• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ حنفی علماء کا حدیثیں گھڑنے کا ثبوت

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
کچھ حنفی علماء کا حدیثیں گھڑنے کا ثبوت

حنفی علماءنے ساری زندگی حنفی مذہب کی خدمت اور دفاع میں گزاردی ہے اگر کہیں حدیث اور فقہ کا تضاد آ گیا تو بڑے ہی خوبصورت انداز میں حدیث کو رد کر کے فقہ حنفی کو صاف بچا لیا صرف یہاں تک نہیں بلکہ اگر حنفی مذہب کو بچانے کے لئے حدیث گھڑنے کی بھی ضرورت پڑی تو حنفی علماء پیش پیش تھے ذیل میں چند مثالیں دی جاتی ہیں ملاحظہ فرمائیں ۔
مولانا امین صفدر اوکاڑوی
مولانا امین صفدر اوکاڑوی نے تین روایات خود گھڑ کے رسول اللہﷺ پر تھوپ دیں لکھتے ہیں۔
نمبر1۔
”آپ نمازپڑھاتے رہے اور کتیا سامنے کھیلتی رہی اور ساتھ گدھی بھی تھی دونوں کی شرمگاہوں پر نظر پڑ تی رہی “۔ ( مجموعہ رسائل ص350ج3حوالہ نمبر198)
نمبر2۔
رسول اقدسﷺ نے فرمایا !
لاجمعة الابخطبہ ”خطبہ کے بغیر جمعہ نہیں ہوتا“۔ (مجموعہ رسائل ص169ج2)
نمبر3۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے ”تحقیق رسول اللہﷺ جس وقت تکبیر کہتے تھوڑا سا سکتہ کرتے تھے اور جب غیر المغضوب علیھم ولا الضالین کہتے تھے اور جب دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے تو سکتہ نہ کرتے تھے بلکہ کہتے تھے الحمد للہ رب العلمین“۔ (مجموعہ رسائل تحقیق مسئلہ آمین ص127ج1تاریخ اشاعت جنوری 1998)
حالانکہ یہ تینوں روایتیں کسی بھی حدیث کی کتاب میں نہیں ہیں ۔​
ابو بلال اسمعیل جھنگوی
مولانا امین صفدر اوکاڑوی کے روحانی فرزند مولوی ابو بلال اسمعیل نے اپنے پیرو مرشد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ”اپنی کتاب تحفہ اہلحدیث مسئلہ ننگے سر نماز“ میں دو روایات وضع کر کے رسول محترم ﷺ کے نام لگا دیں ۔
نمبر1۔
”نبی کریمﷺ تو ننگے سرآدمی کے سلام کا جواب تک نہیں دیتے “۔
نمبر2۔
”جب مسح فرماتے ہیں تو ایک ہاتھ سے عمامہ مبارک کو معمولی اوپر اٹھاتے ہیں اور ایک ہا تھ سے مسح فرماتے ہیں اتنی دیر تک بھی ننگے سر رہنا پسند نہیں فرماتے کہ عمامہ کو اتار کر نیچے رکھ دیں اور مسح فر ما لیں“ ۔(تحفہ اہلحدیث ص۳۱)

17اکتوبر 1999بروز اتوار بوقت پونے آٹھ بجے محترم ابو صہیب محمد داود ارشد حفظہ اللہ مولوی ابو بلال جھنگوی کے پاس تشریف لے گئے اور یہ روایات دکھانے کا مطالبہ کیا تو جھنگوی صاحب کا رنگ فق ہو گیا اور خفت سے بولنا محال ہو گیا آخر سر جھکا کر فرمایا ممکن ہے میں نے کہیں سے سنی سنائی لکھ دی ہو ۔

