• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا لفظ اہل الحدیث سے عوام خارج ہے؟

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
پوسٹ نمبر78

٭ جب آپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ عامل بالحدیث پر اہلحدیث کا لفظ نہیں بولا جاسکتا، عامل بالحدیث اہلحدیث لفظ سے خارج ہیں، تو پھر ذرا ایک صریح دلیل تو دے دیں؟ ویسے اس بات سے تو آپ انکار کرچکے ہیں کہ اس پر میں دلائل نہیں دونگا، اس انکار کی وجہ بھی ہم جانتے ہیں کہ دلائل ہونگے تو دو گے ناں۔ ابتسامہ محب

٭ باقی میرا جوابی دعویٰ تھا، ہے اور رہے گا کہ ہر وہ بندہ اہلحدیث ہے، جو قرآن وحدیث پر عمل کرنے والا ہے۔جبکہ آپ کا دعویٰ ہے کہ عامل بالحدیث اہلحدیث نہیں، نہ عامل بالحدیث کو اہلحدیث کہا، لکھا اور بولا جاسکتا ہے۔ تو پہلے اپنے دعویٰ کو آپ ثابت کریں، جو کہ ابھی تک اپنے دعویٰ کے مطابق ایک بھی دلیل پیش نہیں کرپائے، اس کے بعد جوابی دعویٰ کو ثابت کرنا میرا کام۔ اور وہ بھی آپ کے ہی علماء سے میری جان۔ ویسے مفتی رشید احمد صاحب کی بات کے بات حقیقت یہ ہے کہ آپ کچھ بول ہی نہیں سکتے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ خاموش بھی نہیں رہیں گے۔
ماشاء اللہ خیانت کے آپ کافی ماہر ہیں میں نے کہاں پر کہا ہے کہ عامل بالحدیث پر اہل حدیث کا اطلاق نہیں ہوتا، یہ الفاظ مجھے دکھائیں

مفتی رشید احمد لدھیانوں رحمہ اللہ نے مذاھب اربعہ اور اہل حدیث کے مذھب کا ذکر کیا ہے جناب یہاں پر بھی اہل حدیث سے محدثین کی بات ہورہی ہے، کسی خوش فہمی میں نہ رہیں
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
پوسٹ نمبر79

٭ ھاھاھا ... اپنی پوسٹ نمبر66 میں کو پھر پڑھیں،جس کا جواب میری طرف سے پوسٹ نمبر73 میں دیا گیا، اسے دیکھیں، اور غور سے پڑھیں، دونوں کے بعد اب اپنی پوسٹ نمبر79 کو پڑھیں ... دوبارہ پڑھنے کا ہی مشورہ دے سکتا ہوں، مزید کیا کہوں؟ ویسے آپ پر شاید اس بات کا اثر نہ ہو، لیکن جب قارئین دیکھیں گے، تو سب سمجھ جائیں گے۔ ان شاءاللہ

٭ اچھے پلیٹ فارم پر جو بداخلاقی کرے، اور اس پلیٹ فارم کا رول ہو کہ بداخلاقی کرنے والے کی کوئی جگہ نہیں۔ اور پھر ایسی بحث جس میں انسان اپنے دعویٰ سے ہی فرار اور انکار اختیار کرچکا ہو، تو پھر وہاں بداخلاقی کرکے ہی اپنے آپ کو بلاک کروا کر شور مچایا جاسکتا ہے کہ مجھے تو بات کرنے سے ہی روک دیا گیا، کیونکہ یہی صورت بچ جاتی ہے۔ اس لیے آپ بھی شروع سے اب تک یہی کرتے آرہے ہیں۔ میرے بھائی کیا ہوگیا ہے؟ قیامت آگئی ہے کیا؟ جو حواس کھو چکے ہیں؟ اور بار بار اخلاق سے نکل جاتے ہیں۔
بد اخلاقی ھاھاھاھاھاھاھاھاھا آپ کو میری ہر بات ہی بد اخلاقی نظر آئے گی، ابھی تھوڑا بات کو چلاتے جاؤ ہوسکتا ہے بلاک بھی کر دو کیونکہ کوئی تو بہانہ چاہیے ناں اب
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
پوسٹ نمبر76

٭ وہی جھوٹے مفروضے پر قائم یہ بھی پوسٹ، جس کی حقیقت پوسٹ نمبر84 میں کھل کر بتا دی گئی ہے۔

