• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اہل حدیث نام اپنے آگے لگانا ضروری ہے؟

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
ظاہر میں تو ساری خلق کے کلاموں میں جو بہتر ہے
اس کو اہلسنت و الجماعت (بریلوی) اور مومنین (شیعہ) پر فٹ کیوں نہیں کیا جا سکتا ؟
اہلسنت و الجماعت اور مومنین کتنے اچھے نام ہیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اس امت کے مختلف عقائد کے مالک فرقے ایک کے علاوہ سب کے سب آگ میں
اگر آپ اسلامی گروہوں کے بنیادی اختلاف کی وضاحت فرمائيں تو میں آپ کا ممنون رہوں گی ، باوجود اس کے مجھے اس کا علم ہے کہ اسلام ایک ہی دین ہے ؟

الحمد للہ:

اے سائلہ بہن آپ کے سوال کا جواب بہت طویل ہے جس کے لۓ یہ ویپ سائٹ نہیں بلکہ کتاب صحیح ہے ، لیکن ہم یہاں پر جلدی میں یہ ہی کہیں گے : کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہی اس امت میں افتراق کی خبر دے دی ہے جس طرح کہ اس امت سے پہلی امتیں افتراق کا شکار ہوئيں ، اس کا ذکر اس حدیث میں ہے-

جو ابو ھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے :

وھب بن بقیۃ عن خالد عن محمد بن عمرو عن ابی سلمۃ عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ : وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( یھودی اکہتریابہتر اور عیسائ اکہتریا بہتر فرقوں میں بٹے ، اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹے گی ) سنن ابو داوود نے کتاب السنۃ کے اندر باب شرح السنۃ میں نقل کی ہے ۔
اور عوف بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

(یھودی اکہترفرقوں میں بٹے ان میں سے ستر جہنم اور ایک جنت میں ہے ، اور عیسائ بہتر فرقوں میں بٹے ان میں سے اکہتر جہنم اور ایک جنت میں ہے ، اور اس ذات کی قسم جس کے ھاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے میری امت تہتر فرقوں میں بٹے گی ایک جنت میں اور بہتر جہنم میں جائيں گے ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ وہ کون ہوں گے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ جماعت ہے ) سنن ابن ماجۃ ( 3982 )
تو اس حدیث میں جماعت سے سے مراد یہ ہے کہ جس عقیدہ اور عمل پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضي اللہ تعالی عنہم تھے ۔

ان گروہوں اور فرقوں میں سے جو کہ اسلام کی طرف منسوب ہیں کچھ تو اللہ تعالی کی توحیداوراس کے اسماء وصفات میں گمراہ ہوۓ اور انہوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ جو کچھ بھی موجود ہے وہ اللہ ہے اور یہ کہ اللہ تعالی اپنی مخلوق میں حلول کر گیا ہے ، - اللہ تعالی ان کے اس قول سے منزہ اور بلند وبالا ہے - بلکہ اللہ تعالی اپنے آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی اور اپنی مخلوق سے منفصل ہے ۔

اور کچھ گروہ اور فرقے باب الایمان میں گمراہ ہوۓ اور انہوں نے اعمال کو ایمان سے خارج قرار دیتے ہوۓ کہنے لگے کہ ایمان میں کمی و زیادتی نہیں ہوتی ، حالانکہ صحیح یہ ہے کہ ، ایمان قول اور عمل کا نام ہے اور اطاعت کرنے سے ایمان بڑھتا اور نافرمانی سے اس میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

اور کچھ مرتکب کبیرہ کے متعلق گمراہی کا شکار ہو ۓ اور انہوں نے مرتکب کبیرہ کو اسلام سے خارج قرار دیا اور اس پر یہ حکم جڑ دیا کہ وہ ابدی جہنمی ہے ، حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ مرتکب کبیرہ – شرک و کفراکبر کے علاوہ - اسلام سے خارج نہیں ( جب تک وہ اسے حلال نہ سجھے ) ۔