مولانا محمود حسن خاں
مولانا محمود حسن خاں کا شمار دیو بند کے اکابرین میں ہوتا ہے مولانا قاسم نانوتوی کے شاگرد رشید اور دارالعلوم دیو بند کے صدر مدرس تھے اپنی کتاب ایضاح الادلہ ص 17 پر لکھتے ہیں ۔
”عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ رسول اللہﷺ نے رفع الیدین کی تو ہم نے بھی کی جب آپﷺ نے چھوڑ دی تو ہم نے بھی چھوڑ دی “۔
کتب احادیث میں اس من گھڑت روایت کا کوئی وجود نہیں ۔​
علامہ ابن ہمام
علامہ ابن ہمام کا شمار ان فقہاء احناف میں ہوتا ہے جنہیں مجتہد فی المذہب کہا جاتا ہے انہوں نے مندرجہ ذیل حدیث وضع کی اور حوالہ ترمذی کا دیا ۔
”پھر رسول اللہﷺ نے سر مبارک کا مسح تین بار فرمایا اور تین بار ہی کانوں کے ظاہری حصہ کا مسح فرمایا اور ایسے ہی تین بار گردن کا مسح فرمایا“۔ (فتح القدیر ص 23ج۱)
ان الفاظ کا وجود مجموعہ ترمذی تو کجا پورے ذخیرہ احادیث میں نہیں ہے ۔​
ابو الحسن علی بن ابو بکر
ہدایہ فقہ حنفی کی معتبر اور مشہور کتاب ہے اس کے مصنف ابو الحسن علی بن ابو بکر برہان الدین مرغینانی ہیں ۔انہوں نے موضوع و من گھڑت روایات اس قدر بیان فرمائی ہیں کہ اگر انہیں شمار کیا جائے تو چالیس اربعین بن سکتی ہیں مثال کے طور پر لکھتے ہیں ۔
قولہ علیہ السلام :من صلی خلف عالم نقنی فکانما صلی خلف نبی۔(ہدایہ) ”رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے متقی عالم کی اقتداءمیں نماز ادا کی اس نے گویا نبی کے پیچھے نماز ادا کی“۔
علامہ محمد علاﺅ الدین
در مختار فقہ حنفی کی مرکزی حیثیت کی کتاب ہے اس کے مولف کا نام علامہ محمد علاﺅ الدین ہے وہ بھی و ضع حدیث میں کسی سے پیچھے نہیں رہے مثال ملاحظہ کیجئے ۔
و عنہ ان ادم افتخر بی وانا افتخر بر جل من امتی اسمہ نعمان و کنیتہ ابو حنیفہ ھو سراج امتی۔ (در مختار ص 52ج۱)
”اور روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آدم علیہ السلام نے میرے سبب سے فخر کیا اور میں فخر کرتا ہوں ایک مرد کے سبب جو میری امت میں سے ہے اسکا نام نعمان ہے اور کنیت اسکی ابو حنیفہ ہے وہ میری امت کا چراغ ہے “۔
علامہ حسام الدین حنفی
علامہ حسام الدین حنفی نے ہدایہ کی شرح میں مندرجہ ذیل حدیث وضع کی ۔
عن عبداللہ بن زبیر انہ رای رجلا یرفع یدیہ فی الصلاة عند الرکوع و عند الرفع فقال لا تفعل فان ھذا شئی فعلہ رسول اللہ ثم ترکہ ۔( عمدة القار ی ص273ج5)
”حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک شخص کو رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو آپ نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو یہ کام حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے کیا تھا پھر چھوڑ دیا“۔
حدثنا شريك بن عبد الله عن سماك عن عبد الرحمن بن عبد الله عن أبيه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار
 