٭ جی جب آپ کا دعویٰ کہ عامل بالحدیث اہلحدیث نہیں ہوسکتا، تو پھر اپنے اس دعویٰ پر صریح دلیل نہیں دوگے تو کیاوہ عبارات کاپی پیسٹ کرکے جس میں اہلحدیث لفظ محدثین کےلیے بولا گیا ہے سے خوش ہوجاؤ گے کہ اس سے عامل بالحدیث خارج ہوگئے؟ ہمارا ایسا کوئی دعویٰ نہیں بلکہ ہم تو ایسے لوگوں کو جو اپنے آپ کو حنفیت کی طرف منسوب کرتے ہیں لیکن عملاً عامل بالحدیث ہیں، انہیں بھی اہلحدیث کہتے ہیں۔ کتنے کھلے دل کے مالک ہیں ہم لوگ۔ لیکن آپ جب عامل بالحدیث کو اہلحدیث سے خارج کریں گے، تو پھر دلیل صریح تو آپ کو دینا ہی ہوگی میری جان۔

٭ ھاھاھا مطلب آپ کہنا چاہتے ہیں کہ عامل بالحدیث صرف محدثین ہی تھے، اس کے علاوہ کوئی جماعت ایسی نہیں جو عامل بالحدیث رہی ہو؟ اور جس کو ثابت کرنے کا مطالبہ آپ مجھ سے کر رہے ہیں۔واہ جی بلے بلے۔یہ تو وہی بات ہوگئی کہ عبدالغفار ذہبی حنفی سے جب مفتی عامر کلیم نے کہا کہ آپ ہدایۃ کی سند پیش کریں، تو ذہبی صاحب نے کہا کہ آپ قرآن کی سند پیش کریں۔میں نے عامل بالحدیث کو لفظ اہلحدیث سے خارج ہونے کی دلیل کیا مانگ لی، جناب تو اب اس بات سے بھی انکاری ہوگئے کہ کوئی جماعت ایسی ہے ہی نہیں جو عامل بالحدیث ہو۔ثبوت کےلیے اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ الحمدللہ ہر دور میں ایسے لوگ رہے، جو عامل بالحدیث رہے۔ اب آپ اس بات سے انکار کریں، اور کسی دور کی نشاندہی کریں کہ یہ دور ایسا تھا کہ جس میں عامل بالحدیث نہیں تھے، اسی دور سے عامل بالحدیث کا اثبات میں کردونگا۔ چلو شاباش ہمت کرو۔اور ایک حوالہ اپنے مولانا صاحب کا بھی نوٹ فرما لو

مفتی رشید احمد لدھیانوی دیوبندی نے لکھا تقریباً دوسری تیسری صدی ہجری میں اہل حق میں فروعی اور جزئی مسائل کے حل کرنے میں اختلاف انظار کے پیش نظر پانچ مکاتب فکر قائم ہوگئے یعنی مذاہب اربعہ اور اہلحدیث۔اس زمانے سے لیکر آج تک انہی پانچ طریقوں میں حق کو منحصر سمجھا جاتا رہا۔ (احسن الفتاویٰ ج1 ص316، مودودی صاحب اور تخریب اسلام صفحہ20)
13313 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

یقینی طور پر آپ اپنے مفتی کے فتویٰ کو میں موجود لفظ اہلحدیث محدثین پر فٹ کرنے کی کوشش کریں گے، تو بڑے ہی احترام سے گزارش کرونگا کہ ذرا اس کتاب کے صفحہ نمبر315 کو بھی لازمی پڑھ لینا۔

٭خارج آپ نے کیا ہے کہ عامل بالحدیث لفظ اہلحدیث سے خارج ہیں، دلائل میں دوں، کیوں بھائی؟ اچھا اچھا آپ نے تو دلائل دینے سے بھی انکار کردیا، لیکن میرے جانی یہ آپ کی بھول ہے کہ آپ کی بات پر دلائل میں دونگا، آپ دعوے دار ہیں، اس لیے میں نے کوئی دلیل نہیں دینی، بس آپ کے دلائل کا محاسبہ ومحاکمہ کرنا ہے۔ اور آپ سے آپ کے دعویٰ پر صریح دلیل لینی ہے۔ اس لیے ہمت کریں اور پھر میں نے تو آپ کو کھلی آفر دی، ذرا پوسٹ نمبر53 میں کیا یاد کرو گے، کو بھی پڑھ لیں۔ ہاں جب آپ تھک جائیں، اور آپ کی طرف سے واضح اقرار آجائے گا کہ میں اپنے دعویٰ کو ثابت نہیں کرسکتا، بس میرے پاس یہی دلائل ہیں، تو پھر میں اپنے جوابی دعویٰ کو ثابت کرونگا، اور وہ بھی آپ کے علماء سے۔ لیکن ذرا آپ اپنے دعویٰ پر کتنے دلائل رکھتے ہیں؟ پہلے ذرا ان کو دیکھ لیں۔
مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ کا رسالہ السبک الفرید لسلک التقلید ضرور پڑھ لیں پہلی جلد میں موجود ہے، کم از کم تمہارے حیثیت تمہیں معلوم ہوجائے گی کہ نام نہاد اہل حدیث کے بار ے میں حضرات کیا فرمتے ہیں
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
پوسٹ نمبر75

