• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یزید بن معاویہ نے حسین رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
آپ نے جس قول کو ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی طرف منسوب کیا ہے ،میں نے خاص اس کا سیاق دکھلایا ہے۔
اس سے پہلے ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اوردوسرے گروہ کی رائے پیش کی ہے جسے آپ پورا سیاق بتلارہے کہ اس پورے سیاق سے کیا وہ قول ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا ثابت ہوتاہے جسے آپ نے جھوٹ اور خیانت سے کام لیتے ہوئے ابن تیمیہ رحمہ اللہ کاقول بناکر پیش کیا ہے؟

جس قول کو آپ نے ابن تیمیہ کا پیش کیا وہ قول ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے یزید پرلعنت کرنے والوں کاقول کہا ہے دوبارہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی عبارت دیکھیں۔
ومن اللاعنين من يرى أن ترك لعنته مثل ترك سائر المباحات من فضول القول لا لكراهة في اللعنة. وأما ترك محبته فلأن المحبة الخاصة إنما تكون للنبيين والصديقين والشهداء والصالحين؛ وليس واحدا منهم وقد قال النبي صلى الله عليه وسلم " {المرء مع من أحب} " ومن آمن بالله واليوم الآخر: لا يختار أن يكون مع يزيد ولا مع أمثاله من الملوك؛ الذين ليسوا بعادلين. مجموع الفتاوى (4/ 484)

یہاں ابن تیمیہ من الاعنین کی بات نقل کرتے ہیں یعنی ان کی جو یزید پرلعنت کے قائل ہیں ۔
اور آپ نے اسے ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا قول بنادیا !
کیا ابن تیمیہ یزید پر لعنت کے قائل تھے ؟

یزید کے بارے میں ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی اپنی رائے کیا ہے اس کے لئے دوسرے حوالہ یہاں نہ پیش کریں کیونکہ یہاں زیربحث مسئلہ ہے کہ جس قول کو آپ نے ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا قول کہا ہے کیا وہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا قول ہے ؟
آپ اس کی وضاحت کریں ؟
محترم اپ نے ایک لفظ ہائی لائٹ کیا ایک میں کر کے بتاتا ہوں اپ نے جو جس جملہ سے یہ کہا یہ لعنت کرنے والوں کا قول ہے وہ لعنت کی دلیل یہاں ختم ہوجاتی ہے۔ اور کے بعد وہ محبت نہ کرنے کی دلیل پیش کررہے ہیں۔
ومن اللاعنين من يرى أن ترك لعنته مثل ترك سائر المباحات من فضول القول لا لكراهة في اللعنة.
میں نے اس کی بعد لکھا تھا اور وہ یہ تھا

وأما ترك محبته فلأن المحبة الخاصة إنما تكون للنبيين والصديقين والشهداء والصالحين؛ وليس واحدا منهم وقد قال النبي صلى الله عليه وسلم " {المرء مع من أحب} " ومن آمن بالله واليوم الآخر: لا يختار أن يكون مع يزيد ولا مع أمثاله من الملوك؛ الذين ليسوا بعادلين.
ترجمہ: اور جو اس سے محبت کرنے کو ترک کیا جاتا ہے کہ محبت انبیاء صدیقین شھداء اور صالحین کے لیے ہوتی ہے اور وہ ان میں سے کسی میں نہیں ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو جس سے محبت کرے گا وہ اسی کے ساتھ ہوگا تو جو بھی اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ یہ کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ یزید کے ساتھ ہو اور اس جیسے بادشاہوں کے ساتھ جو عادل نہیں تھے۔
تو میں نے جو لکھا تھا اس میں وہ محبت نہ کرنے کرنے والے بھی ہیں اور بولائی سے امام ابن تیمیہ کی گفتگو دوبارہ پڑھ لیں انہوں نے لکھا ہے
مَا تَقُولُونَ فِي يَزِيدَ؟ فَقُلْت: لَا نَسُبُّهُ وَلَا نُحِبُّهُ فَإِنَّهُ لَمْ يَكُنْ رَجُلًا صَالِحًا فَنُحِبُّهُ وَنَحْنُ لَا نَسُبُّ أَحَدًا مِنْ الْمُسْلِمِينَ بِعَيْنِهِ.

[FONT=KFGQPC Uthman Taha Naskh, Trad Arabic Bold Unicode, Tahoma]ترجمہ : ہم کہتے ہیں کہ نہ ہم اس پر لعنت کرتے ہیں اور نہ اس سے محبت کرتے ہیں بے شک وہ صالح آدمی نہیں تھا جس سے ہم محبت کریں اور ہم کسی مسلمان کو خاص کر کے اس کو لعن طعن نہیں دیتے ہیں۔[/FONT]
تو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اگر لعنت کرنے والوں میں نہیں ہیں تو کم از کم محبت کرنے والوں میں بھی نہیں ہے اور نہ اس کو نیک مانتے ہیں اور اس کو خاص نام لے کر نہیں مگر سب ظالموں میں شامل کر کے لعنت ضرور کرتے ہیں اور یہی اہلسنت کا مذہب ہے اس سے محبتیں رکھنا اہلسنت کا مذہب نہیں ہے تو جو عبارت میں نے لکھی تھی وہ چاہے خاص امام ابن تیمیہ نے اپنی طرف منسوب نہ بھی کی ہو مگر اس میں جو محبت نہ کرنے والوں کی دلیل ہے کم از کم امام اپنے ان اقوال سے اس پر تو پورے اترتے ہیں کہ وہ یزید سے کم از کم محبت نہیں کرتے اور نہ اس کو نیک جانتے ہیں۔ اللہ ہدایت دے۔
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
70
"یزید نے حسین رضی اللہ عنہ کے قتل کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی حسین رضی اللہ عنہ کیلیے کوئی اقدامات کیے اور قصاص بھی نہیں لیا ، حالانکہ قصاص لینا یزید پر واجب تھا، چنانچہ اسی وجہ سے اہل حق یزید کو اس واجب کے ترک کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امور کی وجہ سے ملامت کرنے لگے۔"

