محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
السلام وعلیکم و رحمت الله -صحیح بخاری کی اس روایت کے متعلق پیچھے بھی وضاحت کی تھی۔ کہ یہ معروف واقعہ معراج نہیں ہے جو جاگتے ہوئے جسد اور روح دونوں کے ساتھ ہوا، جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔
یہ خواب کا واقعہ ہے۔ جیسا کہ اس روایت کے شروع میں صراحت ہے، یہ دیکھیے:
نبی کریمﷺ کو ایسے بہت سے خواب بھی دیکھائے گئے تھے، جن میں سے ایک یہ بھی ہے۔
اور یہ وضاحت بھی پہلے کی جا چکی ہے کہ جنت میں داخلے سے پہلے خواب میں اللہ کو دیکھنا ممکن ہے۔ مختلف فیہ مسئلہ ’’جاگتے ہوئے اپنی آنکھوں سے قیامت سے پہلے پہلے اللہ رب العٰلمین کو دیکھنا‘‘ ہے۔
آپ کی بات سے تو یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مسلمانوں پر پانچ وقت کی نماز نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کو ان کے خواب میں فرض کی گئی تھی - کیوں کہ صحیح بخاری کی اس روایت میں مسلمانوں پر پانچ نمازیں فرض ہونے کا ثبوت موجود ہے - جب کہ علماء اہل سنّت کی اکثریت کہتی ہے کہ پانچ نمازیں واقعہ معراج میں فرض ہوئیں تھیں ؟؟؟؟ - براہ کرم اس کی وضاحت فرمائیں -