نمبر1
آپ کا دعویٰ ہے کہ اہلحدیث صرف محدثین کو کہا جاتا ہے۔اور دوسری جگہ آپ نے اپنے دعویٰ میں جہلاء کو اہلحدیث لفظ سےخارج کردیا۔دونوں کے ثبوت دے چکا ہوں۔ آپ کے دعویٰ میں دو باتیں ایک یہ کہ اہلحدیث صرف محدثین کو کہا جاتا ہے۔ دوسرا یہ کہ اہلحدیث لفظ نہ عامل بالحدیث کےلیے بولا جاسکتا ہے، نہ لکھا جاسکتا ہے۔ نہ اور عامل بالحدیث جماعت کا نام اہلحدیث لکھا جاسکتا ہے۔

عمدہ بات
آپ کے دعویٰ میں دو باتیں ایک صرف محدثین اہلحدیث لفظ میں شامل، دوسری اہلحدیث لفظ سے عامل بالحدیث خارج۔ یعنی آپ کا انکار۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ آپ نے اپنی دونوں باتوں کو ثابت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اب انکار کے بعد یہاں کیا کررہے ہیں؟ اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آرہی۔ کیونکہ جب آپ نے ہار تسلیم کرلی، اور واضح الفاظ میں لکھ دیا کہ میں اپنی دونوں باتوں کو ثابت نہیں کرونگا۔ تو پھر کیا لکھ رہے ہیں؟ یہ ذرا مجھے سمجھا دیں۔

دعویٰ کے پہلے حصے سے انکارکا ثبوت
13309 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
دعویٰ کے دوسرے حصے سے انکارکا ثبوت
13310 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

آپ نے صرف محدثین کو اہلحدیث لکھا اور کہا اسی طرح لفظ اہلحدیث میں عامل بالحدیث کو خارج کہا، لکھا، جبکہ میں نے آپ کی دوسری بات سے انکار کیا۔ اور یہ ہماری بحث کا اصل موضوع بنا، جس وجہ سے ہم فورم پر تشریف لائے۔لیکن اب کہہ دیا کہ میں اپنے دعویٰ کے دونوں حصوں کو ثابت نہیں کرونگا۔ تو کوئی بات نہیں میرے دوست، زبردستی تو کلمہ بھی نہیں پڑھوایا جاسکتا، آپ ثابت نہیں کرسکتے، تو اپنی جگہ کسی اور کو بھیج دیں، کیونکہ شروع سے اندارزہ ہوگیا تھا، کہ آپ کے بس کا کام نہیں۔ کیونکہ آپ کا صرف ایک کام ہے بس کاپی پیسٹ لگانا۔

نمبر2
ہماری زبان میں ایک مثال دی جاتی ہے کہ ’’بلی کو چھیچھڑوں کا خیال‘‘ آپ کو کس نے کہا کہ آپ کا دعویٰ ثابت ہوچکا ہے؟ کس خواب میں جی رہے ہیں میرے دوست؟کوئی ایک دلیل اپنے دعویٰ پر دیں؟ اگر دی ہے تو صرف پوسٹ نمبر ہی بتا دیں، دوبارہ لکھنے کی زحمت نہیں دونگا۔ تاکہ میرے ساتھ سبھی کو علم ہوجائے کہ آپ نے اپنے دعویٰ پر رہتے ہوئے یہ دلیل پیش کردی تھی۔

نمبر3
آپ کا دعویٰ اللہ کے فضل وکرم سے نہ ثابت ہوا ہے، نہ ہو ہوسکتا ہے اور نہ کسی آپ کے مسلک والے میں جرات ہے کہ وہ ثابت کرسکے۔بلکہ ابھی تو آپ کے علماء کے میں نے حوالے لکھنے شروع کرنے ہیں کہ جنہوں نے کہا کہ اصل اہلحدیث تو صرف مقلدین ہیں۔ پھر آپ سے پوچھونگا کہ اب بتائیں کہ یہاں مقلدین سب محدثین ہیں، جن کو آپ کے علماء اہلحدیث لکھ رہے ہیں۔ یا یہ کیا سین ہے؟ میری جان
میں تو اب بھی اپنے دعوی پر قائم ہوں کہ اہل حدیث کا اطلاق محدثین کے علاوہ جہلاء پر نہیں ہوتا
تم نے تسلیم کر لیا ہے کہ اہل حدیث محدثین کو کہتے ہیں، باقی تمہارا یہ دعوی ہے کہ محدثین کے علاوہ ہر قرآن و حدیث پر عمل کرنے والے کو اہل حدیث کہتے ہیں، تو ہمت کریں اسے ثابت کریں