ساجد محبی

مبتدی
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
23
پوائنٹ
0
””ہدایہ فقہ حنفی کی معتبر اور مشہور کتاب ہے اس کے مصنف ابو الحسن علی بن ابو بکر برہان الدین مرغینانی ہیں ۔انہوں نے موضوع و من گھڑت روایات اس قدر بیان فرمائی ہیں کہ اگر انہیں شمار کیا جائے تو چالیس اربعین بن سکتی ہیں مثال کے طور پر لکھتے
ہیں ۔ ۔ ۔
حیرت ہے اس قدر حدیثیں وضع کی ہیں کہ سولہ صد حدیثیں ہوجائیں گی ۔ ۔ ۔ اللہ اکبر ۔ ۔ ۔عامر بھائی کیا واقعی ؟؟؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ دعوی خود جھوٹ پر مبنی ہو؟؟؟ میرا مطلب ہے ””سولہ صد ““ ایک بڑی تعداد ہے ۔ اور بطور مثال آپ نے ہدایہ سے صرف ایک ہی مثال دی ہے۔۔باقی من گھڑت روایت بھی درج فرمائیں تاکہ افادہ ء عام ہو
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
بطور مثال آپ نے ہدایہ سے صرف ایک ہی مثال دی ہے۔۔باقی من گھڑت روایت بھی درج فرمائیں تاکہ افادہ ء عام ہو
ابھی آپ آپ اس ایک کو مانتے ہیں ؟ ہاں یا ناں ؟
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
حیرت ہے اس قدر حدیثیں وضع کی ہیں کہ سولہ صد حدیثیں ہوجائیں گی ۔ ۔ ۔ اللہ اکبر ۔ ۔ ۔عامر بھائی کیا واقعی ؟؟؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ دعوی خود جھوٹ پر مبنی ہو؟؟؟ میرا مطلب ہے ””سولہ صد ““ ایک بڑی تعداد ہے ۔ اور بطور مثال آپ نے ہدایہ سے صرف ایک ہی مثال دی ہے۔۔باقی من گھڑت روایت بھی درج فرمائیں تاکہ افادہ ء عام ہو
ساجد محبی صاحب کیا آپ مجھ سے مخاطب ہے؟؟
 
شمولیت
جولائی 19، 2012
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
0
السلام علیکم محترم حدیث گھڑنا تو ان (حنفیوں) کے لیے عام سی بات ہے .جاءالحق میں تو مفتی احمد یار خان نعیمی نے تو قرآن کی آیت ہی بنا ڈالی
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
bukhari ko na bhulain janab. Kitab likhi aur kah diya hadees hai. Andhon ki tarah tum logon ne oski maan li
بخاری کو حدیث کی کتاب نہ مان کر تم نے کس کی اندھی تقلید کی ہے؟ اور کیوں کی ہے؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
bukhari ko na bhulain janab. Kitab likhi aur kah diya hadees hai. Andhon ki tarah tum logon ne oski maan li
مولانا صوفی صاحب پھریہاں پر وہی باتیں دھرانا شروع کردیں ؟ کیا آپ کی ان لغویات کےلیے وہ ایک تھریڈ کافی نہیں تھا ؟ گزارش ہے کہ وہاں آکر اپنی بات کریں۔شکریہ
 

ارشد

رکن
شمولیت
دسمبر 20، 2011
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
150
پوائنٹ
66
bukhari ko na bhulain janab. Kitab likhi aur kah diya hadees hai. Andhon ki tarah tum logon ne oski maan li
جناب ٰمیں اپنےصوفی نام کی تاثیر لگتی ہے۔ جب بخاری کو ہی رد کردیا تو اور دوسری حدیث کی کتابوں کا کیا؟ ایسے ہی لوگ سارے دین کو ہی شک کے داءیرے میں لاتے ہیں۔۔نجانے خد شریعت اسلامی کے وہ احکام جسکی وضاحت حدیث سے ہوتی ہے کیسے عمل کرتیں ہونگے؟؟؟ کیونکی منکیر حدیث کے بھی باپ لگتے ہیں صوفی صحاب۔۔۔کیسے کیسے لوگ ہے دنیامیں۔۔۔۔اللہ ھدایت دے۔
 

sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63
Shahid nazir k naam
Bukhari k hadees hone ka koi saboot nahi. Ye meri tahqeeq hai agar aap k pas koi sharae dalil ho tu apni tahqeeq pesh karain. Warna jis baat k aap peeche pare hain isi ka naam andhi taqleed hai.

Good muslim k naam
Zikar karda link main mere sawalat kai din se aapke wada k muntazir hain
Jis baat ka jawab aapko ajiz karde wo laghwe, fazool awr wahiat hoti hai. Acha hai

Arshad k naam
Bukhari ka pas hona sab ka pas hona hoga. tahqeeq koi buri cheez nahi
Quran kahta hai mafhoom hai"mat par aisi cheez k peeche jis ka ilm tujhe na ho" sura isra 36
Tum logon ka iman bukhari pr hai aur ye tak tumhain maloom nahi k ye hadees hai bhi ya afsanvi qisson ne ise hadees qarar diya hai. Main bukhari pr amal karonga, is k peeche lagonga bas shart ye hai k ye daleel e sharae se sabit ho jaye. Aap log iske qail hain is liye aap se ye mutalba hai k apni daleel share karain.
 
Top