السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،
محترم ، طہٰ عارف ،
قادری رانا صاحب کی دی ہوئی کچھ معلومات کے جواب میں شیخ خضر حیات صاحب نے قادری صاحب کو اُن کی بات مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا ، لیکن وہ پلٹ کر آئے ہی نہیں ،
مضمون کے آخر میں دیے گئے عربی متن میں تدبر فرمایے ، اُس میں سنن الدارمی کی اس روایت کے ضعیف ہونے کے بارے میں تسلی بخش معلومات موجود ہیں ،
اِس کے علاوہ ، اس روایت کی سند میں صرف سعید بن زید کا ضعیف ہونا ہی اکلوتی علت نہیں ، اِن سعید بن زید نے جن سے روایت کی ہے ، یعنی عمرو بن مالک النکری ، اُن کا حال بھی ویسا ہی ہے ۔