میرا دعوی کیسے ثابت ہوچکا ہے جاؤ ان پوسٹوں پر دیکھو جہاں میں دلائل اور شرائط بیا ن کر چکا ہوں
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
اب میں کہہ دووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووں کہ
کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا

پوسٹ نمبر95 میں ایک ہی بات کام کی کردیتے، تو شاید محنت سجایا جاتی، مگر ٹائم ہی برباد کیا، خیر جاری رکھیں۔
خلاصہ ضروری تھا تمہارے کام آتا رہے گا ان شاء اللہ العزیز
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
ابھی میں منتظر ہوں کہ جناب کا انداز گفتگو کیسا ہوتا ہے اس بعد اسی انداز میں جناب کے جواب دیئے جائیں گے ان شاء اللہ
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
پوسٹ نمبر95

آصف بھائی پوسٹ نمبر95 اور پوسٹ نمبر98 میں آپ نے بہت ہی اچھا کیا، اور تمام قارئین کےلیے مختصراً باتیں سامنے رکھ دیں، ان شاءاللہ جو بھی پڑھتا جائے گا، وہ ضرور اصل پوسٹ کی طرف رخ کرے گا، آپ کے اس عمل سے اس پر حقیقت کھلتی جائے گی۔ ان شاءاللہ
میری طرف سے جزاک اللہ خیرا قبول فرمائیں۔شکریہ
باقی ان پوسٹوں میں ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں، جس پر مجھے کچھ لکھنے کی ضرورت ہو۔

پوسٹ نمبر99

آپ جس جھوٹے مفروضے کو لے کر اب شور شرابا کر رہے ہیں، اور ایک بار جھوٹ لکھنے کے بعد اس پر اصرار بھی کرتے جا رہے ہیں، آپ کے جھوٹ کی حقیقت پوسٹ نمبر84 میں بیان کردی گئی تھی۔ باقی جھوٹ پر اصرار کی وجہ سے قارئین آپ کی اہلیت وقابلیت کو اچھی طرح جان لیں گے۔ قد شاءاللہ

پوسٹ نمبر100

آپ کے دعویٰ میں دو باتیں ہیں ایک اہلحدیث صرف محدثین ہیں، دوسرا لفظ اہلحدیث سے عامل بالحدیث خارج ہیں۔کتنی بار لکھ چکا ہوں، کہ اگر اپنے دعویٰ کو ثابت کرچکے ہو، توذرا اس پوسٹ کا نمبر ہی بتا دو، نمبر بتانے کی ہمت نہیں کرپارے، بس یہ کہتے آرہے ہیں کہ دعویٰ ثابت ہوچکا ہے، میرے بھائی پتہ نہیں کہاں ثابت کرچکے ہیں، اگر یہاں کیا ہے؟ تو ذرا پوسٹ نمبر ہی بتا دو، تاکہ ہمیں تو علم ہو کہ آپ اپنے دعویٰ پر دلیل دے چکے ہیں۔ باقی جو دلائل آپ نے دیئے، کیا وہ آپ کے دعویٰ پر ہیں؟ آپ تو اسے اپنے دعویٰ کے دلائل کہہ سکتے ہیں، لیکن عقل مند لوگ اس پر آپ کا مذاق ہی اڑائیں گے۔

پوسٹ نمبر101

جس بات پر اختلاف کر رہے تھے، اسی کو تسلیم بھی کرچکے، یہی تو ہمارا اختلاف ہے آپ کہتے ہیں عامل بالحدیث اہلحدیث نہیں، جبکہ میں کہہ رہا تھا کہ نہیں ہر بندہ جو قرآن وحدیث پر عمل کرتا ہے، وہ اہلحدیث ہے۔اب آپ نے بھی تسلیم کرلیا، ویسے پہلے بھی تسلیم کرچکے تھے۔ یہ لو سکرین شارٹ
عامل بالحدیث پر اہلحدیث کا اطلاق آصف کا اقرار.jpg