یزید پر واجب تہا تو عثمان رضی اللہ عنہ کا قصاص کس پر واجب تها؟
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
"یزید نے حسین رضی اللہ عنہ کے قتل کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی حسین رضی اللہ عنہ کیلیے کوئی اقدامات کیے اور قصاص بھی نہیں لیا ، حالانکہ قصاص لینا یزید پر واجب تھا، چنانچہ اسی وجہ سے اہل حق یزید کو اس واجب کے ترک کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امور کی وجہ سے ملامت کرنے لگے۔"

یزید پر واجب تہا تو عثمان رضی اللہ عنہ کا قصاص کس پر واجب تها؟

عثمان رضی الله عنہ کا قصاص خلیفہ وقت پر واجب تھا مگر اس کا مطالبہ کرنے والے ان کو خلیفہ
نہیں
مان رہے تھے جب خلیفہ نہیں مانتے تھے تو مطالبہ اسی سے کیوں ؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
خلیفہ کیسے مانتے؟؟؟ آپ بتائیں۔۔۔
عثمان رضی الله عنہ کا قصاص خلیفہ وقت پر واجب تھا مگر اس کا مطالبہ کرنے والے ان کو خلیفہ
نہیں مان رہے تھے جب خلیفہ نہیں مانتے تھے تو مطالبہ اسی سے کیوں ؟
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
کیوں کیسے ماننا تھا مھاجرین و انصار نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی تھی سب ان کی خلافت پر راضی تھے پھر کیا چیز اس کے عار تھی کہ ان کی خلافت پر بیعت نہیں کی ایسی کیا وجہ آ گئی تھی سفیان بن عینہ فرماتے ہیں
سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ يَقُولُ: مَا كَانَتْ فِي عَلِيٍّ خَصْلَةٌ تَقْصُرُ بِهِ عَنِ الْخِلَافَةِ، ولم يكن في معاوية خصلة ينازع بها علياً.(البدایہ و النھایہ ترجمہ معاویہ رضی اللہ عنہ جلد 8 ص 130)
ترجمہ: سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں علی رضی اللہ عنہ میں ایک خامی نہیں تھی کہ وہ خلافت کہ اہل نہیں تھے اور معاویہ رضی اللہ عنہ میں ایک خوبی نہیں تھی کہ انہوں نے علی رضی اللہ عنہ سے جنگ کی۔
ان کا قول پڑھ لیں بعیت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
ہیں مان رہے تھے جب خلیفہ نہیں مانتے تھے تو مطالبہ اسی سے کیوں ؟
کیوں ایسی ایسی بیکار کی تاویلات کر رہے ہیں؟؟؟
ذرا سوچ سمجھ کر کوئ بات لکھیں محترم. آپ کے اس قول کی چپیٹ میں کون کون آرہا ہے ذرا سوچ لیں.
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
کیوں ایسی ایسی بیکار کی تاویلات کر رہے ہیں؟؟؟
ذرا سوچ سمجھ کر کوئ بات لکھیں محترم. آپ کے اس قول کی چپیٹ میں کون کون آرہا ہے ذرا سوچ لیں.

محترم اپ اپنے زاویے سے سوچ رہے ہیں اور میں اپنے اپ بتا دیں کون چپیٹ میں آ رہا ہے اگر میری غلطی ہو گی رجوع کروں گا
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ يَقُولُ: مَا كَانَتْ فِي عَلِيٍّ خَصْلَةٌ تَقْصُرُ بِهِ عَنِ الْخِلَافَةِ، ولم يكن في معاوية خصلة ينازع بها علياً.(البدایہ و النھایہ ترجمہ معاویہ رضی اللہ عنہ جلد 8 ص 130)
ترجمہ: سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں علی رضی اللہ عنہ میں ایک خامی نہیں تھی کہ وہ خلافت کہ اہل نہیں تھے اور معاویہ رضی اللہ عنہ میں ایک خوبی نہیں تھی کہ انہوں نے علی رضی اللہ عنہ سے جنگ کی۔
ان کا قول پڑھ لیں بعیت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
یہ خوبی اُم عائشہ رضی اللہ عنھا اُمت کی ماں،،، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بھی ماں تھیں،،، اُن کو کیوں نظر نہیں آئی؟؟؟
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
محترم اپ اپنے زاویے سے سوچ رہے ہیں اور میں اپنے اپ بتا دیں کون چپیٹ میں آ رہا ہے اگر میری غلطی ہو گی رجوع کروں گا
حضرت حسین رضی اللہ عنہ یزید کو خلیفہ مانتے تھے؟؟؟
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top