• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر فرحت ھاشمی صاحبہ حفظھا اللہ تعالی

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
استاذہ علم کا ایسا ایک سمندر اور بحر ذخار ھے کہ اس دور میں ان کی مثال ملنا مشکل ھے
اتنا بھی مبالغہ اچھا نہیں ہے اور خاص طور تو کمپیریزن سے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کیونکہ یہ مذہبی تعصب کو جنم دیتا ہے۔ پس علم و فضل کا تقابل تو انبیا میں بھی پسندیدہ نہیں ہے چہ جائیکہ کہ عورتوں اور مردوں کے علم میں شروع کر دیا جائے۔ (ابتسامہ)
برادر عبد اللہ نے مرد و عورت كا تقابل نہيں كيا تھا ـ لہذا ان كى بات كو تقابل نہ سمجھا جائے تو بہتر ہے۔ ليكن ميل شاونزم سے مذہبى حلقے بھی پاك نہيں ، ذرا عورت نظر آئى نہيں اور عورت عورت شروع ہو جاتى ہے۔
بر سبيل تذكرہ كوئى ايك پاكستانى مرد داعى بتائيے جس نے ايليٹ كلاس كو محترمہ فرحت كى طرح وسيع پيمانے پر متاثر كيا ہو؟؟؟
نرى رجوليت كوئى خوبى نہيں ۔ بقول متنبئ :
وما التأنيث لاسم الشمس عيب
 ولا التذكير فخر للهلال
 
اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0

یہی باتیں میں بھی لکھنے والا تھا لیکن یہ سوچ کر نہ لکھا کہ میرے الفاظ کچھ سخت ہو جائیں گے جس سے بعض مردوں کو تکلیف شروع ہو جائے گی۔ خود تو کچھ کرنا نہیں ہوتام دوسروں کو بھی کچھ کرتے دیکھ نہیں سکتے!!!!
دوسروں پر بے جا تنقید کرنے والے یہ بتلائیں کہ انہوں نے خود آج تک کیا کیا ہے اور اس کی قرآن و حدیث سے ان کے منہج کی مطابقت کتنی ہے؟؟؟
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ام نور العین بہن اور اہل الحدیث بھائی،
ناراض ہونے کی بات نہیں ہے۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے علم و فضل سے یہاں کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔ الحمدللہ، ڈاکٹر صاحبہ کیلئے ہم نے کتب بھی اسکین کر کے مہیا کی ہیں، اور ڈاکٹر صاحبہ نے بھی ہمیں اپنی ویب ماسٹر کے ذریعے اپنی نئی شائع ہونے والی کتب مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔۔۔ جس بات کو مبالغہ قرار دیا گیا تھا وہ یہ تھی:

استاذہ علم کا ایسا ایک سمندر اور بحر ذخار ھے کہ اس دور میں ان کی مثال ملنا مشکل ھے
جس میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی کو دور حاضر کے تمام علماء (مرد و خواتین) سے موازنہ کیا گیا تھا۔ تو بس گزارش یہ تھی کہ چاہے ڈاکٹر صاحبہ ہوں، ڈاکٹر ذاکر نائک ہوں، یا دیگر کسی بھی عالم ، عالمہ کی بات ہو۔ اس میں مبالغہ سے پرہیز کرنا چاہئے اور یہی بات علوی بھائی جان نے بھی لکھی ہے۔ اس سے کسی کی دلآزاری یقیناً مطلوب نہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ اور ذاکر نائک صاحب کی اسپیشل فیلڈز ہیں اور اس میں بلاشبہ یہ حضرات بہت اہم کام سرانجام دے رہے ہیں، اس سے مجال انکار نہیں۔ لیکن مثال کے طور پر اب درج بالا جملہ کے عموم سے کوئی یہ کہہ دے کہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کا علم، شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی﷾، شیخ ارشاد الحق اثری﷾ اور شیخ حافظ زبیر علی زئی﷾ سے زیادہ ہے تو یہ بات بہرحال درست نہیں ہوگی۔ امید ہے کہ میں اپنی بات واضح کر سکا ہوں گا۔
 
siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
السلام علیکم
شاکر بھائی آپ نے بجا فرمایا
لیکن مثال کے طور پر اب درج بالا جملہ کے عموم سے کوئی یہ کہہ دے کہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کا علم، شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی﷾، شیخ ارشاد الحق اثری﷾ اور شیخ حافظ زبیر علی زئی﷾ سے زیادہ ہے تو یہ بات بہرحال درست نہیں ہوگی۔
 
اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0
ام نور العین بہن اور اہل الحدیث بھائی،
ناراض ہونے کی بات نہیں ہے۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے علم و فضل سے یہاں کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔ الحمدللہ، ڈاکٹر صاحبہ کیلئے ہم نے کتب بھی اسکین کر کے مہیا کی ہیں، اور ڈاکٹر صاحبہ نے بھی ہمیں اپنی ویب ماسٹر کے ذریعے اپنی نئی شائع ہونے والی کتب مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔۔۔ جس بات کو مبالغہ قرار دیا گیا تھا وہ یہ تھی:

جس میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی کو دور حاضر کے تمام علماء (مرد و خواتین) سے موازنہ کیا گیا تھا۔ تو بس گزارش یہ تھی کہ چاہے ڈاکٹر صاحبہ ہوں، ڈاکٹر ذاکر نائک ہوں، یا دیگر کسی بھی عالم ، عالمہ کی بات ہو۔ اس میں مبالغہ سے پرہیز کرنا چاہئے اور یہی بات علوی بھائی جان نے بھی لکھی ہے۔ اس سے کسی کی دلآزاری یقیناً مطلوب نہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ اور ذاکر نائک صاحب کی اسپیشل فیلڈز ہیں اور اس میں بلاشبہ یہ حضرات بہت اہم کام سرانجام دے رہے ہیں، اس سے مجال انکار نہیں۔ لیکن مثال کے طور پر اب درج بالا جملہ کے عموم سے کوئی یہ کہہ دے کہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کا علم، شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی﷾، شیخ ارشاد الحق اثری﷾ اور شیخ حافظ زبیر علی زئی﷾ سے زیادہ ہے تو یہ بات بہرحال درست نہیں ہوگی۔ امید ہے کہ میں اپنی بات واضح کر سکا ہوں گا۔
شاکر بھائی آپ کے قیمتی تاثرات کا شکریہ لیکن آپ بھی اسی انداز پر سوچ رہے ہیں جس طرح دوسرے سوچ رہے ہیں۔ عبداللہ بھائی نے ایک عمومی بات کی تھی۔ اب اس بات کو انفرادی طور پر منطبق کر کے شخصیات کا تقابل کرنا درست نہیں۔یہیں فورم کی دنیا میں ایک بار کسی نے اسی طرح کی بات کو اس انداز میں اچھالا کہ شیخ زبیر علی زئی، شیخ البانی سے بھی بڑے عالم ہیں۔ جب کہ ہم شخصیات کے تقابل سے بری ہیں۔ لیکن یہاں جس انداز میں اس تھریڈ میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے، اور مرد علماء کے ساتھ ان کا تقابل کیا جا رہا ہے تو یہ بھی بتلایا جائے کہ خواتین میں کاتب و سنت کو عام کرنے کے لیے ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی خدمات زیادہ ہیں، یا دوسرے علماء کی۔ خواتین کی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن و حدیث پر چلنے کی ترغیب مردوں نے زیادہ دی ہے یا ڈاکٹر فرحت ہاشمی اکیلی نے؟؟؟ خواتین کی تربیت پر موجودہ دور کے علماء نے زیادہ کام کیا ہے یا اکیلی ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے؟؟؟
اور اس سے ایک قدم آگے چلیں۔ جس انداز میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے تفسیر بیان کی ہے، کس مرد عالم دین نے آج اس طرح کی عام فہم اور جامع تفسیر القرآن لکھی ہے، جو عوام اور ایلیٹ دونوں کے لیے عام فہم اور مفید ہو؟؟ کوئی ایک دو نام ہی گنوا دیں!!!!
 
ثانیہ

مبتدی
شمولیت
نومبر 18، 2011
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
52
پوائنٹ
0
میرا خیال ہے مفتی صاحب نے ایک عمومی بات کی ہے۔ ورنہ ہر صاحب علم جانتا ہے کہ۔۔۔۔و فوق کل ذی علم علیم (یوسف:76)

١۔ انہوں نےکس چیز کی طرف فوکس کیا ہے؟ جس پر مرد علماء نے بھی توجہ نہیں دی ہے ؟
اس کاجواب محترمہ ام نور العین دے چکی ہیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
دراصل ہم سب ایک ہی بات کر رہے ہیں۔ کوئی حقیقی اختلاف موجود نہیں ہے۔ بس غلو سے بچنے کا مشورہ تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں متفق و متحد رکھیں۔ آمین۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top