باقی مفتی رشید احمد لدھیانوی کی بات کا نئی پوسٹ میں جواب دیتا ہوں

پوسٹ نمبر102

بلاک ہوجانے کا آپ کو ہی شوق ہے، اور اب یہ آپ کی مجبوری بھی بن چکا ہے، کیونکہ آپ کے پاس اپنے دعویٰ کو ثابت کرنے کےلیے کچھ ہے ہی نہیں۔ اس لیے شور شرابا اور نعرہ بازی کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ بداخلاقی کرتے جاؤ، تاکہ انتظامیہ بلاک کردے، اور نعرہ بازی کا موقع مل جائے۔لیکن بھائی آخر بداخلاقی کرنی ہی کیوں؟ کیا وجہ ہے اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرنے کی؟

پوسٹ نمبر103
مفتی صاحب نے ضرور لکھا ہوگا، کیونکہ کوئی بدعتی ایسا ہے ہی نہیں، جو اہلحدیث سے نفرت نہ کرتا ہو۔باقی پڑھنے یا نہ پڑھنے کا مجھے مشورہ دینے کی بھی ضرورت نہیں میرے بھائی۔میں نے جو مفتی صاحب کی بات نقل کی، اس سے کیا محدثین مراد ہیں ؟ اس پر ہماری بات ہے۔

پوسٹ نمبر104

٭ عجیب بات ہے اپنے دعویٰ کے الفاظ میں بار بار رد وبدل کیوں؟کبھی صرف کے الفاظ، تو کبھی صرف کے بغیر، کبھی عامل بالحدیث خارج، تو کبھی کہتے ہیں کہ کس نے عامل بالحدیث کو اہلحدیث لفظ کے اطلاق سے خارج کیا؟

٭ باقی ہم نے کہا کب تھا کہ اہلحدیث میں محدثین شامل نہیں؟ جب کہا ہی نہیں تو تسلیم کی بات ہی مضاحقہ خیز ہے۔

٭ جی الحمدللہ نہ دعویٰ سے انکار کرونگا، نہ دعویٰ میں تبدیلی کرونگا، اور نہ یہ کہونگا کہ میں اپنے دعویٰ کو اب ثابت نہیں کرونگا، کیونکہ آپ مان چکے ہیں کہ عامل بالحدیث بھی اہلحدیث ہیں۔ جیسا کہ آپ اپنے دعویٰ کے دونوں حصوں کو ثابت کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

٭ذرا ان پوسٹس کے نمبر ہی بتا دیں میری جان، چکر لگانے کی زحمت ہم خود کرلیں گے۔ بس آپ نمبر بتا دیں، جس میں آپ نے اپنے دعویٰ کے عین مطابق دلائل دیئے ہیں۔


پوسٹ نمبر105

خلاصہ بیان کرکے بہت اچھا کیا، اس کا فائدہ جب بحث کا اختتام ہوگا، اس وقت آپ کے سامنے رکھونگا۔ ان شاءاللہ

پوسٹ نمبر106
الحمدللہ انداز گفتگو فورم پر شروع سے اب تک جیسا ہے؟ سب جانتے ہیں۔ لیکن آپ کا انداز گفتگو میں کیا اسلام کی اخلاقی تعلیمات کا کوئی پہلو ہے؟ بتانے کی ضرورت نہیں۔
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
مفتی رشید احمد نے صرف محدثین کی بات کی؟


میرے دوست نے اپنی پوسٹ نمبر76 مجھ سے ایسا مطالبہ کیا، جس طرح موصوف کی ہی جماعت کے عالم نے قرآن کی سند دکھانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر اس جواب دیتے ہوئے پوسٹ نمبر85 میں عزیز کی اس بات پر اچھی طرح محاسبہ ومحاکمہ کیا، اور اس پوسٹ میں مولانا مفتی رشید احمد لدھیانوی کی بات پیش کی کہ
مفتی رشید احمد لدھیانوی دیوبندی نے لکھا تقریباً دوسری تیسری صدی ہجری میں اہل حق میں فروعی اور جزئی مسائل کے حل کرنے میں اختلاف انظار کے پیش نظر پانچ مکاتب فکر قائم ہوگئے یعنی مذاہب اربعہ اور اہلحدیث۔اس زمانے سےلےکر آج تک انہی پانچ طریقوں میں حق کو منحصر سمجھا جاتا رہا۔ (احسن الفتاویٰ ج1 ص316، مودودی صاحب اور تخریب اسلام صفحہ20)
مفتی رشید کا اقرار کہ اہلحدیث 2 صدی میں پیدا ہوگئے تھے.jpg
یہ قول نقل کرنے کے بعد میں نے پیشین گوئی کی تھی، کہ آصف بھائی یہاں محدثین مراد لیں گے، اللہ اللہ کرکے وہی ہوا، جس کی فقیر نے نشاندہی کی ۔ میرے قابل دوست آصف چنیوٹی کا کہنا ہے، کہ مفتی صاحب نے یہاں پرمحدثین کی بات کی ہے، اہلحدیث عوام کو اہلحدیث نہیں کہا۔اس لیے تو بڑے شد ومد کے ساتھ کہا کہ ’’جناب یہاں پر بھی اہل حدیث سے محدثین کی بات ہورہی ہے، کسی خوش فہمی میں نہ رہیں‘‘۔

