• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اہل حدیث نام اپنے آگے لگانا ضروری ہے؟

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاک الله خیر علوی صاحب،
آپ کا جواب علم سے بھرپور رہتا ہے. الله آپکو خوش رکھے آمین.

اہل الحدیث کی تعریف و منہج پر ایک مضمون مکمل کیا جو ان شاء اللہ جلد ہی یہاں شیئر کروں گا۔ اس سے وہ معیار واضح ہو جائے گا کہ جس سے معلوم ہو سکے کہ کون حقیقی معنوں میں اہل حدیث ہے اور کون نہیں ؟ یعنی قرون اولی کے اہل الحدیث کے منہج و فکر پر ہے اور کون نہیں ہے؟
علوی صاحب کے مضمون کا انتظار رہیگا.

مثلا اگر کوئی شخص اپنا نام مومن رکھ لے تو وہ مومن نہیں بن جاتا ہے بلکہ مومن تو اپنے عمل سے بنے گا، اہل تشیع نے بھی اپنا نام مومن رکھا ہوا ہے اور بریلویوں نے اہل سنت والجماعت۔ اور یہی معاملہ اہل الحدیث کا بھی ہے کہ صرف اپنا نام رکھنے سے کوئی اہل حدیث نہیں بن جاتا ہے بلکہ اپنے عمل و فکر سے بنے گا۔ اگر اس کا عمل اہل بدعت کا ہو گا تو وہ اہل حدیث کیسے ہو سکتا ہے؟ چاہے لاکھ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔
صرف اہل حدیث بننے سے کام نہیں چلیگا، عمل کرنا بھی ضروری ہے.
جزاک الله خیر علوی صاحب.
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آدمی اپنے آپ کو کہے اہلحدیث اور تعویذ پہنے تو کیا فائدہ؟
آدمی اپنے آپ کو کہے اہلحدیث اور کُلوں جمعراتوں پر کھانا کھانے چلا جائے اور کہے کہ "کیا کریں جی ہمسایہ گیری تو نبھانی ہے" تو کیا فائدہ؟
آدمی اپنے آپ کو کہے اہلحدیث اور مشرک کے پیچھے نماز پڑھے تو کیا فائدہ؟
 
اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0
میں اپنی کم علمی کی بنا پر اس قابل تو نہیں کہ اس دقیق موضوع میں کچھ لکھنے کی جسارت کروں لیکن چند اہم نکات کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا۔شاید بات کچھ بنتی نظر آئے۔

1- علوی صاحب اہل حدیث کو ایک فکر کا نام دیتے ہیں، اس فکر کو اپنانا ضروری ہے بے شک اپنے آپ کو اہل حدیث نہ کہلوائے۔
2-شاہد بھائی کا موقف ہے کہ اگر کوئی سلف کے منہج پر ہے یعنی وہ اہل حدیث تھے تو یہ شخص بھی اپنے آپ کو اہل حدیث کہلوائے۔ اس سے یہ معلوم ہو گا کہ اہل حدیث ہی صحیح متبع سنت ہیں۔

میرا خیال ہے دونوں ایک بات میں تو یکساں ہیں کہ کسی بھی شخص کو عملا" قرآن و حدیث کا پیروکار ہونا چاہیے۔ لیکن یہ بات محل نظر ہے کہ انسان سلف کے فہم کو اہل حدیث فکر سے علیحدہ کردے۔ اگر سلف اپنے آپ کو اہل حدیث کہلواتے تھے تو دور جدید کے محققین کو اس حوالے سے کونسی شے مانع ہے؟ کیوں وہ کتاب و سنت کی پیروی پر مبنی فکر کو اہل حدیث فکر کے طور پر باور نہیں کرواتے؟؟ اور اگر کوئی کتاب و سنت پر چلنے والا ہے تو کیوں اپنے آپ کو اہل حدیث کہلوانے سے شرماتا ہے۔ سلف سے کیا ہمیں ایسی کوئی بات ملتی ہے؟
باقی اس تھریڈ میں جس کا جو دل چاہا لکھ دیا حتی کہ کسی نے کوئی تقریر بھی سنی تو اسی تقریر کے اقتباسات نقل کر ڈالے چاہے اس کا موضوع سے تعلق ہو یا نہ ہو؟
 
السلام علیکم اہل حدیث بھائی،

بھائی ایک بات کی طرف توجہ دلانا چاہونگا کی میں نے یہ موضوع شروع کرنے پر یہ کہا تھا کہ "کیا ہم اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہہ سکتے؟

بھائی میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کی افضل کیا ہے.؟؟؟

١- کیا اپنے آپکو مسلمان کہنا چاہیے؟
٢- کیا اپنے آپکو اہل سنت ولجماعت کہنا چاہیے؟
٣- یا اپنے آپکو اہل حدیث کہنا چاہیے.؟؟

تینوں کے عقیدے آپکو قرآن اور حدیث پر ہی لے جاینگے تو ان میں سے افضل کیا ہے بھائی؟؟

کیا اہل حدیث نام سے اپنی پہچان کروانا افضل ہے یا اہل سنت ولجماعت کے نام سے.؟؟

امید ہے میرے اصل موضوع پر دھیان دیا جایگا.
 
اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0
افضل کا معاملہ ایک علیحدہ بات ہے جس کو ہم بعد میں حل کرتے ہیں۔ ابھی موضوع پر رہا جائے کہ مسلمان ہونے کے لیے کیا اہل حدیث سے برات ضروری ہے؟ اگر ہاں تو ایک صحیح مسلمان اور اہل حدیث میں کیا فرق ہے؟؟؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
افضل کا معاملہ ایک علیحدہ بات ہے جس کو ہم بعد میں حل کرتے ہیں۔ ابھی موضوع پر رہا جائے کہ مسلمان ہونے کے لیے کیا اہل حدیث سے برات ضروری ہے؟ اگر ہاں تو ایک صحیح مسلمان اور اہل حدیث میں کیا فرق ہے؟؟؟
محترم آپ کے دستخط میں جن ویب سائٹس کے لنکس دیے گئے ہیں ان میں "ماہنامہ فہم القرآن" اور "زبیر علی زئی ڈاٹ کام" کے علاوہ باقی چار ویب سائٹوں کے لنکس میں ایرر ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
صراط الھدی فورم ، کتاب وسنت فورم ، اور اردو مجلس سلفی المنھج کو پھیلانے میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

اردو مجلس بے شک نہایت ایمانداری سے سلفی منہج پھیلارہا ہے ان کے عمل اور قول میں کوئی تضاد نہیں ہے اس لئے میں نے اردو مجلس یا ان کی انتظامیہ پر کوئی تنقید نہیں کی آپ نے بلاوجہ تنقید میں تھوڑا وزن پیدا کرنے کے لئے اردو مجلس کا ذکر کر دیا ہے۔ رہی بات صراط الہدیٰ کے سلفی منہج پھیلانے کی تو محترم اس بارے میں بھی آپ زرا اپنی معلومات درست کرلیں۔ وہاں کے قوانین میں دو ٹوک الفاظ میں مسلمانوں کے کسی بھی مسلک سے تعلق یا نسبت سے انکار لکھا ہوا ہے۔
صراط الھدیٰ کا تعلق نہ کسی خاص مسلک/جماعت/گروہ سے ہے اور نہ ہی ان کے دفاع / فروغ / دعوت فورم انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ان کی شوری کمیٹی علماء کرام شامل ہیں جنہوں نے ایک پالیسی مرتب کی ہے ۔
اگر کچھ علماء کسی غلط موقف کو اپنا لیں تو کیا وہ صرف علماء کی وجہ سے درست ہوجاتی ہے؟ پالیسی بھی یہ ہے کہ ایک خاص مسلک کی فکر کی نشر و اشاعت کرو لیکن اس مسلک کا نام چھپالو۔ لیکن معاملہ صرف بات چھپانے تک ہی محدود ہوتا تو اتنا برا نہیں تھا لیکن بات تو اس سے بھی کہیں بڑھکر کسی بھی مسلک سے نسبت کا انکار اور اس کے دفاع سے معذرت ہے۔

اعتراض تو یہ ہے سلفی منہج کے فروغ کے ٹھیکیدار بھی بنو اور دروغ گوئی کرتے ہوئے اس منہج سے تعلق پر صاف انکار بھی کردو۔ بشیر بھائی کیا اس منہج و رویے کو درست سمجھتے ہیں؟

صحابہ، تابعین، تبع تابعین جس نام کو اپنے منہج کے لئے بطور تعارف استعمال کرتے رہے اور لوگوں کو کھل کر اس کی دعوت دیتے رہے۔ آخر آج کے مجتہدوں اور محققوں کو وہ کون سے حالات درپیش ہوگئے جن کی بنا پر یہ اپنی پہچان بتانے کو تیار نہیں۔ بلکہ اس مکروہ عمل کو ایک بہترین حکمت عملی کے نام پر پیش کررہے ہیں۔

جس طرح اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے آنے والے دونوں میں کچھ ایسے بیمار ذہن بھی پیدا ہونگے جو صرف اس لئے اپنے مسلمان ہونے کا انکار کرینگے کہ یہ لفظ کافروں میں اسلام کی دعوت میں روکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ پھر اس قبیح عمل کی راہ میں کس طرح بند باندھا جائے گا کہ اس کا آغاز کچھ لوگ خود کرچکے ہیں۔

اگر آپ لوگ اس کاقافلے کا حصہ نہیں بنتے تو نہ بنیں لیکن خدرا ان فورمس کی ترویج کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں ۔
لیکن آپ جس قافلے کا حصہ ہیں اس سے نسبت سے صاف انکار کرکے اس قافلے سے احسان فراموشی کا ثبوت تو نہ دیں اور اسے نقصان تو نہ پہنچائیں کہ لوگ سمجھیں کہ سلفی اور اہل حدیث منہج تو صحیح نہیں لیکن صراط الہدیٰ کا یہ منہج جس کا کوئی صفاتی نام نہیں یہ نامعلوم منہج درست ہے۔ والسلام
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289

