difa-e- hadis
رکن
- شمولیت
- جنوری 20، 2017
- پیغامات
- 294
- ری ایکشن اسکور
- 28
- پوائنٹ
- 71
محترم،امام ابن حجر عسقلانی امام ابن عبدالبر کی جرح کا رد کیا ہے پڑھ لیں
20725 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
ابن حجر نے رد نہیں کیا بلکہ امام مسلم کا مذہب واضح کیا ہے کہ ان کا مذہب امکان القاء ہے اگر حافظ ابن حجر اس کا رد کیا ہوتا تو التلخیص الحبیر میں اس ابوالجوزاء سے اماں عائشہ رضی اللہ عنھا کے سماع کا اثبات کرتے مگر دیکھیں انہوں نے ان دونوں کے درمیان انقطاع بتایا ہے۔
قَوْلُهُ: إنَّ بَعْضَ الْأَصْحَابِ قَالَ إنَّ السُّنَّةَ فِي دُعَاءِ الِاسْتِفْتَاحِ أَنْ يَقُولَ: "سُبْحَانَكَ اللهم وبحمدك" الحديث هو فِي الْبَابِ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ قَالَ: "سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إلَهَ غَيْرُكَ" 3 رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالْحَاكِمُ وَرِجَالُ إسْنَادُهُ ثِقَاتٌ لَكِنْ فِيهِ انْقِطَاعٌ
التلخیص الحبیر رقم 340 باب صفۃ الصلاۃ جلد 1/559
آپ کے مطابق ابن عبدالبر کی بات کو جمہور نے قبول نہیں کیا جبکہ جمہور نے امام بخاری اور ابن عبدالبر کے اقوال کو نص سے صریح قرار دیا ہے
آپ کے مطابق ابن عبدالبر کی بات کو جمہور نے قبول نہیں کیا جبکہ جمہور نے امام بخاری اور ابن عبدالبر کے اقوال کو نص سے صریح قرار دیا ہے
امام ابن عدی فرماتے ہیں
حدث عنه عمرو بن مالك قدر عشرة أحاديث غير محفوظة ، و أبو الجوزاء روى عن الصحابة ، و أرجو أنه لا بأس به ، و لا يصح روايته عنهم أنه سمع منهم ، و قول البخارى : فى إسناده نظر . يريد أنه لم يسمع من مثل ابن مسعود
و عائشة و غيرهما ، لا أنه ضعيف عنده ، و أحاديثه مستقيمة .
( کامل ابن عدی ترجمۃ 225 2/107)
امام علاءالدین مغلطائ فرماتے ہیں
امام علاءالدین مغلطای نے ابن عبدالبر کے قول کو قبول بھی کیا ہے اور امام بخاری کے قول سے اس کی تائید بھی فرما رہے ہیں۔
قلت: لكنه مُرْسل فَإِنَّهُ من رِوَايَة أبي الجوزاء، عَن عَائِشَة،
[FONT=Arial, sans-serif]
امام شوکانی نے بھی یہی نقل کیا ہے۔[/FONT]
الْحَدِيثُ لَهُ عِلَّةٌ وَهِيَ أَنَّهُ رَوَاهُ أَبُو الْجَوْزَاءِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ: لَمْ
يَسْمَعْ مِنْهَا وَحَدِيثُهُ عَنْهَا مُرْسَلٌ