اورکچھ فرقے قضاء و قدر کے باب میں گمراہ ہوۓ اور انہوں نے کہنا شروع کردیا کہ : انسان اپنے افعال کے کرنے پر مجبور ہے ، حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ انسان کو ارادہ اور مشیئت حاصل ہے جس بنا پر اس کا محاسبہ ہوگا اور اپنے افعال کا متحمل ہوگا ۔

اور کچھ گروہ اور فرقے قرآن کے متعلق گمراہی کاشکار ہوۓ اور کہنے لگے کہ قرآن کریم مخلوق ہے ، حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ قرآن کریم اللہ تعالی کا نازل کردہ کلام ہے جو کہ مخلوق نہیں ۔

اور کچھ فرقے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے متعلق گمرہی کا شکار ہوکر انہیں کافرکہنے لگے اور ان سب وشتم کرنے لگے حالکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ صحابہ ہیں جن کے ہوتے ہوۓ اور ان کے درمیان وحی کا نزول ہوا ، اور وہ امت میں سے سب سے زیادہ جاننے والے اور سب سے زیادہ عبادت گزار ہیں انہوں نے اللہ تعالی کے راستے میں اس طرح جھاد کیا جس طرح کہ جھاد کرنے کا حق حاصل تھا ، اور اللہ تعالی نے ان کے ساتھ دین اسلام کی مدد فرمائ رضی اللہ عنہم وارضاھم ۔

تو اس طرح وہ سب فرقے جو اسلام سے انحراف کا شکار ہوۓ اور اللہ تعالی کے دین میں بدعات ایجاد کرلیں اور ہر ایک فرقہ جو کچھ اس کے پاس ہے اس پر خوش اور شیطان کے راستے پر چل نکلا اور اللہ تعالی کے اس قول کی خلاف ورزی کرنی شروع کردی ۔

اللہ تعالی کافرمان ہے :
{ اور بیشک میرا یہ سیدھا راہ ہے اس راہ کی تم بھی پیروی کرو اور مختلف راہوں پر نہ چلو جو کہ تمہیں اللہ تعالی کے راہ سے ہٹا دیں گے اس کی اللہ تعالی نے تمہیں وصیت کی ہے تا کہ تم اس کا تقوی اختیار کرو } الانعام ( 153 )
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اھل سنت میں سے بناۓ اور آگ سے نجات دے اوراچھے اور نیک و صالح لوگوں کے ساتھ جنت میں داخلہ عطا فرماۓ ، آمین یا رب العالمین ۔

اور اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں نازل فرماۓ

واللہ تعالی اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
آج اس موضوع پر اپنی تحریر جمع کر رہا تھا تو بحث میں شریک کافی پرانے لوگ یاد آئے۔ اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ جن کے مکالمے سے اس موضوع میں نکھار پیدا ہوا۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
آج اس موضوع پر اپنی تحریر جمع کر رہا تھا تو بحث میں شریک کافی پرانے لوگ یاد آئے۔ اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ جن کے مکالمے سے اس موضوع میں نکھار پیدا ہوا۔
آمین یا رب العالمین

@محمد ارسلان بھائی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
72فرقوں میں اختلاف عقیدہ واتباع کا ہے ۔ جس کا عقیدہ عقیدہ توحید اور اتباع نبی کا ہوگا وہ انشااللہ ناجی ہوگا۔ الحمدللہ موجودہ دورمیں صرف اھلحدیث ھی وہ جماعت ہے جس کا عقیدہ عقیدہ توحید اور اتباع نبی ہے باقی فرقوں میں نہ عقیدہ توحید ہے اور نہ ہی اتباع نبی ۔ اور اسی کا فقدان مسمانوں میں اختلاف کا سبب بنا ہواہے۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
موجودہ دور میں کتاب و سنت پر عمل کرنے والوں یعنی عقیدہ توحید اور اتباع نبی پر گامزن لوگوں کیلیے ۔ اہلحدیث لکھنا ضروری ہے۔ تا کہ دوسروں سے ممتازہوسکیں۔
 
Top