و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
شاہد نذیر بھائی۔ کچھ احباب نے آپ کی عربی سے ناواقفیت کو نشانہ بنایا تھا مگر معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ۔۔۔۔ مجھے شبہ ہے کہ آپ کو غالباً اردو دانی پر بھی عبور حاصل نہیں ہے۔
گذارش ہے کہ اتنی تلخ حقیقت کو صرف اسلئے اگنور فرمائیں کہ یہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے جس سے آپ کو اختلاف کا حق حاصل ہے۔ :)

ملاحظہ فرمائیں کہ خود آپ نے اپنے بالا مراسلے میں صراط الھدیٰ فورم کی ایک قانونی شق کو یوں نقل فرمایا ہے:
صراط الھدیٰ کا تعلق نہ کسی خاص مسلک/جماعت/گروہ سے ہے اور نہ ہی ان کے دفاع / فروغ / دعوت فورم انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
میری مودبانہ گذارش ہے کہ کسی یونیورسٹی یا معروف و مقبول دینی ادارے کے موقر اور معتبر استاذ یا اسکالر کے پاس جا کر اس جملے (متذکرہ بالا قانونی شق) کا مطلب ضرور پوچھ لیں۔
شاید آپ کو "ترجیحات میں شمار نہ ہونا" اور "دفاع / فروغ / دعوت سے یکسر انکار کرنا" میں فرق سمجھ میں آجائے۔

کسی خاص مسلک/جماعت/گروہ سے تعلق نہ ہونے کا ذکر کرنے سے انتظامیہ صراط الھدیٰ کی مراد دور حاضر کے وہ مسلک/جماعت/گروہ ہیں جو مخصوص و محدود نظریات کے ساتھ آج چہار جانب سرگرم عمل ہیں ورنہ تو ۔۔۔
سلف الصالحین کی اجماعی سوچ جو فہمِ صحابہ (رضوان اللہ عنہم اجمعین) پر منحصر ہوتی ہے ، اس کی اشاعت سے صراط الھدیٰ فورم نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ فورم کے ذریعے اسلامی تعلیمات کی اشاعت کی بنیاد ہی اسی ایک چیز پر رکھی گئی ہے ۔۔۔۔
یقین نہ ہو تو اسی متذکرہ قانونی شق کو مکمل طور سے پڑھ کر دیکھیں ، جو یوں درج ہے :
بحوالہ
صراط الھدیٰ کا تعلق نہ کسی خاص مسلک/جماعت/گروہ سے ہے اور نہ ہی ان کے دفاع / فروغ / دعوت فورم انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صراط الھدیٰ پر اراکین کو ان مفید تعلیمات کی پیشکشی کی مکمل اجازت حاصل ہے جن کی صحت قرآن ، حدیث اور فہمِ صحابہ سے بدلائل مصدقہ ثابت ہو۔ فورم : "مذاہب اور انسانی زندگی" کی ایسی تحریریں جن پر اعلیٰ انتظامیہ کو تحفظات ہوں ، وہ انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ہی اوپن فورم پر شائع ہو سکیں گی۔
سرخ رنگ والے الفاظ پر ٹھنڈے دل اور عدل و انصاف کی نظر سے غور فرمائیں تو امید ہے کہ آپ اپنے اس جملے پر نظر ثانی کر لیں گے :
سلفی منہج کے فروغ کے ٹھیکیدار بھی بنو اور دروغ گوئی کرتے ہوئے اس منہج سے تعلق پر صاف انکار بھی کردو۔
آپ کو چونکہ لفظ "اہل حدیث" کے یقینی استعمال پر ضد ہے اور شاید متذکرہ فورم یا فورم انتظامیہ سے کچھ معلوم و نامعلوم وجوہات کے سبب شکایات لاحق ہیں لہذا گمان اغلب ہے کہ آپ محدث فورم کی نرم پالیسی کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دانستہ یا نادانستہ اپنی ذاتی دشمنی کو "نظریاتی اختلاف" کے پردے میں لپیٹ کر پیش کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔
اب ظاہر ہے کہ ایسے معاملے میں محدث فورم کی انتظامیہ سے آپ کے یکطرفہ اور متشدد طرز عمل کی شکایت کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی ہدایت کی دعا ہی مانگی جا سکتی ہے۔

اللہ تبارک و تعالیٰ ہم تمام کو کم از کم اتنی کشادہ ذہنی اور وسیع الظرفی عنایت فرمائے کہ "اختلاف رائے" کو برداشت کرنے کا سلیقہ ہمارے مزاجوں میں رچ بس جائے ، آمین۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
محترم باذوق صاحب مجھے افسوس ہے کہ آپ نظریات سے اختلاف کے بجائے خالص زاتیات پر حملے جیسے ناپسندیدہ ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اس کے علاوہ مجھ پر سنگین الزامات لگانے کے مرتکب بھی ہوئے ہیں۔ جس طرح ماضی میں بھی آپ پرسنل پیغام کے ذریعے یہ خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ لہذا اب مجھے مزید اس مسئلے پر بحث نہیں کرنی۔
 
Top