کفایت اللہ
عام رکن
- شمولیت
- مارچ 14، 2011
- پیغامات
- 5,001
- ری ایکشن اسکور
- 9,806
- پوائنٹ
- 773
جزاک اللہ خیرا ۔یہاں پر بھی رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے ان اللہ معنا کہنے سے معیت حقیقی ہی مراد تھی !
یہ تو صرف آپ کا دعوى ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے معیت کو اپنے اور ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ خاص کیا تھا !!!
کیونکہ یہاں پر حصر وقصر کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے ۔
پہلے اس کلام میں معیت الہی کو ان دونوں کے ساتھ خاص ہونے کی دلیل پیش فرمائیں اور باقیوں سے معیت کی نفی کی دلیل بھی دیں تاکہ کلام میں حصر ثابت ہو اور وہ بنیاد جس پر آپکا سوال استوار ہے صحیح ثابت ہو۔
جب بناء ہی غلط ہے تو سوال ہی غلط !!!
خصوصیت کیسے ثابت ہوتی ہے اس کے لئے اچھا اصول پیش کیا ہے آپ نے، یہ بات یاد رکھ لیتا ہوں شاید کبھی کام آئے۔