جبکہ بڑے ادب اواحترام اور عزت کے ساتھ مشورہ دیا تھا، کہ یہاں محدثین مراد لینے سے پہلے صفحہ نمبر315 کا ضرور مطالعہ کرلینا، خیر مطالعہ ضرور کیا ہوگا، مگر میں ناں مانوں کا کوئی علاج نہیں۔ قارئین کے سامنے ہم صفحہ نمبر315 کا بھی سکرین شارٹ پیش کرنے لگے ہیں۔
ScreenHunter_04 Aug. 08 10.16.jpg
آپ اس عبارت کو دیکھیں
حنفی، سنی، دیوبندی، اہلحدیث، بریلوی، شیعہ وغیرہ جہالت کی پیداوار ہیں۔ یہ عبارت ہے، جس کا مفتی صاحب نے جواب دیا ہے۔اب یہاں کیا حنفی سے مرادصرف امام ابوحنیفہ ہیں عوام نہیں؟ سنی سے مراد صرف کون سے امام ہیں عوام نہیں؟ دیوبندی سے مراد صرف کس امام کیطرف اشارہ ہے عوام نہیں؟ اہلحدیث سے مراد آپ کہتے ہیں کہ صرف محدثین ہیں عوام نہیں؟۔ بریلوی، شیعہ سے کون سےان کے صرف امام مراد ہیں؟ عوام مراد نہیں؟
ارے میرے دوست کچھ تو آدمی عقل کرلیتا ہے۔اور اس بات کا خیال کرلیتا ہے کہ چلو خود تو مذاق بن ہی گئے، کم سے کم اپنے مذہب کے علماء کو تو اس مسخرے میں شامل نہ کریں۔اب اگر میں کہہ دوں کہ مفتی صاحب کی مراد محدثین ہی ہیں، تو یہ تو سوال گندم جواب چنا ہے تو پھر کیا کہیں گے آپ؟ کیونکہ اگر آپ کی بات مان لیتے ہیں تو پھر یہ سوال پر جواب نہیں ہوگا، بلکہ سوال کچھ اور جواب کچھ ہوجائے گا۔

وہ بچہ جو بس اردو پڑھنا جانتا ہو، جب سیاق وسباق سے پوری بات پڑھ لے گا، تو وہ بھی بتا دے گا کہ یہاں وہ تمام لوگ بھی مراد ہیں، جو ان پانچ مذاہب پر چل رہے ہیں۔

دوسری بات جب اس فتوے کی روشنی میں مذاہب اربعہ میں عوام اور علماء سب شامل ہیں تو اہل حدیث میں عوام کیوں شامل نہیں؟ یا تو آپ لکھیں کہ مذاہب اربعہ کی عوام خارج ہے، تاکہ پھر کوئی بات سمجھ بھی آئے، لیکن جب آپ یہ نہیں کہہ سکتے، تو پھر اہلحدیث مذہب سے اس کی عوام کو کیوں خارج کررہے ہیں؟
 
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
میرے پیارے دوست محمد آصف نے دعویٰ کیا، کہ اہلحدیث صرف محدثین کو کہتے ہیں۔صرف بول کر اہلحدیث لفظ کے استعمال کو محدثین کےلیے خاص کرکے باقی سب کو اس سے خارج کردیا، اور پھر اپنےدعویٰ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ عامل بالحدیث پر اہلحدیث لفظ نہیں بولا جاسکتا ۔۔۔ آصف بھائی کا دعویٰ کے دو حصے تھے

1۔اہلحدیث صرف محدثین کو کہا جاتا ہے۔باقی سب خارج کردیئے ۔۔ (مگر شروع سے اب تک اپنے اس دعویٰ کے عین مطابق دلیل پیش نہیں کر پائے۔)
2۔اہلحدیث لفظ عامل بالحدیث کےلیے نہیں بولا جاسکتا ۔۔ (عامل بالحدیث لفظ اہلحدیث سے خارج ہیں، اس اپنے دعویٰ کے دوسرے حصہ پر بھی کوئی دلیل پیش نہیں کرپائے۔)


