاتا ہے اور اس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان نہیں ہے ـ

میرے مسلمان بھائی !آپ یاد رکھیں کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ استہزا و مذاق کے ضمن میں درج ذیل باتین بھی داخل ہیں : قرآن مجید کا، یا اللہ تعالٰی کی آیتوں کا ، یا اس کے اسما ء و صفات کا مذاق اڑانا ، یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پاک اڑانا ، یا کسی صحیح حدیث کا انکار کرنا ، یا قرآن و حدیث لکھے ہوئے اوراق کو کوڑے یا نجاست کی جگہوں میں ڈالنا ، یا جس اخبار یا جریدہ میں اللہ تعالٰی کے اسماء و صفات لکھے ہوئے ہوں ، اس پر کھانا کھانا ، نیز مدارس کےنصاب و کورس کی کتابوں کو جن میں قرآن آیات یا حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم لکھے ہوئے ہوں ، قصدا پٹخنا یا بے حرمتی کے ساتھ پھینکنا وغیرہ تمام باتیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مذاق میں داخل ہیں ـ

اللہ تعالیٰ سےے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور آپ سب کو ان ناجائز کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائئے ـ

آمین یا رب العالیمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
  • ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" بندہ كوئى كلمہ نكالتا ہے جس پر غور نہيں كرتا جس سے وہ آگ ميں گر جاتا ہے جو مشرق كے درميان فاصلہ سے بھى زيادہ ہے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 6477 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2988 ).


  • اور ترمذى كى روايت ميں ہے:

" آدمى كوئى كلمہ كہتا ہے جس ميں كوئى حرج نہيں سمجھتا اور وہ اس كى بنا پر ستر برس تك آگ ميں جا گرتا ہے "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 2314 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ترمذى ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.


  • اور بلال مزنى رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" تم ميں كوئى ايك ايسا كلمہ كہتا ہے جو اللہ كى ناراضگى كا باعث ہوتا ہے، اور وہ اس كے متعلق گمان بھى نہيں كرتا كہ وہ اسے كہاں لے جائيگا، تو اللہ تعالى اس كے باعث قيامت تك ناراضگى لكھ ديتا ہے "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 2319 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ترمذى ميں صحيح قرار ديا ہے.
 
Top