ٰٰیا رسول اللہ کہنا یہ عبادت ہے ؟؟مختار کل ماننا شرک فی صفات ہو سکتا ہے عبادت نہیں
بالکل اگر اس نیت سے کہا جائے کہ وہ سن رہے ہیں اور میری دعا قبول بھی کریں گے۔ تو یہ عبادت ہے۔ اور مختار کل میں جس کو آپ اللہ کی صفت میں شریک کریں گے، وہ آپ کا معبود ہی کہلائے گا۔ جیسے عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کے ساتھ امور میں شریک سمجھ کر ان سے مانگتے ہیں۔ آپ نبی سے مانگتے ہو۔ عبادت وہ بھی ہوئی اور عبادت یہ بھی ہوئی۔
اور آپ نے یہ نہیں بتایا :
یہاں "غیر ذی عقول" کی بات کہاں ہے؟
إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمْ لَهَا وَارِدُونَ﴿٩٨﴾
بے شک تم اور تمہارے وہ معبُود جنہیں تم پوجتے ہو، جہنّم کا ایندھن ہیں، وہیں تم کو جانا ہے۔
اور عیسائی صلیب کو پوجتے ہیں؟؟ وہابی دشمنی میں عیسائیوں کو کہیں مؤحد مت ثابت کرنے لگ جائیے گا۔
عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا مانتے ہیں، اللہ کا شریک مانتے ہیں۔ اور معبود کیسا ہوتا ہے؟