پہلا دعویٰ.jpg

دوسرا دعویٰ.jpg

شروع سے آخر تک اپنے دعویٰ کے ان دونوں حصوں میں کسی ایک حصہ پر بھی واضح دلیل پیش نہیں کرسکے، نہ ایسی دلیل پیش کی کہ اہلحدیث لفظ صرف محدثین کےلیے ہے، باقی کسی کےلیے بولنا جائز نہیں۔ اور نہ ہی کوئی ایسی دلیل پیش کرسکے کہ لفظ اہلحدیث سے عامل بالحدیث خارج ہیں۔ اپنے دعویٰ کی دونوں شقوں میں سے ایک شق پر بھی ایک دلیل پیش کردیتے تو کچھ بات تسلیم کی جاتی، مگر دعویٰ کے مطابق ایک بھی صریح دلیل پیش نہیں کرسکے ۔۔ لہذا مزید آصف بھائی سے دلیل کا مطالبہ کرنا بھی درست نہیں، کیونکہ اگر اسی طرح مطالبہ کیا جاتا رہا، تو بات اخلاقیات سے دور نکل جائے گی، جیسا کہ بار بار سمجھانے پر بھی میرا بھائی اخلاق اور تمیز کے ساتھ بات کرنے سے شروع سے گریز ہی کرتا آرہا ہے۔ اور پھر دین نے جو ہم پر فریضہ عائد کیا ہے، وہ ہے بتانا، پہنچانا، سمجھانا، کیا منوانا بھی ہم پر فرض ہے؟ دین نے اس چیز کی ذمہ داری ہم پر نہیں ڈالی۔ لہذا اب بہتری اسی میں ہے کہ جو جوابی دعویٰ میں نے کیا، اس کو ثابت کروں۔

اگلی تمام پوسٹ میں ایک ایک کرکے دلائل ذکر کیے جاتے رہیں گے۔ یہ دلائل اس لیے ذکر نہیں کیے جائیں گے، کہ آصف بھائی لازمی ان کو تسلیم کریں؟ (پیشین گوئی کرتا ہوں کہ آصف بھائی نے بالکل بھی نہیں ماننا، کیونکہ مان گئے تو قیامت آجائے گی۔ ابتسامہ) بلکہ یہ دلائل صرف اس لیے ذکر کیے جائیں گے، تاکہ قارئین مستفید ہوسکیں، اور حق تسلیم کرنے والے حق کو جان سکیں۔

اہم پیغام قارئین کے نام

قارئین کو پہلے بھی بتایا جا چکا ہے، دوبارہ بھی بتایا جاتا ہے، کہ آصف بھائی نے اپنے دعویٰ کے دونوں حصوں پر بات کرنے سے پہلے ہی انکار کرچکے ہیں، کیونکہ جب عین دعویٰ پر دلائل دینے کا کہا گیا، اور دلائل نہ پائے گئے، تو ثبوت سے بھی انکار کردیا، جس کے سکرین شارٹ ملاحظہ فرمائیں
٭ صرف محدثین کے دعویٰ کو ثابت کرنے سے انکار کا ثبوت
صرف محدثین کے دعویٰ کو ثابت کرنے سے آپ کا انکار.jpg

٭عامل بالحدیث اہلحدیث نہیں ہوسکتے دعویٰ کو ثابت کرنے سے انکار کا ثبوت
جہلاء اہلحدیث نہیں ہوسکتے دعویٰ کو ثابت کرنے سے انکار.jpg


اس لیے مزید بھائی سے اپنے دعویٰ کو ثابت کرنے کا مطالبہ کرنا درست نہیں۔ کیونکہ خود انکار کرچکے ہیں۔

نوٹ:
میرا جواب دعویٰ واضح ہے، نہ ابہام ہے اور نہ اشکال، اور نہ دعویٰ میں خصوصیت ہے۔ جو کہ کئی بار ماقبل ذکر کیا جا چکا ہے۔
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
56
آصف بھائی آخر دھوکہ کیوں؟


پوسٹ نمبر98 میں آصف بھائی نے میری پوسٹ نمبر65 کا جواب دینے کی کوشش کی، جس میں آصف بھائی نے دھوکہ دیا، ضروری سمجھا کہ اس دھوکے کی اصل حقیقت بتا دوں، آصف بھائی نے پوسٹ کا جواب دیا کہ

