محترم! مقلد وہ ہوتا ہے جو اعتراف کرتا ہے کہ مجھے مجتہد جتنا علم نہیں لہٰذا وہ اپنی عافیت اسی میں سمجھتا ہے کہ مجتہد فقیہ کی انگلی پکڑ لے۔ اس طرح وہ جہالت سے بچ جاتا ہے۔ اس کے برعکس غیر مقلد خود کو مجتہد اور فقیہ سمجھتا اور باور کراتا ہے۔ لہٰذا خود بھی غلطی کھاتا ہے اور دوسروں کو بھی غلط راہ پر لاتا ہے۔
واہ جی واہ! ایک طرف کہتے ہیں کہ مقلد مجتہد کی انگلی پکڑلے لیتا ہے، مگر آپ تو یہاں پر خود مجتہد بنے بیٹھے ہیں، اور اپنی پوسٹوں کو قرآنی آیات اور احادیث سی "مزین" کر رہے ہیں! آپ کو چاہیئے کہ آپ انگلی پڑکر ہی چلیں، خود چلنے کی کوشش نہ کریں!
یہ تو آپ نے صحیح کہا کہ خود کو مجتہد سمجھتے ہیں، باقی غلطی والی بات تو محترم انسان سے غلطی ہونا بلکل ممکن ہے! اور مجتہد اگر اجتہاد کرتا ہے،اور غلط بھی ہو، تب بھی حدیث کے مطابق تو وہ بھی اجر حاصل کرنے والوں میں سے ہے! ان شاءاللہ
محترم اس کی مثال میں میں نے شیخ زبیر علی زئی صاحب کا حوالہ دیا تھا اسی فورم کا۔ اس کو اس یقین کے ساتھ بغور دیکھئے اور پڑھئے گا کہ اگر کوئی غلط بیانی یا دھوکہ دہی سے کام لے گا تو کس کا نقصان کرے گا؟ اپنا ہی۔ کل قیامت کے دن ؛
آپ ہمیں شیخ زبیر علی زئی رحمۃ اللہ کا حوالہ دےتے ہیں تو ہم آپ کو آپ کے "امام اعظم" ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کا حوالہ دیئے دیتے ہیں جو بقول آپ کے صحابہ سے بھی پڑھے ہیں! ان کی خطائیں بھی دیکھ لیں! مثال کے طور پر ہم یہ پیش کیئے دیتے ہیں:
ابو حنیفہ کے نزدیک:
صوم ست من شوال مكروه عند أبي حنيفة رحمه الله متفرقاً كان أو متتابعاً
شوال کے چھ روزے رکھنا ابو حنیفہ کے نزدیک مکروہ ہیں خواہ علیحدہ علیحدہ رکھے جائیں یا اکٹھے۔
(فتاوی عالمگیر:ص١٠١،المحيط البرهاني في الفقه النعماني:کتاب الصوم،ج٢ص٣٩٣)
یہ تو صرف ایک مثال ہے، باقی دینے کی ضرورت نہیں!
آپ کے امام "اعظم غلطی" کریں تب بھی قابل تقلید، اور ہمارا ایک عالم غلطی کرے تو اس پر شور مچاتے ہیں؟؟
محترم! حق کو قبول کرنے کی استعداد پیدا کرو کہ اسی میں نجات ہے۔وما توفیقی الا با للہ
بلکل صحیح کہا آپ نے، مگر خود بھی اس نصیحت پر عمل کریں،