باذوق
رکن
- شمولیت
- فروری 16، 2011
- پیغامات
- 888
- ری ایکشن اسکور
- 4,011
- پوائنٹ
- 289
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہالسلام علیکم برادران اسلام
اور آپ ہی بتادیجئے کہ جب آپ کے ان الفاظ کے سمیت آپ کے تھریڈ پر " جزاک اللہ خیرا " کہہ دیا جائے تو جزاک اللہ کہنے والا مکمل متفق ہے یا نہیں ۔ ؟؟
بھائی sahj ، اس تھریڈ کے اصل موضوع پر ان شاءاللہ کبھی فرصت ملنے پر گفتگو کروں گا۔ فی الوقت آپ کے بالا اقتباس کا جواب دینا میں نے ضروری سمجھا ہے۔
دوسروں کا مجھے پتا نہیں ، لیکن فورم کی دنیا میں اکثر یہ محسوس کیا گیا ہے کہ اگر کوئی رکن کسی دوسرے رکن کے کسی مراسلے کا "شکریہ" ادا کرتا ہے تو اس کا واحد مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ لکھنے والے کے ایک ایک لفظ کا حامی یا قائل یا اس سے متفق ہے۔ دوسری کئی اور وجوہات ممکن ہو سکتی ہیں۔ جیسا کہ میں نے خود بھی آپ کے دو مراسلات کا شکریہ ادا کیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کے ایک ایک فقرے یا ایک ایک لفظ سے متفق ہوں۔ میرے اس "شکریہ" کے ذریعے دراصل آ پ کے اندازِ تحریر کی تحسین مقصود ہے۔
اس طرح کا غصہ ٹھیک نہیں بھائی۔ ہمارے گذارش ہے کہ آپ آتے رہیں اور لکھتے رہیں ، ممکن ہے افہام و تفہیم کی راہ سے ہمارے اختلافات ختم نہ بھی ہوں تو کم از کم ان میں کمی ہی آ جائے۔اور میں نہیں چاھتا کہ یہاں اپنا زیادہ وقت لگاؤں ۔