’’ اسی پوسٹ میں موصوف نےجواد بھائی کی مبشر حسن بنگش سے گفتگو کا حوالہ دیا اور عقائد پر مولانا گھمن صاحب کے عمر صدیق صاحب سے مناظرے کا حوالہ دیا حالانکہ وہاں کہانی ہی مختلف تھی، مبشر حسن بنگش تنقیحات پر ہی بھاگ گیا اور عمر صدیق جو دعوی کر رہا تھا اسے لکھ کر دینے لئے لئے ہی تیار نہیں تھا اور مولانا گھمن صاحب کا اصرار تھا کہ جو دعوی کرتے ہو اسے لکھتے کیوں نہیں اسے لکھو، جبکہ ہماری گفتگو میں ، میں نے اپنا دعوی صراحتا لکھ دیا ہے جس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے۔‘‘

میرے بھائی

1۔مبشر بھائی نے جب دعویٰ کیا، کہ علمائے دیوبند کے عقائد کفریہ ہیں، جسے میں ثابت کرونگا، تو یہ دعویٰ ہے، جواد بھائی کو مبشر بھائی کے دعویٰ پر جواب دعویٰ لکھنا چاہیے تھا کہ علمائے دیوبند کے عقائد کفریہ نہیں۔اور بات شروع کی جاتی۔ لیکن جواد بھائی تنقیحات کی آڑ لے کر دعویٰ کے نتائج پر بات کرتے رہے، کہ اگر عقائد کفریہ ہیں، تو پھر ان کا حکم کیا ہے؟ اور جو ان عقائد کو کفریہ جان کر بھی کفریہ نہ مانے اس کا کیا حکم ہے؟ (ہمیں اچھی طرح معلوم ہے، کہ ایسا کیوں کیا گیا؟ خیربتانے کی ضرورت نہیں) یہ سب باتیں ریکارڈنگ میں موجود ہیں۔مبشر بھائی نے کفریہ ہونے کا دعویٰ کیا، جواد بھائی کا حق تھا کہ وہ ثابت کرواتے، جب ثابت ہوجاتا تو جو جو ان عقائد کا حامل ہوتا، حکم خود بخود لاگو ہوجاتا، نتیجہ سامنے آجاتا۔ جیسا کہ یہاں پر آپ کہہ رہے ہیں، کہ جب ثابت ہوگیا کہ اہلحدیث سے مراد محدثین ہیں، توعوام خود بخود اس سے خارج ہوگئی۔(ابتسامہ) اسی طرح جب مبشر بھائی دعویٰ ثابت کردیتے، تو اس کا نتیجہ خود بخود لاگو ہوجاتا۔ مگر آپ نے اس بات کا جواب بس تنقیحات سے بھاگنے کی بات کرکے جان چھڑا کر دھوکہ دینے کی کوشش کی؟ واہ جی بلے بلے او میرے شیرا

2۔ جہاں تک بات الیاس صاحب اور عمر صدیق صاحب کی ہے، تو وہاں بھی سیم یہی صورت ہے، مولانا عمر صدیق صاحب کہتے تھے کہ ہمارا دعویٰ ہے کہ علمائے دیوبند کے عقائد کفریہ ہیں، ہم جو بھی بات پیش کریں گے، چاہے وہ جس بھی کتاب سے ہوگی، اس کا تعلق عقیدہ سے ہوگا، اور کفر پر مبنی ہوگی۔ لیکن الیاس صاحب کہتے تھے کہ آپ جو باتیں پیش کریں گے، ان کی تعداد لکھ دیں، اور کیا کیا باتیں پیش کریں گے، وہ بھی لکھ دیں، اور ہماری عقیدہ کی کس کس کتاب میں وہ باتیں ہیں آپ وہ بھی لکھ دیں۔ وغیرہ وغیرہ۔۔رہا آپ کا دعویٰ نہ لکھنے کی بات کرنا، تو بھائی کیوں جھوٹ بول رہے ہیں، دعویٰ تو کئی دن پہلے ہی لکھا جا چکا تھا۔ آپ ذرا وہ کلپ دوبارہ دیکھ لیں۔

اس لیے میرے عزیز دھوکہ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ کہتے ہیں تو میں یہاں اپنی شکست لکھ دیتا ہوں، لیکن کم سے کم آپ تو میری وجہ سے دھوکہ دینے پر تو نہ چلیں۔ جو حقیقت ہے، اسے بس تسلیم کریں، اور بیان کریں۔


اب اگر آپ میری اس وضاحت سے انکار کریں گے، تو پھر جواد اور مبشر کی اور اسی طرح عمرصدیق اور الیاس گھمن کی ریکارڈنگ لگا دونگا۔ پھر شاید آپ کے پاس سوائے ضد کے انکار کی کوئی وجہ باقی نہ رہے۔
 
Top